باطل قیامت پی ڈی ایف

بدتمیز

محفلین
علی ہو سکے تو اگلی دفعہ 2 سے زیادہ چیپٹر سکین کر کے بھیجو کیوں کہ میرا ویک اینڈ 2 دنوں کا ضائع ہو جاتا ہے کیونکہ آپ اتوار کو بھیجتے ہیں۔ یا ایسا کریں کہ میرے ختم کرنے کے انتظار میں نہ رہیں اور ساتھ ساتھ کر کے فائلز بھیجتے رہیں اس طرح وقت ضائع نہیں ہو گا۔
 
علی عمران

محفلین
بھائی مصیبت یہ ہے کہ میرے پاس سکین کرنے کا ٹائم بھی نہیں ہے لیکن میں نے ایک چپٹر سکین کر دیا ہے تاکہ تسلسل نہ ٹوٹے ۔ اگر میرے پاس ٹائم ہوتا تو میں سب سے پہلے “جہاد ایک محکم فریضہ “ کو ٹائپ کرتا جو کہ میں نے اسلامی تعلیمات سیکشن میں‌اپ لوڈ کی تھی۔ میں ٹائم نکال کر ناول کا ایک ایک چیپٹر سکین کرتا رہوں گا اور آپ اس کو لکھتے جائیے اور اگر فالتو بیٹھے ہوں تو آپ جہاد والی کتاب کو ٹائپ کر دیں تو بہت مہربانی ہو گی۔
چیپٹر 7 کا لنک
http://download.yousendit.com/2A1931527BBC9533
 
بدتمیز

محفلین
سلام
نہیں علی میں اسلام کی ان کتب جن کے مصنف کا تعلق کسی سیاسی یا دینی جماعت سے ہو پڑھنے سے پرہیز کرتا ہوں۔ لہذا اس کتاب کے لئیے معذرت۔
آپ یہی ناول کسی طرح زیادہ سے زیادہ سکین کر کے دے دیں میں اس کے بعد مصروف ہو جاونگا اور یہاں وقت نہیں دے سکوں گا۔
 
بدتمیز

محفلین
علی، اگر آپ جلد سے جلد سارا ناول سکین کر کے دے دیں تو مناسب ہو گا۔ اس طرح بار بار کہنا اچھا نہیں لگتا۔ کچھ آپکا انتظار کرتے کرتے دیر ہوتی ہے کچھ میری سستی کی وجہ سے
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بہت خوب تمیزداربھائی، لیکن باقی توسب ٹھیک پڑھاجارہاہے لیکن اس لائن سے نیچے لفظوں کے خانے خانے سے بن رہے ہیں صحیح طریقے سے لفظ نظرنہیں آرہے اوپرٹھیک سب ٹھیک نظرآرہے ہیں۔

"یہ کہ۔ اس مہم میں۔ یعنی بیگال میں داخلہ اور وہاں سے فرار تک کے عرصے میں ہم ناکام نہیں رہے۔"

والسلام
جاویداقبال
 
بدتمیز

محفلین
سلام
یہ ایک نیا فانٹ ہے جو کہ ایک سافٹوئر کے انسٹال کرنے پر انسٹال ہوا ہے۔ یہ مجھے پسند تھا لیکن اب لگتا ہے کہ شاید یہ صیح نظر نہیں آ رہا۔ برائے مہربانی اپنے کمپیوٹر کے بارے میں تھوڑی معلومات فراہم کریں کہ کونسا ہے اور آپریٹنگ سسٹم کونسا ہے۔

اگر ناول میں دلچسپی ہے تو یہ سارااس تھریڈ پر موجود ہے۔ اگر اور کسی کو بھی اس نئے فانٹ سے مسئلہ ہوا تو میں وہاں اس کو ٹاہوما میں پبلش کر دونگا۔
ویسے بھی گوگل ڈاکیومنٹ پر ایک تجربہ تھا کیا پتہ یہ ہمارے کام آ سکے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

تمیزداربھائی، میرے پاس وینڈوزایکس پی اورآفس ایکس پی انسٹال ہے اورمیں نے اردوکے کافی فانٹ بھی انسٹال کیے ہوئے ہیں۔ اوربھائی آپ کے بلاگ پربھی یہ پرابلم میرے ساتھ پیش آتی ہے۔

والسلام
جاویداقبال
 
بدتمیز

محفلین
بہت شکریہ۔
بلاگ پر میں نے صرف دو پوسٹس اس نئے فانٹ کے ذریعے کی ہیں۔ اس سے پہلے میں ٹاہوما استعمال کرتا تھا اب وہی دوبارہ کیا کرونگا۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی تمیزدار، اس میں شکریے کی توکوئی بات نہیں ہے۔ شکریہ توآپ کاکہ آپ نے میری رائے کومقدم سمجھا۔۔۔۔۔۔۔۔:wink:

