ہارڈ ڈسک کےپارٹیشن بمعہ ڈیٹا ڈیلیٹ ہوگئے ہیں

میرے کمپوٹر کی ہارڈ ڈسک میں سات پارٹیشن تھے۔ ونڈوز7 خراب ہونے کے بعد میں میں امیج فائل سے "سی" ڈرائیو پر امیج ریسٹور کر رہا تھا ۔ وہ امیج "سی" ڈرائیوکے بجائے پوری ہارڈڈسک پر ریسٹور ہو گیا ہے۔ جس سے پارٹیشن بمعہ ڈیٹا ڈیلیٹ ہوگئے ہیں۔ میں نے ڈیٹا ریکور کرنے کی کافی کوشش کی ہے مگر ہر بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔ آپ حضرات ڈیٹا ریکوری کے کسی اچھے سافٹ وئیر کے بارے میں معلوم ہو تو ڈیٹا واپس لانے میں میری مدد کریں۔ مجھ پر آپ کا احسان ہوگا۔
 

محمد امین

لائبریرین
اس میں اوپشنز میں جا کر فائل ٹائپس سیلیکٹ کر لینا۔ امیجز اور ایم پی تھری تو کھٹاکھٹ ریکور کرتا ہے۔ کامیابی کا تناسب اس پر منحصر ہے کہ تم نے بعد میں ڈسک پر کتنا ڈیٹا ڈالا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
فرحان میرا آزمودہ ٹیسٹ ڈسک ہے۔ کمانڈ پرومپٹ بیسڈ ہے مگر بہت طاقتور اور تیز رفتار۔ اس سے بہتر مفت ریکوری سوفٹ وئیر مجھے کوئی نہیں ملا۔

http://www.cgsecurity.org/wiki/TestDisk_Download
یہ واقعی زبردست ہے لیکن ذرا سوچ سمجھ کر استعمال کرنا پڑتا ہے جبکہ وہ پہلے ہی غلط کمانڈ دے کر پریشان ہو چکے ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
مجھے تو یہ سب سے آسان اور پاورفل لگتا ہے ۔
RecoverMyFiles
version 4.9.4.1343
Recover partition deleted files and lost data
 
Top