کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
دیباچہ
تمہید
امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
نام ، نسب خاندان
قبل اسلام
اشاعت اسلام
مکی زندگی
غزوات
خلافت
فتوحات
مرض الموت اور استخلاف
کارنامہائے زندگی
فضائل ومناقب
اخلاق وعادات
امیر المومنین حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ
نام ، نسب اور خاندان
اسلام حضرت عمررضی اللہ عنہ
غزوات ودیگر حالات
خلافت اور فتوحات
فتوحات شام
فتوحات مصر
فاروقی کارنامے
علم وفضل
اخلاق وعادات
امیر المومنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
نام ، نسب وخاندان
حبشہ کی ہجرت
غزوات اور دیگر حالات
سفارت کی خدمت
خلافت اور فتوحات
انقلاب اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت
عثمانی کارنامے
فضل وکمال
اخلاق وعادات
ذاتی حالات
امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ
نام ، نسب اور خاندان
غزوات اور دیگر حالات
کارنامے
فضل وکمال
اخلاق وعادات
ازواج واولاد
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
غم نہ کریں
مصنف
ڈاکٹر عائض القرنی
مترجم
غطریف شہباز ندوی
ناشر
الدار العالمیۃ للکتاب الاسلامی

تبصرہ
ایک صحت مند دماغ اور جسم زندگی میں پیش آمدہ امور کو صحیح طور پر نبٹا سکتا ہے او رمایوسی و نفسیاتی بیماریاں انسان کو حالات سے لڑنے کے قابل نہیں چھوڑتیں۔ ایک مسلمان کا ایمان و بھروسہ اللہ تعالیٰ کی ذات پر ہوتا ہے کہ وہ تمام اسباب کا مالک ہے او راس کی بے پایاں رحمت جہاں کو گھیرے ہوئے ہے۔ اس نے اپنے بندوں کی مشکلات اور طبائع کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی پیچیدگیوں کا شریعت میں حل رکھا ہے او روہ احکام صادر فرمائے ہیں کہ جن پر عمل پیرا ہوکر او راپنا کر انسان بامقصد اور صاف ستھری زندگی گزار سکتا ہے۔زیرنظر کتابچہ جوکہ عربی کتاب ’’لا تحزن‘‘ کا ترجمہ ہے۔ مؤلف نے اس میں وہ تمام شرعی ہدایات کہ جن کومدنظر رکھتے ہو ے مایوسی اور پریشان کن کیفیت سےدور رہا جاسکتا ہے، ذکر کردیئے ہیں اور یہ ہدایات قرآن و حدیث کی نصوص سے مزین ہیں۔روحانی و قلبی قوت کےلئے کتاب لائق مطالعہ ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب غم نہ کریں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
مقدمہ
کچھ اس کتاب کے بارے میں
مقدمہ طبع اول
سوچیں اور شکر بجالائیں
بے جا تنقید کا سامنا کیسے کریں
عسر کے ساتھ یسر بھی ہے
بدلہ صرف اللہ دیتا ہے
نماز
قسمت پر راضی رہیں
غم نہ کریں
جذبات پر قابو
جو کھوگیا اس پر افسوس نہ کریں
لوگوں کی حرکتیں دیکھ کر پریشان نہ ہوں
خوش رہنے کے قاعدے
رنج وغم اور حسد کے اثرات
خاموشی اچھی غذا ہے
گردش ایام
موت کا ایک دن معین ہے
افسردگی خودکشی کا دروازہ ہے
خوش نصیبی کے عناصر
عبودیت کا تقاضا
ایمان ہی راہ نجات
اپنا احتساب کیا کیجیے
گناہ سے دور رہیں
چار چیزوں سے دور رہیں
کلام الہٰی کو سنیے
مظلوم کی دعا
کتابیں بہترین ساتھی ہیں
رضا مندی کے فائدے
ناراضگی شیطان کی شکار گاہ ہے
دنیا کی زندگی سب کچھ نہیں
خیر کے کام برے نتائج سے بچاتے ہیں
ولی کون ہیں؟
اولیاء کی کرامات
جیسا کروگے ویسا بھرو گے
منتخب اشعار کا ترجمہ
فہرست مضامین
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
توحید کے مسائل
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور

