اردو ویب کی سالانہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی میں آپ کا تعاون

سابقہ دستور کے مطابق ایک دفعہ پھر وہ موقع آ گیا ہے جب اردو ویب کے زیر اہتمام چل رہی تمام خدمات کو جاری رکھنے نیز ان کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام محبان اردو اور بالخصوص محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ہوسٹنگ کے اخراجات کی مد میں اپنا تعاون پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں۔ ہماری ترجیح ہوتی ہے کہ تھوڑا تھوڑا کر کے زیادہ سے زیادہ احباب اس کا حصہ بنیں لیکن یہ روایت رہی ہے کہ بعض احباب اچانک خطیر رقم دے کر ہدف کو آن واحد میں پورا کرا دیتے ہیں اور جو احباب کسی سبب چند روز بعد اپنا تعاون پیش کرنے کا پر خلوص ارادہ رکھتے ہیں ان کو اپنا ارادہ اگلے برس تک کے لئے ملتوی کرنا پڑ جاتا ہے۔ :)

پچھلے سالوں میں اردو ویب کا سرور بے شمار مسائل کا شکار رہا لیکن اس دفعہ ہم نے بڑی ہمت کر کے نئے ہوسٹ پر منتقل ہو کر نہ صرف یہ کہ بے شمار مسائل سے جان چھڑا لی بلکہ اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی کر لی ہے۔ گذشتہ برس بارہ ماہ کی ہوسٹنگ کے اخراجات کا جو تخمینہ لگایا گیا تھا وہ کم و بیش 600 ڈالر تھا جو کہ دس ماہ سے بھی کم مدت تک کفایت کر سکا۔ اس دفعہ ہم نے آئندہ تیرہ ماہ کا تخمینہ 325 ڈالر لگایا ہے جس میں مناسب میموری اور ڈسک اسپیس کے ساتھ ایک ورچؤل مشین اور ایک عدد بیک اپ پلان کے اخراجات شامل ہیں جس میں تبدیلی کا امکان نہ کے برابر ہے۔ اخراجات میں اتنی بچت اور اردو ویب کے سرور کی اتنی شاندار کار کردگی ہمارے لئے بے حد مسرور کن و خوش آئندہ ہے۔ :)

واضح رہے کہ ان اخراجات کے علاوہ اردو ویب کے تحت کئی عدد ڈومین نیم کی رجسٹریشن فیس اور سافٹوئیرز و لائبریریز کی لائسنس فیس کے اخراجات بھی ہوتے ہیں جن کے لئے احباب سے تعاون کی درخواست نہیں کی جاتی۔ :)

نئے ہوسٹ پر منتقلی کا ایک سائڈ ایفکٹ یہ رہا کہ یہ پچھلے ہوسٹ کے بر عکس براہ راست ادائیگی وصول نہیں کرتے۔ لہٰذا ہمیں اپنا ذاتی اکاؤنٹ استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ ماہانہ فیس ہمارے کریڈٹ کارڈ سے قطع ہوتی رہے گی۔ :)

پے پال یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی کے لئے اس ربط پر جائیں۔

جو احباب امریکہ میں مقیم ہوں اور وہ رقم براہ راست ہمارے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر سکیں وہ ہم سے ذاتی مراسلت کر لیں تاکہ متعلقہ تفصیلات فراہم کی جا سکیں۔ اس طرح پے پال کی اضافی ٹرانزیکشن فیس بچائی جا سکے گی۔ :)

واضح رہے کہ یہ راضاکارانہ تعاون اردو کی خدمت کے نام پر طلب کیا جاتا ہے اور اس کے عوض احباب کو اردو محفل میں کوئی برتری یا امتیاز نہیں حاصل ہوتا ہے۔ ٹھیک اسی طرح تعاون نہ کر پانے والے احباب کی حیثیت میں چنداں فرق نہیں پڑتا۔ بیشتر احباب اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ ان کا نام تعاون فرمانے والوں کی فہرست میں نمایاں کیا جائے اس لئے ہم عموماً تمام معاونین کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ احباب سے درخواست ہے کہ سو ڈالر سے زیادہ رقم کسی حال میں بطور تعاون پیش نہ کریں تاکہ دیگر احباب کو بھی موقع مل سکے۔ :)

محفل کی سالگرہ ہر لمحہ قریب سے قریب تر ہو رہی ہے لہٰذا احباب اس حوالے سے بھی کمربستہ ہو لیں۔ گذشتہ برس کا نصف اول تو کچھ خاص خوشگوار نہ رہا لیکن نصف آخر میں کئی خوشگوار باتیں اردو ویب پر ہوئیں جن کے ذکر سے سالگرہ کا جشن خالی نہیں رہے گا۔ نیز یہ کہ اس دفعہ لائبریری کے حوالے سے کافی پیش رفت رہی اور تا حال جاری ہے۔ ان شاء اللہ احباب کے لئے اس سالگرہ پر کئی خوش کن تحائف موجود ہوں گے۔ :) :) :)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
مجھے اس سلسلے میں مکمل معلومات چاہیے۔ کیونکہ کبھی آن لائن عطائیگی یا ادائیگی سے واسطہ نہیں پڑا ہے۔
 
کاش میرے پاس اتنے وسائل ہوتے کہ میں اردو محفل کی مدد کرپاتا :cry:
آپ کے خلوص کا بے حد شکریہ۔ آپ چنداں فکر نہ کریں، ابھی اعلان کو ایک دن بھی نہیں گزرا اور الحمد للہ تقریباً نصف رقم اکٹھا ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ یہ ہدف توقعات سے کہیں پہلے پورا ہو جائے گا، ان شاء اللہ۔ :)
 

ذوالقرنین

لائبریرین

عائشہ عزیز

لائبریرین
ابھی میرے بیگ میں پورے بیس روپے پڑے تھے لیکن جب میں دیکھا کہ چاچو اور سعود بھیا کے اکاؤنٹ میں جائیں گے تو میں نے سوچا بھیا اور چاچو پر تو میری پہلے ہی اتنی ساری آئس کریم ادھار ہے تو یوں کرتی ہوں اس میں سے تھوڑی سی آئس کریم چھوڑ دوں گی تاکہ بھیا اور چاچو اس کو محفل کو ڈونیٹ کردیں میری طرف سے ۔۔ :LOL:
 

پاکستانی

محفلین
پاکستان میں رہنے والے احباب کیا کریں ۔ کیونکہ پے پال کی سروس پاکستان میں دستیاب نہیں ہے؟
 
Top