تعارف ڈاکٹر سہیل عباس خان کو اردو محفل میں خوش آمدید

ڈاکٹر سہیل عباس خان اردو ادب میں ایک بڑا نام ہے۔ ان جیسی بلند پایہ شخصیت کی اس محفل میں تشریف آوری یقینا باعثَ اعزاز ہے۔ میں تہَ دل سے ان کو خوش آمدید کہتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید سہیل صاحب، فاتح کا بھی شکریہ، لیکن ان سے ایک شکایت!! اب تک کیوں یہ قدم نہیں اٹھایا!!!۔ اور جب جناب سے ایسے مراسم تھے تو ان کی کتابوں کی فائلوں کی فراہمی کی کوشش کیوں نہیں کی؟؟؟؟؟
اب سہیل ساحب سے راست التماس ہے کہ اپنی ماضی، ھال اور مستقبل کی کےب فراہم کریں ہمیں۔ یا کم از کم مجھے!! دیکھیں میری دستخط۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
خوش آمدید جناب ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب۔ انتہائی خوشی ہوئی ایک صاحبِ علم و فن کو اپنے درمیان پا کر اور آپ کی یہاں آمد ہم سب کیلیے باعثِ صد افتخار ہے۔ فاتح صاحب کا بھی بہت شکریہ آپ کو یہاں کا رکن بننے کی دعوت دینے کیلیے۔
 

hackerspk

محفلین
میں فاتح بھائی کا ممنون ہوں کہ انھوں نے مجھے بھی موقع فراہم کیا۔
وہ بھی اسی اردو کے عاشق ہیں ،جس کی زلفوں کا میں بھی اسیر ہوں۔
صرف اردو تھی جس نے یا استاد
مجھ کو بے چین عمر بھر رکھا
ڈاکٹر صاحب کی آمد اردو اور ہمارے لیے بہت خوش آئند ہے۔ ان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔
خدا کی قسم محبت نہیں عقیدت ہے
دیار دل میں بڑا احترام ہے تیرا
ڈاکٹر صاحب فی الوقت آپ پاکستان میں ہی ہیں؟
 
خوش آمدید ڈاکٹر صاحب
%D8%AE%D9%88%D8%B4%20%D8%A2%D9%85%D8%AF%DB%8C%D8%AF.jpg
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم!
پہلے تو فتح بھائی کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے جناب محترم ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب جیسی ہستی کو اردومحفل پر مدعو فرمایا۔ ہم بھی دل کی گہرائی سے جناب محترم ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انشاءاللہ ڈاکٹر سہیل عباس خان صاحب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ ہم آپ کی طرف سے عنایت کے منتظر ہیں
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم ڈاکٹرسہیل عباس خان صاحب
اردو محفل میں خوش آمدید
آپکی محفل میں آمد سے یقیناً ہم ناقص العلم محفلین کو بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملے گا
 

محمداحمد

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید محترم

اُمید ہے محفل میں آپ کا وقت خوب گزرے گا اور یقینا ہمیں آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
Top