تبصرہ
مولانا اقبال کیلانی صاحب کا شمار ان علما میں ہوتا ہے جو دینی علوم کو عوامی انداز میں بیان کرنے میں مہارت تامہ رکھتے ہیں۔ اس کی ایک دلیل ’تفہیم السنۃ‘ کے نام سے کیا گیا سلسلہ ہے، جس میں انہوں نے دین اسلام کی مبادیات اور فروعات سے سے متعلقہ شرعی ہدایات نہایت آسان اور واضح انداز میں پیش کر دی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب اسی سلسلہ کی پہلی کڑی ہے جس میں ایمانیات کو موضوع بحث بناتے ہوئے توحید و شرک پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ مصنف نے نیت کے مسائل پر بالتفصیل گفتگو کرتے ہوئے توحید کی تعریف و فضیلت بیان کی ہے اور توحید کی تینوں اقسام توحید ذات، عبادت اور صفات کا قرآن و سنت کی روشنی میں تذکرہ کیا ہے۔ اس کے بعد شرک کو موضوع بحث بنایا گیا ہے اور اخیر میں شرک اصغر کے مسائل اور اس سلسلہ میں ضعیف اور موضوع روایات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پوری کتاب کی روایات پر صحت و ضعف کا حکم لگایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ سے استفادہ کیا گیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب توحید کے مسائل کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نیت کے مسائل
توحید کی فضیلت
توحید کی اہمیت
توحید قرآن مجید کی روشنی میں
توحید کی تعریف اور اس کی اقسام
توحید ذات
توحید عبادت
توحید صفات
شرک کی تعریف اور اس کی اقسام
شرک قرآن مجید کی روشنی میں
شرک سنت کی روشنی میں
شرک اصغر کے مسائل
ضعیف اور موضوع احادیث
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے اسباب
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی
ناشر
دارالنور اسلام آباد

تبصرہ
نبیﷺ کی محبت ایک مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ اور کوئی بھی مسلمان اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ رسول اللہ ﷺ سے اپنے جان و مال ماں باپ اور اولاد سے زیادہ محبت نہ کرے۔ دعویٰ محبت میں صرف قول ہی معتبر نہیں بلکہ اس کی عملی دلیل ضروری ہے اور وہ محبوب یعنی نبیﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا او ران کے اخلاق کو اپنانا ہے۔زیر نظر کتاب میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ نبیﷺ سے محبت کے اسبا ب کیا ہیں ؟اور ان پر عمل پیرا ہوا جائے جس سے نبیﷺ سے محبت کا رشتہ ہمیشہ کے لئے قائم رہ سکتا ہے۔مثلاً نبیﷺ سےمحبت کی فرضیت کو نہ بھولنا، حب نبیؐ کے ثمرات کو یاد رکھنا ، آپ ؐ کے احسانات کو فراموش نہ کرنا، شان مصطفیٰؐ کو نگاہوں میں رکھنا، اخلاق نبویؐ کو حرز جان بنانا اور کثرت سے آپؐ کا ذکر خیر کرنا اور درود پڑھنا۔یہ وہ اسباب ہیں جن سے ایک امت کا نبیؐ کی محبت سے رشتہ جڑا رہ سکتا ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے اسباب کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی فرضیت کو نہ بھولنا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ثمرات کو ہمیشہ یاد رکھنا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات کو فراموش نہ کرنا
شان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ نگاہوں کے سامنے رکھنا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق عالیہ کو جاننا اور یاد رکھنا
کثرت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر خیر کرنا اور آپ پر درود پڑھنا
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں کے احوال کو پیش نظر رکھنا
مصادر ومراجع
 
