اردو ایڈیٹر ڈاٹ نیٹ 2012

hackerspk

محفلین
اوپن سورس کی ذمہ داری اتنی ہی ہوتی ہے جتنا آپ اسے اپنے لیے ضروری خیال کرتے ہیں۔
اس پر میری محنت ہے اس لیے مجھے یہ اچھا لگ رہا ہے تو میں چاہوں گا کے یہ دوسروں کو بھی اچھا لگے۔ لوگ سالہا اس پر کام کر کے اس کو مزید ڈویلپ کریں۔ اس کو معراج نہیں بنیاد بنائیں۔ اگر میں اس کو اوپن سورس کروں تو ذمہ داری ختم۔ مثل ایسی ہی ہے کہ میں اس سے اپنی جان چھڑانا چاہتا ہوں۔ اردو کے لیے اسے اس لیے ہی لکھا کہ کچھ بنانا ہی ہے تو اپنی زبان کے لیے بناؤں۔

پن آفس یا اس جیسے دوسرے بڑے سکیل کے اوپن سورس پراجیکٹس کا چھوٹے پراجیکٹس سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ ان بڑے پراجیکٹس کے پیچھے کئی بڑی کمپنیوں کے کنسورشیم ہوتے ہیں اور یہ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ کے اعلی معیارات کا خیال رکھتے ہیں۔


اوپن آفس کا حوالہ اس لیے دیا تھا کہ بیس سال انھوں نے اس پر کام کیا ہے۔ دوسرا اگر آپ یہ سوچ کر پیچے ہٹیں گے کہ بڑے پراجیکٹ کے پیچھے کمپنیاں ہیں۔ تو ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔

بہر حال دو چیزیں ہیں۔ یا تو مارکیٹ میں اس کی جگہ بنے گی یا نہیں۔ اگر بنے گی تو ٹھیک۔ مجھے اس سے خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔
اگر نہیں بنے گی۔ تو ایسے ہی پڑا رہے گا۔
اوپن سورس کروں تو دو چیزیں ہوں گی۔ لوگ اسے پسند کریں گے۔ یا ناپسند کریں گے۔ اگر پسند کریں گے تو بھی مجھے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ اگر نہ پسند کریں گے تو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

لیکن اگر اس اوپن سورس کو مزید ترقی دیں اور اچھا بنائیں تو یقین کیجیے وہ دن دور نہیں کہ آپ کو دوسرے سافٹ وئیرز کا سہارا لینا ہو گا۔ جس طرح میں نے پہلے کہا یہ بنیاد ہے معراج نہیں۔ راستے میں رکاوٹیں ہیں۔ شاید ایک دو نہیں کئی کئی ماہ تک اس کو ہم اپڈیٹ نہ کر سکیں، مگر پھر ایک دن اس میں ایک آپشن نیا ڈال دیا جائے۔
 

hackerspk

محفلین
ڈکشنریوں میں تبدیلی کرنے کا آپشن شامل کر دیا ہے۔ کیونکہ ہماری ڈکشنریاں ابھی ایسی نہیں ہیں کہ انہیں مکمل کہہ سکیں تو تبدیلی کا آپشن ضروری تھا۔ مگر سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیسے بنایا جائے مثلا لفظ "من" کے بارہ مختلف استعمالات ہیں۔ اور یہ سات مختلف زبانوں سے اردو میں مستعار ہے۔ اور ایڈیٹر میں چونکہ یہ تمام معنی ایک دفعہ نظر آتے ہیں تو اس کے لیے بارہ کے بارہ کو ایک دفعہ ایڈیٹ کرانا دشوار تھا۔ دوسرا چونکہ ڈاٹ نیٹ پوری طرح یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتی اس لیے ہم گنے چنے کنٹرولز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اور تیسرا ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 میں رہ کر اسے مکمل کرنا تھا۔ ان سب معاملات نے اسے کافی مشکل بنا دیا تھا۔ مگر اس کا ایک سادہ حل نکالا ہے جو بعد میں مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔ لیکن نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔

