ساتویں سالگرہ محفل مشاعرہ ، آپ کی رائے اور تجویز

محمداحمد

لائبریرین
محمد احمد بھیا اسٹارٹ کریں ناں مشاعرہ اب
:)

مشاعرہ انشاءاللہ کل ہوگا، باقائدہ اعلان انتظامیہ کے دوست آج کر دیں گے۔

آپ اپنی تیاری پوری رکھیے۔ :D یاد ہے نا وہی والی۔ :applause:اور یہ والی :rose: :redrose:

اور پھول اچھے والے ہونے چاہیے یہ نہ ہو کہ :wiltedrose: :D
 
مقدس

بھیا یہ تو شاعری پر ڈیپنڈ کرے گا ناں کہ پھول کون سے والے برسائے جائیں۔۔ اگ مجھے ککھ سمجھ نہ آئے تو پھر آپ سوچ لیں کہ کیا ہونا ہے :rollingonthefloor:
 
محمداحمد

لائبریرین
بھیا یہ تو شاعری پر ڈیپنڈ کرے گا ناں کہ پھول کون سے والے برسائے جائیں۔۔ اگ مجھے ککھ سمجھ نہ آئے تو پھر آپ سوچ لیں کہ کیا ہونا ہے :rollingonthefloor:

کچھ سمجھ نہ آئے تو بھیا کا "نام" یاد رکھیے گا اور اچھے والے پھول بچا کر رکھیے گا۔ :D
 
وہ جو ہمیں "جن" احباب میں شمار کر رہے ہیں اُن کی اطلاع کے لئے "دست بستہ" عرض ہے کہ موصوف کا نام "آپ کی شاعری - پابندِ بحور" کے فورم سے اخذ کیا گیا ہے ۔ سو ٹال مٹول سے حتی الامکان گریز کیا جائے۔ :D

سعود بھائی نہ مت کہیے، مشاعرے میں آپ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ OK

:idontknow:
اب ہم نے بھی سوچ لیا ہے کہ جیسے منشی منقار کی گھڑی کا وقت کبھی نہیں بدلتا تھا ویسے ہی ہم بھی ہر مشاعرے میں (جہاں کہیں بھی زبردستی بلائے گئے) ایک ہی راگ، "محفل کا ترانہ" پڑھ دیا کریں گے۔ اسے خواہ دھمکی سمجھیں یا ہماری نا اہلی۔ :) :) :)
 
برگ حنا

محفلین

ہائے اللہ کونسی ریٹنگ لگائیں اب ہم
نہیں نہیں نہیں ۔ ۔ ۔نہیں بھیا نہیں
نا منظور، نامنطور، نامنظور ۔ ۔ ۔
سستی، دھمکی نامنظور ۔ ۔ ۔ ۔
 
ہائے اللہ کونسی ریٹنگ لگائیں اب ہم
نہیں نہیں نہیں ۔ ۔ ۔نہیں بھیا نہیں
نا منظور، نامنطور، نامنظور ۔ ۔ ۔
سستی، دھمکی نامنظور ۔ ۔ ۔ ۔
یعنی "محفل کا ترانہ" کسی قابل نہیں۔ پھر تو ہم پوری طرح اس مشاعرے سے باز آئے۔ :) :) :)
 
برگ حنا

محفلین
یعنی "محفل کا ترانہ" کسی قابل نہیں۔ پھر تو ہم پوری طرح اس مشاعرے سے باز آئے۔ :) :) :)
ارے ارے نہیں ناں ہم نے یہ تھوڑی کہا ہے بھیا؟:(
ہمیں تو اس کے علاوہ بھی چاہیئے ناں ۔ ۔ ۔ ۔
ایسا کریں ہم آپ کو ایک مفت مشورہ دیتے ہیں آپ بھی کیا یاد کریں گے کہ کس سخی سے پالا پڑا تھا:noxxx:
ہر مشاعرے میں پہلے محفل کا ترانہ
اور اس کے بعد دو چار غزلیں
بس اتنا ہی کافی ہوگا بھیا اور کچھ زیادہ نہیں
اب خوش؟:)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھیا یہ تو شاعری پر ڈیپنڈ کرے گا ناں کہ پھول کون سے والے برسائے جائیں۔۔ اگ مجھے ککھ سمجھ نہ آئے تو پھر آپ سوچ لیں کہ کیا ہونا ہے :rollingonthefloor:
آپ میری شاعری پڑھنے سے پہلے ہی پھول برسا دیجئے گا کیونکہ بعد میں تو پھول مشکل ہی ہیں
 