جزاک اللہ خیرا

اس کتاب سے مختلف اقتباسات میں نے ٹائپ کر کے پوسٹ کیے تھے۔الحمدللہ

اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تحفۃ النحریر بشرح نحو میر
مصنف
ابو تقی حفیظ الرحمن لکھوی
ناشر
معارف ابن تیمیہ لاہور

تبصرہ
میر سید شریف جرجانی نے علم النحو پر ایک کتاب ’نحو میر‘ کے نام سے لکھی۔ جسے دینی مدارس کے طلبہ اور اساتذہ میں بہت زیادہ اہمیت حاصل رہی۔ بعض مدارس میں بھی اس کو شامل نصاب کیا گیا۔ اپنی جامعیت اور اختصار کی بدولت طالبان علم اس سے بہت زیادہ مستفید ہوتے رہے۔ لیکن کتاب چونکہ فارسی میں تھی اس لیے اردو دان طبقہ کے لیے بہت سی جگہوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی مشکل کا حل مولانا حفیظ الرحمٰن لکھوی نے زیر نظر کتاب کی صورت میں نکالا ہے۔ جس میں اردو زبان میں اس کی ایک مفصل شرح کر دی گئی ہے۔ جو جامع، مبسوط اور عام فہم ہونے کے علاوہ موضوع سے متعلقہ مواد کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب تحفۃ النحریر بشرح نحو میر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تقریظ
مقدمہ الکتاب
تحفۃ النحریر
مقدمہ
باب اول۔دو حروف عاملہ
اسم میں حروف عاملہ کی اقسام خمسہ
جر کے لغوی واصطلاحی معنی
حروف جارہ اور ان کے چند ایک معانی
فعل مضارع کے جوازم کی اقسام
باب دوم۔در عمل افعال
فعل کی تقاسیم
فوائد
ظرف زمان ومکان کی اقسام
مفعول معہ کے عامل میں اختلاف
حال کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
تمییز نسبت
تمییز نسبت کی اقسام
تنبیہات
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بے پناہ محبت نے مجھے اسلام تک پہنچا دیا
مصنف
ابو مریم(سائمن الفریڈو)
مترجم
ابو عبداللہ
ناشر
نا معلوم

تبصرہ
پیدا ہونے والا ہر بچہ فطرت یعنی اسلام پر پیدا ہوتا ہے اور اس کے ماں باپ یا سوسائٹی اسے یہودی ، نصرانی او رمجوسی بنا دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے منتخب بندوں کےدل میں ایمان کی روشنی رکھی ہوتی ہے جو انہیں سیدھی راہ کی طرف راہنمائی کرتی رہتی ہے او روہ حق کی تلاش میں کوشاں رہتے ہیں اور اس وقت تک ان کا سفر ختم نہیں ہوتا جب تک وہ منزل کو نہ پالیں۔ ان کا خلوص، لگن اور حق کی جستجو آخر کار انہیں ان کی منزل و مقصود سے ہمکنار کردیتی ہے اور انہیں وہ حق کا راستہ مل جاتا ہے جس کے لئے ان کے اندر برسوں سے اضطراب برپا ہوتا ہے۔زیر نظر کتاب نو مسلم عیسائی سائمن الفریڈو کی خود نوشت ہے جو اسلام لانے کے بعد ابومریم بنے۔یہ تحریر ان کے اسلام قبول کرنے کی وجوہات او رحضرت عیسیٰؑ کے متعلق عیسائی تعلیمات کے حقائق پر مشتمل ہے۔ جس میں انہوں نے اسلام کی فیوض و برکات اور عیسائیت کی تعلیمات کاموازنہ کرکے خدائی فیصلہ کے مطابق اسلام کو ہی نجات کا ذریعہ گردانا اور ثابت کیا ہے اوراسی طرح عیسائیت میں موجود فکری انحطاط اور خرافات کوبھی اجاگر کیا ہے ۔یقیناً عیسائی دنیا کے لئے یہ کتاب حقائق و عبر کے نمونہ کی حثیت رکھتی ہے کہ وہ لوگ بھی اپنے آبائی مذہب سے ذرا ہٹ کر اسلام کا مطالعہ کریں جس طرح ابومریم نےکیا اور اس زاویہ سے اسلام کو سمجھیں تو یقیناً حق کو پالیں گے۔(ک۔ط)
اس کتاب حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے بے پناہ محبت نے مجھے اسلام تک پہنچا دیا کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض مترجم
تعارف
امریکہ میں میری زندگی
اناجیل
حقانیت قرآن
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی اور ان کا مشن
محمد صلی اللہ علیہ وسلم
عیسائیت اور اسلام کے عقائد
میرا قبول اسلام کا فیصلہ کن قدم
اسلام نے مجھے کیسے متاثر کیا
میرے قبول اسلام نے کیسے دوسروں کی زندگیوں کو متاثر کیا
جب مذہب جبراً مسلط کیا جائے
پوپ اور دنیا کے دیگر حکمرانوں کو دعوت عام
بائبل اور قرآن کا موازنہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلام میں زوجین کےحقوق
مصنف
محمود احمد یاسین
مترجم
حافظ محمد زبیر
ناشر
ڈیزائن سکوپ پرنٹرز لاہور

