منتظمین سے سوال

پاکستانی

محفلین
قیصرانی بھائی والے ٹاپک کے بعد کل اس دھاگے ‘جنت کی حور کیسی ہوگی؟‘ پر ایک نئی باعث ‘چھڑ‘ گئی تھی۔ امن عامہ کی بحالی کے لئے کو منتظمین بالآخر اس کی چند پوسٹیں ڈیلیٹ کرنی پڑی۔
میرا منتظمین سے سوال ہے کہ آخر کب تک ایسا ہوتا رہے؟ اب تو یہ روز کا معمول بنتا جا رہا ہے کیا یہ سب کچھ ایسے ہی چلتا رہے گا یا اس کے خلاف کوئی ایکشن بھی لیا جائے گا۔

آپ فورم پر ہر قسم کی گفتگو کی اجازت کیوں نہیں دے دیتے؟
اس سے تمام ممبرز اپنے اپنے ذہن کی پاکیزگی اور گندگی یہاں ڈال سکیں گے کوئی گلہ، شکوہ یا شکایت بھی نہیں کر سکے گا۔ کیونکہ یہ ایک اوپن فورم ہو گا جہاں ہر قسم کی گفتگو کی اجازت ہے۔
میں جانتا ہوں آپ ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ یہ فورم کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہے اگر ایسی بات ہے تو پھر آپ ایسے ممبرز کو وارننگ کیوں نہیں دیتے جو ان قواعد و ضوابط کی مسلسل خلاف ورضی کئے جا رہے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
 

ظفر احمد

محفلین
جی ایسا ہی ہونا چاہیئے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر ایسا بھی کیا جا سکتا ہے کہ اس فورم میں ایک علیحدہ سیکشن بنا دیا جائے جس میں کسی قسم کی کوئی پابندی نہ ہو۔ جو اس سیکشن میں آنا چاہے شوق سے آئے ورنہ دوسرے سیکشن میں ہی رہے؟
 

دوست

محفلین
یار یہ واقعی درد سر سا بنتا جارہا ہے۔
میرے جیسوں سے رہا نہیں جاتا اس قسم کی پوسٹ دیکھ کر اور پھر بے چارے منتظمین۔
:? :? :? :? :? :? :? :?
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

پاکستانی بھائی، آپ کی شکایت بجا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت فورم ایک فعال ناظم کے بغیر ہے۔ اور جب تک مجھے کسی غیر معمولی بات کا علم ہوتا ہے تو اس وقت تک کچھ وقت گزر چکا ہوتا ہے اور بدمزگی پھیل چکی ہوتی ہے۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ جہاں تک وارننگ دینے کا تعلق ہے تو میں نے ذپ میں وارننگ دی ہے۔ یہاں اس کا صرف اس لیے بتا رہا ہوں کہ آپ نے اس کے متعلق دریافت کیا ہے۔ بصورت دیگر میں ذاتی پیغامات کی تفصیل میں جانا پسند نہیں کرتا۔

والسلام
 

ظفر احمد

محفلین
نبیل بھائی زپ میں وارنگ دینے کے بجائے سر عام سب میمبران کے سامنے وارنگ دی جائے تاکہ سب کو علم ہو۔ یہ دوستوں کی محفل ہے یہاں کچھ بھی کسی سے چھپا ہوا نہیں ہونا چاہیئے۔ تاکہ یہ جان سکے کون صحیح ہے اور کون غلط پھر تمام محفل کے میمبران اور عہداران کی رائے کی روشنی میں فیصلہ صادر فرمائیں۔ اگر وہ پھر بھی نہیں مانے تو سب میمبران اسکا بائیکاٹ کردیں؟

میں امید کرتا ہوں کہ آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم ظفر،

دراصل فورم کی نظامت کے جو مروج اصول ہیں ان میں ذپ کے ذریعے ہی وارننگ دینا مناسب سمجھا جاتا ہے۔ پبلک وارننگ بھی دی جا سکتی ہے لیکن اس سے اپنی نظامت کا رعب ڈالنا تصور کیا جاتا ہے۔
فورم کے ناظمین اپنی سمجھ کے مطابق فورم کا نظام چلانے کے لیے کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ اور اس کے اچھے یا برے نتائج کے بھی وہی ذمہ دار ہوتے ہیں۔ میری آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ کو کسی پیغام پر یا کسی ممبر کے رویے پر اعتراض ہے تو مجھے، زکریا یا آصف کو ذپ میں مطلع کریں۔ میں آپ سب کے تعاون کا مشکور رہوں گا۔