ارے ارے نہیں ناں ہم نے یہ تھوڑی کہا ہے بھیا؟:(
ہمیں تو اس کے علاوہ بھی چاہیئے ناں ۔ ۔ ۔ ۔
ایسا کریں ہم آپ کو ایک مفت مشورہ دیتے ہیں آپ بھی کیا یاد کریں گے کہ کس سخی سے پالا پڑا تھا:noxxx:
ہر مشاعرے میں پہلے محفل کا ترانہ
اور اس کے بعد دو چار غزلیں
بس اتنا ہی کافی ہوگا بھیا اور کچھ زیادہ نہیں
اب خوش؟:)
آپ کو پتا نہیں کہ محض ترانہ سننے کے بعد اتنے انڈے اور ٹماٹر آئیں گے اسٹیج پر کہ وہاں بچھا سفید کپڑا سرخ و زرد ہو جائے گا اور بعد میں شعرا حضرات پھسل پھسل کر گریں گے۔ :) :) :)

اپنے بھیا کی نا اہلی کا ایک واقعہ ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

کبھی نچوڑ کے دیکھا جو موضوعِ ہٰذا
تو عرقِ فیصلی سے بھر گیا میرا پیالہ
ملائی اس میں خمِ کہنہ رنگ چاچو کی
شہاب رنگ جامِ میم میم بھی ڈالا
بھرا جو گھونٹ ملی لذت سخن مجھ کو
زبان گنگ ہوئی منھ میں پڑ گیا چھالا

کسی سعود نے لکھا ہے خوب ہی مصرع
یہ میم میم کا قصہ عجیب ہے صاحب
مگر یہ بات فسانے سے کم نہیں ہے یہاں
کسی نے پالہ بجائے پیالہ باندھا ہے

ارے حضور کہاں میں کہاں یہ شعر و سخن
کسے وزن کہیں اور کیا ہے یہ بحور کا فن
ردیف و قافیہ کا فرق تک نہیں معلوم
ہجوم یاراں جسے دیکھ کر ہے خندہ زن

بات پھر وزن کی ہوئی ہے یہاں
پھر یہاںوزن ہے وز َ ن کی طرح
باباجانی سے پوچھ لیتاہوں-------
باندھ لوں میں وز َن ، کفن کی طرح

ارے حضور مجھے پڑ گئی ہے عادت سی
نہ جانے کیوں یہ وزَن وزن کر نہیں پاتا
وزَن تو باندھ لیا ہے کفن کے مثل مگر
میں کیا کروں کہ اسے دفن کر نہیں پاتا
 
برگ حنا

محفلین
آپ کو پتا نہیں کہ محض ترانہ سننے کے بعد اتنے انڈے اور ٹماٹر آئیں گے اسٹیج پر کہ وہاں بچھا سفید کپڑا سرخ و زرد ہو جائے گا اور بعد میں شعرا حضرات پھسل پھسل کر گریں گے۔ :) :) :)

اپنے بھیا کی نا اہلی کا ایک واقعہ ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

ہم آپکی طرف انڈے اور ٹماٹر آنے دیں گے تو تب ناں
ہمیں پتا ہے ہمارے بھیا بہت اچھا لکھتے ہیں
اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہاں:)
آپ دیکھ لیجئے آپکی طرف پھول ہی پھول آئیں گے بھیا (ویسے بھی پھول برسانے کی ڈیوٹی تو اپنی مقدس سس ہی کی ہے:battingeyelashes::angel: )
 
شمشاد

لائبریرین
میں نے آج پانچ کلو ٹماٹر خرید لیے ہیں۔ نہیں نہیں گندے اور سڑے ہوئے نہیں، باکل اچھے والے۔
 
Top