تبصرہ
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلام نے مختلف اعتبارات سے انسانوں کے الگ الگ حقوق و فرائض متعین فرما دئیے ہیں۔ میاں بیوی کے حقوق بھی اسی کا ایک حصہ ہیں۔ فریقین کی جانب سے ان کی ادائیگی اس لیے ضروری ہے تاکہ کوئی بدمزگی پیدا نہ ہو اور زندگی کی گاڑی ایک اچھے ماحول اور خوشگوار احساس کے ساتھ آگے بڑھتی رہے۔ زیر نظر کتابچہ بھی جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اسی موضوع پر ترتیب دیا گیا ہے۔ جس میں عام فہم انداز میں میاں بیوی کے حقوق الگ الگ بیان کر دئیے گئے ہیں۔ کتابچہ اصل میں عربی میں تھا جس کے مؤلف الشیخ محمود احد یٰسین ہیں۔ کتابچے کی افادیت کو دیکھتے ہوئے حافظ محمد زبیر نے اس کو اردو میں منتقل کیا ہے۔ خاوند کے بیوی پر حقوق میں اپنے خاوند کے ساتھ محبت میں اخلاص، گھر کی ذمہ داری سنبھالنا، خاوند کے لیے تیار ہونا وغیرہ شامل ہیں جبکہ بیوی کے حقوق میں بیوی پر حلال طریقے سے خرچ کرنا، بیوی کے رازوں کو فاش نہ کرنا، بیوی کے ساتھ حسن سلوک کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ کتابچہ کا مطالعہ بالعموم سب کے لیے اور بالخصوص شادی شدہ زندگی گزارنے والوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ تاکہ اگر اس حوالے سے کوئی کوتاہی موجود ہے تو اس کا خاتمہ کیاجا سکے۔(ع۔م)
اس کتاب اسلام میں زوجین کے حقوق کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
حقوق زوجین
خاوند کے بیوی پر حقوق
اپنے خاوند کے ساتھ محبت میں مخلص ہو
گھر کی ذمہ داری سنبھالے
خاوند کی مرضی کے بغیر گھر سے باہر نہ جائے
خاوند کی مرضی کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے
اپنے دینی فرائض کو ادا کرنے کی کوشش کرے
بیوی کے شوہر پر حقوق
حق مہر کی ادائیگی
بیوی پر حلال طریقے سے خرچ کرنا
بیوی کی دینی تعلیم کا مناسب انتظام کرنا
بیوی کے ساتھ حسن سلوک کرنا
حرف آخر
مصادر ومراجع
 
Top