والسلام
جاویداقبال
 
بدتمیز

محفلین
وعلیکم اسلام۔

محفل پر معلومات (ٹیوٹوریلز اور لائبریری) ایک ڈھیر کی صورت میں پڑی ہے۔ ڈھونڈنے میں دقت ہوتی ہے۔ اور آگے پیچھے کر کے پڑھنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر اگر میری طرح کوئی سستی سے ناول کے حصے لکھ رہا ہو۔
میری خواہش تھی کہ ان کو محفل سے دیس نکالا دیا جائے اس پر نبیل کام کر رہے ہیں۔ وہ کسی TYPO3 کی بات کر رہے تھے۔ تب تک گوگل ڈاکیومنٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس سے ایک ناول ایک ہی لنک میں ایک ہی صفحہ پر اکٹھا ہو جائے گا۔ فارمیٹنگ microsoft word میں کی اور اس کو کاپی پیسٹ کر کے پبلش کر دیا۔
خاص طور پر شاعری میں شعر وغیرہ آگے پیچھے ہوں تو بہت بھدے نظر آتے ہیں۔
لائبریری کی ایک فائل لکھنے والے سے لے کر پروف ریڈر تک کے پاس ہر کمپیوٹر پر کم از کم دو جگہ پر محفوظ ہو گی ایک بیک اپ کے طور پر اور ایک مین فائل پھر مکمل ہونے پر بھی اس کو کوئی نہ کوئی بیک اپ کے طور پر محفوظ رکھے گا تو گوگل ڈاکیومنٹ بیک اپ کے طور پر بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
ویسے بھی ابھی میں اس کو دیکھ رہا ہوں کیا پتہ یہ کتنے کام کی چیز نکل آئے۔ اور گوگل ایسے چپ کر بیٹھنے والا تو نہیں آفس 2007 کے آنے کے بعد اس میں ضرور نئے فیچر شامل کیے جائیں گے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب کچھ اور سوال بھی ابھر رہے ہیں ذہن میں :oops:

لیکن پہلے میری دلچسپی اس میں ہے کہ آغاز میں ایک ٹائٹل پیج بھی ہونا چاہئے جس میں کتاب کا نام اور کوئی گرافک بھی شامل ہو ؟؟؟
 
بدتمیز

محفلین
آپ ای بک بنانے کے درپے ہیں۔ یہ سب سے پہلے تصویری البم کے لئے بنی تھی بعد میں جب انٹرنیٹ پر مواد بڑھا تو ای بکس کی ٹرم کے ساتھ ہی ای بک سافٹ وئیر سامنے آئے۔
گوگل ڈاکیومنٹ پر ای بک بنانا ممکن نہیں۔ اس پر آپ صرف اتنا ہی کر سکتے ہو جتنا ورڈ پر کر سکتے ہو۔
ای بک مجھے نہیں پسند۔ اگر آنلائن ہو تو ہائی سپیڈ نیٹ چاہئے اور اگر ڈاؤنلوڈ کر کے پڑھنا ہو تو پھر تھوڑا سا صیح ہے۔ لیکن اس طرح اسکریں پر کم ڈیٹا سامنے آتا ہے۔
ٹائٹل پیج جی جیسے آپ ایک ٹائٹل کی پوسٹ لکھ کر غائب ہو جاتے ہو اور لوگ سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ پتہ نہیں کیا آنے والا ہے۔ کافر بہت عرصہ پہلے پڑھی تھی اب یہاں نظر آئی ہے اور دل کی عجیب سی حالت ہے۔ میں نے تو ایک دفع کے بعد جھانک کر نہیں دیکھا اس کو پلیز جلدی سے ختم کر کے محفل کے نیچے کہیں دب جانے دیں۔ روزانہ سامنے آجاتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:

ھممم۔۔۔ ہمیں دونوں ہی آپشنز رکھنے چاہییں، یہ بھی ہو اور ای بک بھی بنائی جائے۔ جس کو جو بھی انداز پسند آئے یا جس طرح بھی کسی کی دسترس میں ہو۔

ایک اور سوال یہ کہ ابھی تک تو سادہ متون ہی پر کام ہو رہا ہے لیکن ایسے متون پر بھی ہیں جن میں تصاویر، جدول ، فلو شیٹس ، نقشہ جات وغیرہ شامل ہیں ؟؟؟

بدتمیز نے کہا:
ٹائٹل پیج جی جیسے آپ ایک ٹائٹل کی پوسٹ لکھ کر غائب ہو جاتے ہو اور لوگ سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ پتہ نہیں کیا آنے والا ہے۔ کافر بہت عرصہ پہلے پڑھی تھی اب یہاں نظر آئی ہے اور دل کی عجیب سی حالت ہے۔ میں نے تو ایک دفع کے بعد جھانک کر نہیں دیکھا اس کو پلیز جلدی سے ختم کر کے محفل کے نیچے کہیں دب جانے دیں۔ روزانہ سامنے آجاتا ہے۔

:oops: دراصل میں اپنے تھیسس پر کچھ کام کر رہی ہوں اور چند اور وجہ سے تھوڑا تھوڑا وقت نکال کر یہاں چند لائنیں پوسٹ بھی کر جاتی ہوں۔ کافر تو ایک چھوٹا سا افسانہ ہے اور بہت عجیب تاثر لئے ہوئے ہے، ہم مسلمانوں کی فکری دراڑوں کی بہت عمدہ عکاسی۔ لیکن آپ اسے دبا کیوں دینا چاہتے ہیں ؟
 
Top