راجیش کھنہ کی موت پر میڈیا کا ماتم

میر انیس

لائبریرین
نہیں یہ بات طنزاََ نہیں بلکہ انہوں نے اپنے ادارے کے دفاع کے طور پر کہی تھی کیوں کہ وہ اس زمانے میں آج ٹی وی سے ہی منسلک تھے اور وہ پروگرام بھی آج ٹی وی سے ہی نشر ہورہا تھا اور انکے انداز سے لگ رہا تھا کہ وہ اس سوال سے تھوڑے سے جھنجلا گئے ہیں۔
میرے کہنے کا بھی تو یہی مطلب ہے کہ ہماری عوام ہی کچھ ایسی ہے کہ جو اصلاحی اور خاص ہماری پاکستانی سوچ کے حامل پروگرام سے دور بھاگتی ہے اللہ اور رسول (ص) کے پروگرام تو چھوڑیں اگر کوئی ایسا بھی پروگرام آئے جس میں جزبہ حب الوطنی یا گلیمر سے پاک مواد ہو تو فوراََ ریموٹ پر ایک انگلی کی جنبش ہوتی ہے اور چینل تبدیل کردیا جاتا ہے
 

طالوت

محفلین
طلعت کے حال احوال سے تو ایسا نہیں لگتا کیونکہ موصوف نے ابھی چند روز قبل ہی میڈیا کے بے ہودگیوں خصوصا بولی ووڈ تڑکوں کی خوب خبر لی ہے۔ بہرحال ممکن ہے تب ایسا ہو مگر اب ایسا نہیں لگتا۔
 

عثمان

محفلین
طلعت کے حال احوال سے تو ایسا نہیں لگتا کیونکہ موصوف نے ابھی چند روز قبل ہی میڈیا کے بے ہودگیوں خصوصا بولی ووڈ تڑکوں کی خوب خبر لی ہے۔ بہرحال ممکن ہے تب ایسا ہو مگر اب ایسا نہیں لگتا۔
اپنے اور پرائے چینل میں تمیز کرنا صحافی حضرات خوب جانتے ہیں۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
برما کے مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے کہ نہیں، یہ تو بالکل ایک الگ بحث ہے۔ ہاں مگر اس پر کوئی دو رائے نہیں کہ ایک ایسے شخص کی خبر کو بریکنگ نیوز بنا کر پیش کرنا اور اس پر نوحہ کناں ہونا، جس سے نہ میرا کچھ واسطہ ہے اور نہ ہی کل تک میں اس کو جانتا تھا، سمجھ سے بالاتر ہے۔
 

طالوت

محفلین
اپنے اور پرائے چینل میں تمیز کرنا صحافی حضرات خوب جانتے ہیں۔ :)
چونکہ اس پروگرام کو زیادہ دن نہیں گزرے اور میں نے بغور دیکھا ہے ۔ موصوف نے اپنے موجودہ چینل کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔
ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
http://www.zemtv.com/2012/07/11/new...ustan-ki-yalgaar-kasoor-kiska-11th-july-2012/

راجیش کھنہ کی موت پر ہمارے سوگ پر پروگرام (مجھے ابھی دیکھنا ہے)
http://www.zemtv.com/2012/07/19/new...or-ki-moot-aur-media-ka-matam-19th-july-2012/
 

میر انیس

لائبریرین
بات کہیں اور نکل گئی طلعت حسین کے پروگرام کا حوالہ دینے سے میرا مقصد کسی ایک شخصیت کو نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ میں نے تو ایک مثال دی تھی کہ چونکہ ان چینلز والوں نے اپنا چینل پیسے کمانے کیلئے کھولا ہوتا ہے یہ تو خیر بہت اچھی بات ہوگی کہ کمائی کہ ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھا جائے کہ کہیںذرا سی بھی غفلت سے ہماری کمائی حرام نہ ہوجائے پر آپ اور ہم سب جانتے ہیں کوئی اتنی باریکی میں نہیں جاتالہٰذا وہ صرف یہ دیکھتے ہیں کہ کیا پالیسی اپنائی جائے جس سے آمدنی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو اور ایسا زیادہ اشتہار ملنے سے ہی ہوتا ہے زیادہ اشتہار اس پروگرام کو ہی ملتے ہیں جو عوام میں زیادہ مقبول ہوتا ہے اور زیادہ مقبول عوام میں آج کل وہی پروگرام ہوتا ہے جس میں گلیمر زیادہ ہو۔ یہ بہت ہی آسان بات ہے جس ہر کسی کی سمجھ میں آجانی چاہیئے۔ ویسے ظہیر صاحب یہ میں حلفیہ کہ سکتا ہوں کہ میں نے جس پروگرام کا میں نے حوالہ دیا اس میں طلعت حسین نے بالکل یہی جواب دیا تھا جیسا میں نے بیان کیا ہے اب آپ کے اوپر ہے یقین کریں یا نہیں ۔ اگر یو ٹیوب پر مل گیا تو آپ سے یہاں شیئر بھی کرلوں گا
 