والسلام
 

ظفر احمد

محفلین
وعلیکم السلام

وظاہت کرنے کی مہربانی۔ اگر یہ اصول ہے تو پھر میں کچھ نہیں کہونگا جیسا بہتر سمجھیں۔ کیونکہ اصولوں کی پابندی ہم پر ضروری ہے۔

میرا مقصد صرف یہی تھا ہے آج کل جو محفل میں بد مزگی بڑھ رہی ہے اس سے عام میمران حیران و پریشان ہے کہ اصل وجہ کیا ہوئی ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ آئندہ میں بھی محفل کو خوش گوار بنانے کی کوشش کرونگا اور تمام میمران سے گزارش ہے آپ سب ان باتوں کو اگنور کریں اور ماحول اچھا بنانے کی کوشش کریں۔

والسلام
 

پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

پاکستانی بھائی، آپ کی شکایت بجا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت فورم ایک فعال ناظم کے بغیر ہے۔ اور جب تک مجھے کسی غیر معمولی بات کا علم ہوتا ہے تو اس وقت تک کچھ وقت گزر چکا ہوتا ہے اور بدمزگی پھیل چکی ہوتی ہے۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ جہاں تک وارننگ دینے کا تعلق ہے تو میں نے ذپ میں وارننگ دی ہے۔ یہاں اس کا صرف اس لیے بتا رہا ہوں کہ آپ نے اس کے متعلق دریافت کیا ہے۔ بصورت دیگر میں ذاتی پیغامات کی تفصیل میں جانا پسند نہیں کرتا۔

والسلام
بہت شکریہ نبیل بھائی کہ آپ نے جواب دینے کی زحمت گوارہ کی ، یہ سب کچھ میں نے صرف اس لئے لکھا ہے کہ جانا جا سکے کہ ہمارے منتظمین اس بارے میں کیا اظہارِ خیال کرتے ہیں۔
دوسری اہم بات جو اس وقت میرے ذہن میں کلبلا رہی ہے وہ یہ کہ ایسے ممبرز کو آپ کتنی بار وارننگ دیں گے اور آخری وارننگ کے بھی اگر ممبر نہ سدھرا تو پھر اس کے خلاف کیا اور کس قسم کا ایکشن لیا جائے گا۔ (ویسے میری دعا ہے کہ یہاں یہ نوبت کبھی نہ آئے)
 

نبیل

تکنیکی معاون
پاکستانی، میری بھی یہی دعا ہے کہ ایسی نوبت نہ آئے۔ میں نے آج تک یہاں سب کو دوستوں کی طرح خوش آمدید کہا ہے اور کسی کو بین کرنا میرے لیے خاصا ناگوار ہوگا۔ میرے نزدیک کسی سمجھدار آدمی کے لیے صرف ایک مرتبہ وارننگ کافی ہونی چاہیے۔
 

پاکستانی

محفلین
اچھی بات ہے، بالکل عقلمند کے لئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے۔ بہرحال نبیل بھائی ایک بار آپ کا بہت شکریہ
 

اجنبی

محفلین
معلوم نہیں کہ آپ لوگ یہاں کیا اور کس کے متعلق گفتگو کر رہے ہیں ۔ بہرحال میں تو عقلمند نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے اشارے سمجھ آتے ہیں ۔ :p
میرا خیال ہے کہ اب دوستوں کا امتحان ختم کر کے نتیجے کا اعلان کر دینا چاہیے ۔ :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسی نوبت ہی نہ آنے دیں کہ کسی کو تنبیہ کرنی پڑے۔ ماشاء اللہ سب اراکین پڑھے لکھے اور سمجھدار ہیں۔ ایک دوسرے کی باتوں سے لطف اٹھاتے ہیں۔ گاہے بگائے چھوٹا موٹا مذاق بھی ہوتا ہے تو اس کو مذاق ہی سمجھنا چاہیے۔ اور اگر جانے انجانے میں کوئی غلط بات کہہ دی ہے تو اس کو ماننے میں پس و پیش نہیں کرنی چاہیے۔ اسی میں بڑا پن بھی ہے۔ اپنی عزت اپنے ہاتھ ہوتی ہے۔ اگر آپ کسی کی عزت کریں گے تو دوسرے بھی آپ کی عزت کریں گے۔

ہمارا مقصد اس محفل کو قائم رکھنا ہے۔ آئیے ہم سب ملکر کوشش کریں کہ ہماری محفل قائم دائم رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے یہاں سے چند خطوط کو حذف کر دیا ہے۔ آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ میرے کہنے پر اس معاملے کو یہاں ختم کر دیں۔
 
Top