ساتویں سالگرہ عنوان منتخب کیجیے.

محمد وارث

لائبریرین
بہت محنت کی آپ نے نایاب صاحب۔

کچھ دوستوں کی ریٹنگ شاید اس لیے کم ہے کہ ریٹنگ سسٹم اردو محفل میں کچھ عرصے ہی سے شامل کیا گیا ہے اور بہت سے دوستوں کے ہزاروں پیغامات اس وقت کے ہیں جب یہاں ریٹنگ سسٹم موجود نہیں تھا اور یہ مزید واضح ہوتا ہے کہ نئے دوستوں کی فی پیغام ریٹنگ زائد ہے۔

بہرحال اس محنت کیلیے ایک بار پھر شکریہ :)
 

انتہا

محفلین
بہت خوب نایاب بھائی۔
ابھی تک عنوان کا انتخاب نہیں ہوا اور نہ ہی کس کی رائے آئی۔
کشمکش مقبولیت
 

محمد وارث

لائبریرین
ریٹنگ کا فارمولا کیا ہے؟

میرے خیال نے نایاب صاحب نے یہ فارمولا اپنایا ہے

آپ کی کل موصول شدہ پوسٹ ریٹنگز تقسیم آپ کے کل پیغامات

مثلاً آپ کی پروفائل کا مطالعہ کرنے سے علم ہوتا ہے کہ آپ کو کل موصول شدہ پوسٹ ریٹنگز 4330 ہیں اور آپ کے کل پیغامات 1837 ہیں سو آپ کی فی پیغام ریٹنگ نایاب صاحب کے فارمولے سے 2.36 ہے۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
تسکین کو ہم نہ روئیں جو ذوقِ نظر ملے
قبلہ استاد جی کو یہ کہنا پڑتا اگر نایاب بابو ان کے ہم عصر ہوتے​
چھوٹا غالب خوش نصیب ہے کہ ان کی ہم عصری اور ہم نشینی کا شرف پایا، اور یہ جانا​
کہ​
اہلِ ورع کے حلقے میں ہر چند ہوں ذلیل
پر عاصیوں کے زمرے میں برگزیدہ ہوں
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
علوی امجد صاحب​
محترم خلیل الرحمن صاحب​
اور پیارے لال حال سے بے حال مرزا​
کو میری طرف سے ان کے معیاری ترین مواد پر حاصل شدہ ریٹنگ مبارک ہو​
اور ان کے علاوہ باقی تمام خواتین و حضرات کو بھی مبارک ہو​
چھوٹے غالب صاحب آپ بھی منہ نہ بناؤ ، آپ کو بھی مبارک، اب خوش؟​
 

الف عین

لائبریرین
محترم نبیل بھائی کے در پر صدا لگائی ۔ اور من کی مراد پائی ۔
یہ ریٹنگ آج دن کے 4 بجے سعودی وقت کے مطابق اپ ڈیٹڈ ہے ۔
ہر رکن کے مجموعی حاصل کردہ ریٹنگ پوائنٹس کو کل پیغامات سے تقسیم کیا ۔
اب سمجھ میں آیا کہ میری ریٹنگ اتنی کم کیوں ہے۔ ریٹنگ کا نظم تو حال ہی میں شامل کیا گیا تھا نا۔ درست صورت حال کے لئے اس وقت کے کل پیغامات کی فہرست شامل کرنی تھی جس دن سے یہ نظام شروع ہوا۔
 

ندیم حفی

محفلین
براہ ِ کرم ہمیں بھی بتلا دیجیے کہ ہمیں اس ریٹنگ میں اپنا نام تلاش کرنے کی زحمت کرنا چاہیے بھی یا نہیں ؟
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
براہ ِ کرم ہمیں بھی بتلا دیجیے کہ ہمیں اس ریٹنگ میں اپنا نام تلاش کرنے کی زحمت کرنا چاہیے بھی یا نہیں ؟
آپ کی آہ کو ابھی اک عمر چاہیے اثر ہونے تک

ڈونٹ وری جناب

چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ
گنگناتے ہوئے
لگے رہو ندیم بھائی
 

نایاب

لائبریرین
محترم اراکین محفل اردو
میں آپ سب سے دلی طور پر معذرت کرتا ہوں کہ انجانے میں مجھ سے بہت بھول ہوئی ۔
اور میں ان محفل اردو کے پرانے ان اراکین کی حق تلفی کر بیٹھا ۔
جو کہ اس ریٹنگ کے نظام سے پہلے علمی اور معلوماتی مفید مراسلے تحریر کرتے رہے ۔
اور وہ مراسلے ریٹنگ نہ پا سکے ۔
مجھے اپنی اس کوتاہی کا پوری معنویت سے ادراک ہو چکا ہے ۔
میں انجانے میں جو دکھ پہنچا بیٹھا اس کا ازالہ تو اب ممکن نہیں ۔
معافی ہی مانگنا میرے بس میں ہے ۔ سو آپ سب سے معافی چاہتا ہوں ۔
اور ذمہداران محفل سے پرزور التجا کرتا ہوں کہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے ۔
 
Top