ساتویں سالگرہ محفل پر گزرے سات سال

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تیسری سالگرہ اب تک کی تحقیق کے مطابق سب سے زیادہ مقبول اور دلچسپ رہی ۔

ایک دھاگہ محفل کے اراکین کے ٹائٹل کے نام سے کھولا گیا جس میں ابن سعید نے کچھ لوگوں کو ٹائٹل دے کر خود کو" کمسن بوڑھا " مشہور کرنا چاہا مگر بری طرح سے ناکامی کے بعد صرف "بڑھاپے " پر اکتفا کر لیا۔

محفل اراکین کو ٹائیٹل دیں ! از سیدہ شگفتہ

اسی دھاگے میں مغزل نے مجھے یہ ٹائٹل دیا

محب علوی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ خاموش طبع

تو اب کوئی جرح نہ کرے


خاموش طبع :happy: :happy:

:happy: :happy: :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دوسری سالگرہ کے موقع پر اراکین پر شاعری کا آغاز بھی ہوا اور فرزانہ نے بہت خوبصورت دھاگہ ترتیب دیا۔


سیدہ شگفتہ نے ایک دلچسپ دھاگہ شروع کیا

اردو محفل کے دو سالہ جشن کی تیاریاں

اور اپنے مشہور زمانہ انداز میں دھاگے کی پہلی پوسٹ انتہائی جامع و بلیغ الفاظ میں یوں کی۔

شروع کی جائیں !!

ایسا باکمال الجامع و المختصر جملہ نہ پہلے محفل کی سالگرہ پر سرزد ہوا اور نہ آئندہ امید ہے ۔

:happy: :happy:
ہاں ناں ، دیکھیں تو اس اختصار و جامعیت سے جو سلسلہ آغاز ہوا وہ آج بھی جاری و ساری ہے :happy:
مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس کے ایسے دور رس نتائج ہوں گے :happy:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ کی نظر نہیں پڑی ورنہ اس کا اصل احوال تو وہی بیان کرتیں۔ ویسے شگفتہ نے ایسی بے شمار شگفتہ تحریریں چھوڑی ہیں محفل پر جن سے شگفتگی کا مسلسل احساس ہوتا رہتا ہے۔

نوٹ : Damage Control کا آسان ترجمہ درکار ہے۔

:happy:
:happy:

ابھی دیکھا ، ویسے نظر نہ ہی پڑے تو اچھا ہے ورنہ بریکنگ نیوز چینل آباد ہو جائے گا !
شکر ہے آپ نے کلیجہ پکانے کی ترکیب اور مراثی و مرثیہ پر لکھی پوسٹ کا حوالہ نہیں دے دیا
 
:happy: :happy:
ہاں ناں ، دیکھیں تو اس اختصار و جامعیت سے جو سلسلہ آغاز ہوا وہ آج بھی جاری و ساری ہے :happy:
مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس کے ایسے دور رس نتائج ہوں گے :happy:

کبھی کبھی ایسے دو رس اور مفید جملے انسان سے سرزد ہو جاتے ہیں کہ مدتوں بعد بھی سر دھنتے رہتے ہیں لوگ :)
 

محسن حجازی

محفلین
ہمیں بھی کسی زمانے میں ایک عدد 'اواٹ' ملا تھا۔ نہ جانے کہاں غائب ہوگیا، خیر ہم کو بھی محفل پر قریب قریب سات سال ہونے کو آ رہے ہیں۔ بہرکیف، منتظمین و دیگراراکین کو بہت مبارکباد۔
 
ہمیں بھی کسی زمانے میں ایک عدد 'اواٹ' ملا تھا۔ نہ جانے کہاں غائب ہوگیا، خیر ہم کو بھی محفل پر قریب قریب سات سال ہونے کو آ رہے ہیں۔ بہرکیف، منتظمین و دیگراراکین کو بہت مبارکباد۔

محسن تمہاری یاددہانی پر میں نے دیکھا تو اپنے ایوارڈ بھی گم پائے :)

بھائی کہاں ہوتے ہو ، اب تو عید کے چاند بھی نہیں رہے ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمیں بھی کسی زمانے میں ایک عدد 'اواٹ' ملا تھا۔ نہ جانے کہاں غائب ہوگیا، خیر ہم کو بھی محفل پر قریب قریب سات سال ہونے کو آ رہے ہیں۔ بہرکیف، منتظمین و دیگراراکین کو بہت مبارکباد۔

محسن حجازی

محسن بھائی آپ کو محفل میں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آپ جیسا خوش طبع شخص محفل میں نہ آئے تو محفل کا لطف ادھورا رہتا ہے۔ :)
 
ہاہاہاہاہاہاہا

امتحان بھی کیا ظالم شے ہوا کرتے تھے ۔

بہرکیف آپ کے سنسنی اور سسپنس سے بھرپور دھاگوں کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے شگفتہ۔
 

محسن حجازی

محفلین
محب بھائی میں تو یہیں ہوں شہرمفادات اسلام آباد میں، آپ کہیے کیسے ہیں کیسی گزر رہی ہے؟
احمد بھائی انشااللہ کوشش رہے گی کہ حاضری لگتی رہے، خوش رہیے۔ کوشش ہے کہ ساتویں سالگرہ کے حوالے سے کچھ لکھ پاؤں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ نایاب بھائی

چند پرانے اراکین ایسے جفا کش اور باکمال تھے کہ ان کے تذکرے کے بغیر محفل ادھوری رہتی ہے ۔ ان کا ذکر خودبخود تحریر میں آ جاتا ہے ان کی خدمات اور قابلیت کی وجہ سے ، ویسے بھی آج ان کا ذکر ہوگا تو کل کوئی ہمارا بھی ذکر خیر کرے گا۔ :)
کل کیا پتہ بجلی ہو نہ ہو اس لئے آج ہی ذکر کر دیتے ہیں کیونکہ ابھی تک گاڑی تیسرے سال کے سٹیشن پر ہی رکی ہوئی ہے۔ اگلے سال کا سفر کب شروع ہو گا؟ جولائی ختم ہونے والا ہے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
محب بھائی آپ نے بہت اچھا لکھا ہے ۔
ایسے لگ رہا ہے جیسے وقت کا پہیہ تھم گیا ہو اور پہیہ کے آگے پتھر رکھ کر محب بھائی آرام فرما رہے ہیں۔
بھائی جی پہیہ چلاؤ آگے۔
 
Top