ساتویں سالگرہ لائبریری اسٹور اجراء

مقدس

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔ ۔ جی نہیں کریڈٹس دیکھے تھے میں نے مگر کور ڈیزائن نہیں دیکھا ہی ہی ہی ۔۔۔

اچھا فونٹ تھوڑا بڑا ہونا چاہیے اور سرمئی (گرے) کی بجائے گہرا کالا ہونا چاہیے، ہے نا؟

تدوین: میرا خیال ہے فونٹ چھوٹا ہونے کی وجہ سے ہی گرے لگ رہا ہے

چلیں میں مان لیتی ہوں بھیا کہ ابھی آپ جاگ رہے ہیں۔۔ ہی ہی ہی

سعود بھیا کچھ دن تک فیچرز وغیرہ کے بارے میں تفصیل سے لکھیں گے تو آپ اس کو وہاں مینشن کیجیئے گا ۔۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کتابیں تو ہماری بھی زندگی ہیں لیکن ہم سے آن لائن کتاب نہیں پڑھی جاتی۔ آن اسکرین پڑھنا کچھ مشکل لگتا ہے۔ یوں بھی ہم کتابیں نیم دراز ہوکر پڑھتے ہیں۔ پھر بھی اردو ڈجیٹل لائبریری کا اجراء ہمارے لیے بہت خوشی کا باعث ہے۔ ضرور کوشش کریں گے کہ آپ کی محنت سے بھر پور استفادہ کریں کیونکہ ہمیں خود تو محنت مشقت سے کچھ خاص دلچسپی نہیں ہے لیکن دوسروں کی محنت کی قدر کرنا جانتے ہیں۔ :)
 
تھینک یو بھیا :)
 
خورشیدآزاد

محفلین
اہل اردو محفلین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔

محقین جب اردوزبان کی تاریخ لکھیں گے تو اس میں اردوویب اور اردو محفلیں کے کارناموں کا ذکر یقیناً جلی حروف میں کیا جائے گا۔ یہ بات لفاظی نہیں ہے ایک حقیقت ہے۔ ایک بار پھر مبارک باد۔
 
زین

لائبریرین
اردو لائبریری کی سائٹ توقعات سے بڑھ کر ہے ۔محفلین خاص کر لائبریری ممبران اس عظیم کارنامے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ :)
 
مہوش علی

لائبریرین
اگر میں یہ کہوں کہ اردو لائبریری پروجیکٹ کی اہمیت اردو ویب کے لیے شہہ رگ کی تھی تو کیا یہ بات غلط ہے؟

کتنا دکھ اور افسوس ہوا تھا جب مختلف وجوہات کی وجہ سے لگتا تھا کہ یہ پروجیکٹ مردہ ہو چکا ہے۔ سب سے زیادہ ترس مجھے شگفتہ بہن کی اس ٹیم پر آتا تھا جنہوں نے اتنی محنتوں کے بعد سینکڑوں ہزاروں صفحات ٹائپ کیے تھے اور پتا نہیں اردو لائبریری کے حوالے سے کیا کیا خواب دیکھے تھے۔ اس تمام عرصے اپنے خوابوں سے کہیں زیادہ، مجھے ان کے خواب ٹوٹنے کا دکھ محسوس ہوتا رہا۔

۔۔۔۔ لیکن آج ۔۔۔ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ جتنے غم اتنے بہت سے سالوں میں جمع کیے تھے، اس سے زیادہ خوشیاں آج اک ہی پل میں مل گئیں۔
بدقت بحرِ غم سے جانِ حزیں نکلی
کہیں بیٹھی، کہیں اچھلی، کہیں ڈوبی، کہیں نکلی

۔۔۔ "آج" میں شگفتہ بہن اور انکی ٹیم کی ٹائپنگ ٹیم کو مبارکباد پیش نہیں کروں گی۔

آج میری تمام تر مبارکباد اور شاباشی فقط اور فقط ابن سعید کے لیے ہے۔

جیتے رہیے۔

(شگفتہ بہن اور انکی ٹیم کو مبارکباد اور شاباشی کی باری کل آئے گی اور جب تک یہ نیک کام جاری ہے، اُس وقت تک مسلسل انہیں شاباش اور دعائیں ملتی رہیں گی)
 
الف عین

لائبریرین
ہم سب کو مبارک ہو لائبریری کا اجراء، لوگو تو بہت زبردست ہے، لیکن ٹیگ لائن پسند نہیں آئی، اس کا متن تو درست ہے۔ لیکن لکھائی اسی فانٹ میں اچھی نہیں، اسے سادہ نستعلیق میں بڑے فانٹ میں ہونا چاہئے۔
 
