جملہ میں اردو کا جملہ

السلام و علیکم،
میں نے اردو جملہ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کیا ہے۔ لیکن اُس میں اردو فانٹ کی جگہ سوالیہ نشانات نظر آرہے ہیں۔ یعنی جملہ میں اردو کا جملہ لکھنا تو ایک طرف، ایک لفظ بھی نہیں لکھا جارہا۔۔ :)
یہ مسئلہ کیسے حل ہوگا؟
www.dailyapnaakhbar.com/joomla
 

نبیل

تکنیکی معاون
سجاد علی، آپ نے ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ کیا رکھی ہے؟ اردو جملہ کے لیے ڈیٹابیس کی اینکوڈنگ utf-8 ہونی چاہیے۔ آپ کے ویب ہوسٹ پر MySQL کا کونسا ورژن استعمال ہو رہا ہے؟
 
ڈیٹا بیس کی اینکوڈنگ کیسے سیٹ ہوگی؟

معلومات یہ ملی ہیں۔ :)

Database Version: 4.1.21-standard
PHP Version: 4.4.4
Web Server: Apache 3
WebServer to PHP interface: apache
 

نبیل

تکنیکی معاون
سجاد علی، آپ کا سرور سوفٹویر تو ٹھیک لگ رہا ہے۔

میں نے اردو جملہ کو انسٹال کرنے کی ہدایات میں عرض کیا تھا کہ اس کے لیے ڈیٹا بیس ذیل کی کمانڈ سے بنائیں۔

کوڈ:
CREATE DATABASE dbname DEFAULT CHARACTER SET utf8 COLLATE‌;

اگر آپ ڈیٹابیس بنانے کے لیے phpMyAdmin کا استعمال کر رہے ہوں تو وہاں اس کی کولیشن utf8_general_ci پر سیٹ کریں۔ کیا آپ نے اسی طریقے سے ڈیٹابیس بنائی تھی۔
 
نہیں میں نے پی ایچ پی مائی ایڈمن سے ڈیٹا بیس نہیں بنایا تھا۔ بلکہ سمپل مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس میں نیو ڈیٹا بیس بنا کر یوزر نیم اور پاس ورڈ اُس میں ایڈ کیا۔
phpMyadmin سے ڈیٹا بیس کس طرح بنتا ہے؟ اور اب اسے بنے ہوئے ڈیٹا بیس میں یہ کوڈ کس طرح ایڈ ہوگا۔ یا یہ ڈیلیٹ کر کے نیوڈیٹا بیس phpMyadmin سے بناؤں؟ تو پھر وہ صحیح کام کرے گا۔۔؟
 
Top