زبیر حسین

محفلین
ساری گفتگو سے میں تو ایک نتیجے پہ پہنچا ہوں کہ ہم نہ بدلے تو کچھ نہیں بدلے گا۔میرے گھر میں کیبل ڈش نہیں صرف پی ٹی وی ہے گو وہ بھی اچھا نہیں صرف حکومت کے گن گاتا ہیں لیکن شائد اس حد تک بے حیائی نہیں ہو گی۔
میں خود کو بدل سکتا ہوں اور جن پر میرا اختیار چلتا ہے انہیں بدلنے کی ترغیب دے سکتا ہوں ،آپ سب بھی اپنے طور پر کوشش کیجئے جتنے لوگ یہاں جوابات شائع کر چکے ہیں اگر سب نے تبدیلی کی کوشش کی اور کامیاب رہے اور آگے ترغیب دیتے رہے تو کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے انفرادی طور پر اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔
بس بارش کا پہلا قطرہ بنا جائیے۔
سب کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
ساری گفتگو سے میں تو ایک نتیجے پہ پہنچا ہوں کہ ہم نہ بدلے تو کچھ نہیں بدلے گا۔میرے گھر میں کیبل ڈش نہیں صرف پی ٹی وی ہے گو وہ بھی اچھا نہیں لیکن صرف حکومت کے گن گاتا ہیں لیکن شائد اس حد تک بے حیائی نہیں ہو گی۔
میں خود کو بدل سکتا ہوں اور جن پر میرا اختیار چلتا ہے انہیں بدلنے کی ترغیب دے سکتا ہوں ،آپ سب بھی اپنے طور پر کوشش کیجئے جتنے لوگ یہاں جوابات شائع کر چکے ہیں اگر سب نے تبدیلی کی کوشش کی اور کامیاب رہے اور آگے ترغیب دیتے رہے تو کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے انفرادی طور پر اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔
بس بارش کا پہلا قطرہ بنا جائیے۔
سب کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں۔
سو فیصد متفق
 

imsabir

محفلین
برما میں ہونے والے مظالم کا کوئ ثبوت نہیں ہے ۔ جعلی تصویروں کو میں پہلے ہی بے نقاب کر چکا ہوں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ "پاکستانیوں" (جی ہاں ، صرف اور صرف پاکستانیوں) کو ہی اسکا درد ہے باقی اثررسوخ والے اسلام کے ٹھیکیدار عرب اور بقیہ دنیا کے مسلمانوں کو اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستانیوں کو ساری دنیا کے مسلمانوں کا غم دن رات ستاتا ہے سوائے خود دن رات قتل ہونے والے ہموطنوں پر ہونے والے ظلم کے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ کہ یہ ظلم تو خود اپنے مسلمان بھائ کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں دن رات بلوچوں، پنجابیوں اور شیعوں کو مارا جا رہا ہے۔ گلگت ، بلتستان میں کتنے سالوں اور مہینوں سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ پچھلے دس سال میں طالبان نے پاکستان کے مختلف شہروں، بازاروں، مسجدوں میں ہزاروں پاکستانی قتل کئے ہیں ۔۔لیکن ان کو ردعمل کے کھاتے میں ڈال کر معافی دے دی جاتی ہے۔
دوسروں کو دوہرے معیار کی دہائ دیتے ہو ، کبھی خود اپنے دوہرے معیار نظر آئے ہیں؟؟؟

میں کامل خان میں آپ کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتا ہے کہ برما میں ہونے والے مظالم کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اس کے جواب میں میں صرف آپ کو انصار عباسی کی اس کالم کا حوالہ دیتا ہوں۔
photo.php
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کاش انصار عباسی اپنا کالم جنگ میڈیا گروپ کے کرتا دھرتا لوگوں کو بھی پڑھا دیتے۔ ان کا چینل ان تمام کاموں میں پیش پیش ہے جو اس کالم میں مذکور ہیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
کاش انصار عباسی اپنا کالم جنگ میڈیا گروپ کے کرتا دھرتا لوگوں کو بھی پڑھا دیتے۔ ان کا چینل ان تمام کاموں میں پیش پیش ہے جو اس کالم میں مذکور ہیں۔
جی فرحت بہن آپ نے صحیح کہا ۔ میں نے انصار عباسی کو ای-میل بھیج دی ہے دیکھئے کیا جواب آتا ہے۔
 
Top