سیف امان

محفلین
فانٹ کو بڑا کرنے کا سکرپٹ لگا ہو ہے میں نے کوشش کی لیکن اس نے کام نہیں کیا ، شاید کوئی کوڈنگ کی غلطی ہے ؟

urdu1.jpg
 
فانٹ کو بڑا کرنے کا سکرپٹ لگا ہو ہے میں نے کوشش کی لیکن اس نے کام نہیں کیا ، شاید کوئی کوڈنگ کی غلطی ہے ؟

اس بات کو سامنے لانے کا شکریہ۔ در اصل ابھی بعض فیچر مکمل نہیں ہوئے ہیں جن میں صفحہ نمبر کے حساب سے نیویگیشن، سرچنگ، خط اور اس کا سائز تبدیل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ یہ غیر مکمل فیچر والے آئکن وہاں اس لئے موجود ہیں تاکہ ناظرین کو اندازہ رہے کہ وہ جگہیں کس مقصد کے لئے مخصوص ہیں۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

سعود بھائی ، سائٹ پر جو چیز آخر وقت تک مجھے اپنے سسٹم پر دکھائی نہیں دی تھی ، آج اس کا حل تلاش کر لیا بالآخر :happy:
 
سعود بھائی ، سائٹ پر جو چیز آخر وقت تک مجھے اپنے سسٹم پر دکھائی نہیں دی تھی ، آج اس کا حل تلاش کر لیا بالآخر :happy:
بہت خوب! اب اس کی تفصیل پلیز۔۔۔ یعنی کیسے اور کہاں دیکھا؟ ہمارا خیال ہے کہ آپ نے بھتیجا اینڈ کمپنی کے کمپیوٹر پر دیکھا ہوگا۔ :) :) :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت خوب! اب اس کی تفصیل پلیز۔۔۔ یعنی کیسے اور کہاں دیکھا؟ ہمارا خیال ہے کہ آپ نے بھتیجا اینڈ کمپنی کے کمپیوٹر پر دیکھا ہوگا۔ :) :) :)

نہیں وہاں نہیں بلکہ اپنے ہی سسٹم پر خود ہی ڈھونڈ لیا :)

تفصیل بتانے سے پہلے آپ اندازہ لگائیے ۔ ۔ ۔ بقول بھتیجا کمپنی کے آپ کے پاس صرف تین چانس ہیں جواب دینے کے لیے اور بلا تاخیر اگلا جملہ ہوتا ہے "ہار مانی" اور پھر بغیر کسی وقفے کے جواب بھی بتا دیا جاتا ہے اس طرح سے ہار ماننے کی نوبت ہی نہیں آتی :happy:

اس لیے آپ کے پاس بھی صرف تین چانس ہیں ، ہار مانی ،
Ctrl + -
:happy:
 
سعادت

تکنیکی معاون
سعادت بھائی یہ خطِ کوفی میں لکھا گیا ہے۔
جی نظامی، مجھے علم ہے۔ اصل میں اُس لوگو میں کوفی میں لکھے گئے الفاظ کو ایک دوسرے کے ساتھ اس خوبی سے ترتیب دیا گیا ہے کہ کسی عظیم الشان گوتِھک کیتھیڈرل (یا لائبریری!) کا گمان ہوتا ہے۔ :)
 
میں نے اپنے نوکیا ای-63 میں لائبریری ویب سائٹ اوپن کر کے دیکھی Opera Mini موبائل سیمبئین براؤزر میں۔ میں نتائج دیکھ کر حیران رہ گیا! ایسا محسوس ہوا کہ ویب سائٹ خاص موبائل ڈیوائسز کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ ابن سعید بھائی کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے! اللہ تعالیٰ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارے (آمین)۔
 
ایپلیکشن ڈیویلپمینٹ میں ان دنوں ایک "بژ ورڈ" ہے، "ریسپانسیو ویب ڈیزائن"۔ بس اسی کو استعمال کیا ہے۔ یعنی یہ سائٹ مختلف اسکرین سائز اور ڈیوائس پروفائل کے لئے خود کو ڈھال لیتی ہے۔ آپ چاہیں تو کمپیوٹر میں براؤزر کی چوڑائی تھوڑی تھوڑی کر کے مختلف نتائج ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے منتظر رہئے۔ :) :) :)
 
جی نظامی، مجھے علم ہے۔ اصل میں اُس لوگو میں کوفی میں لکھے گئے الفاظ کو ایک دوسرے کے ساتھ اس خوبی سے ترتیب دیا گیا ہے کہ کسی عظیم الشان گوتِھک کیتھیڈرل (یا لائبریری!) کا گمان ہوتا ہے۔ :)
اس کا سہرا بلا شبہہ فاتح بھائی کے سر جاتا ہے۔ :) :) :)
 
Top