تصویر

dictionaryedit.png

تمام معنی کو ایک ٹیسکٹ باکس میں اکٹھا کر کے سرخیوں کو نیلا کر دیا ہے۔ اگر کسی لفظ میں تبدیلی کرنا مقصود ہو تو سرخیوں کے آگے اسی ترتیب سے تبدیلی شامل کی جا سکتی ہے۔ اس کی تفصیلی مدد لکھنے کے بعد صارف کو تبدیلی کرنے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
 

hackerspk

محفلین
شارق بھائی ابرار صاحب کے کنورٹر کا سورس میرے پاس موجود ہے۔ بہترین کنورٹر ہے مگر یہ ٹیبلز کو سپورٹ نہیں کرتا اور مختلف اعداد ساتھ لگ جاتے ہیں۔ اس تھریڈ پر ایک پوسٹ میں نے کر دی ہے کے لیٹسٹ سورس کوڈ مہیا کے لیے۔ اگر مل گیا تو ٹھیک ورنہ ان اعداد کو ریپلیس کر کے کنورٹر کو درست کر لیں گے۔
 

hackerspk

محفلین
مزید بگ درست کر لیے ہیں کلپبورڈ ڈکشنری بھی پہلے سے کافی بہتر ہو گئی ہے۔ ایک ایرر ہے جو حل نہیں ہو رہا۔ ایک سے زیادہ فونٹ اگر رچ ٹیکسٹ باکس میں ہوں تو ان کو اکٹھے تبدیل کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہو رہا۔ میں یہ کوڈ استعمال کر رہا ہوں۔

کوڈ:
If ToolStripComboBox2.Items.Contains(ToolStripComboBox2.Text) Then
RichTextBox1.SelectionFont = New Font(ToolStripComboBox2.Text, RichTextBox1.SelectionFont.Size, RichTextBox1.SelectionFont.Style)
End If
اگر کسی ساتھی کے پاس اس کا حل ہو تو ۔۔

دوسرا یہ کہ میں اس میں کچھ بنے بنائے ٹیمپلیٹ شامل کرنے کی سوچ رہاں ہوں۔ یعنی درخواستوں اور مضامین کے بنے بنائے نسخے تاکہ صارف کو اگر درخواست وغیرہ لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو وہ اسے آسانی اور تیزی سے مکمل کر سکے۔ اگر آپ دوستوں کے پاس۔ درخواستوں اور خطوط کے نمونے ہوں تو فراہم کیجیے۔ مزید اس آپشن کی بہتری کے لیے اپنی آرائ بھی دیجیے۔
 

محمدصابر

محفلین
اس کو آزما کر دیکھیں۔
کوڈ:
Dim selstart As Integer

        Dim len As Integer

        selstart = RichTextBox1.SelectionStart

        len = RichTextBox1.SelectionLength

        For i = 0 To len

            RichTextBox1.Select(selstart + i, 1)

            If Not RichTextBox1.SelectionFont.Name = ToolStripComboBox2.Text Then

                RichTextBox1.SelectionFont = New Font(ToolStripComboBox2.Text, RichTextBox1.SelectionFont.Size, RichTextBox1.SelectionFont.Style)

            End If

        Next

        RichTextBox1.Select(selstart, len)
 

hackerspk

محفلین
اس کو آزما کر دیکھیں۔
کوڈ:
Dim selstart As Integer
 
        Dim len As Integer
 
        selstart = RichTextBox1.SelectionStart
 
        len = RichTextBox1.SelectionLength
 
        For i = 0 To len
 
            RichTextBox1.Select(selstart + i, 1)
 
            If Not RichTextBox1.SelectionFont.Name = ToolStripComboBox2.Text Then
 
                RichTextBox1.SelectionFont = New Font(ToolStripComboBox2.Text, RichTextBox1.SelectionFont.Size, RichTextBox1.SelectionFont.Style)
 
            End If
 
        Next
 
        RichTextBox1.Select(selstart, len)
طریقہ اچھا ہے، میں اسے استعمال کر چکا ہوں۔ مگر مسئلہ یہ اگر سلیکشن ٹیکسٹ تھوڑا ہو تو ہم اسے استعمال کر سکتے ہیں اگر زیادہ ہو تو اسے اپلائی کرنے سے فونٹ بہت دیر میں بدلے گا۔ مثلا ایک لاکھ حروف کے لیے 4 منٹ تو درکار ہوں گے۔
البتہ یہ ہے کے سلیکشن کی لینتھ چیک کروا کر اس کو کم ٹیکسٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
 
شارق بھائی ابرار صاحب کے کنورٹر کا سورس میرے پاس موجود ہے۔ بہترین کنورٹر ہے مگر یہ ٹیبلز کو سپورٹ نہیں کرتا اور مختلف اعداد ساتھ لگ جاتے ہیں۔ اس تھریڈ پر ایک پوسٹ میں نے کر دی ہے کے لیٹسٹ سورس کوڈ مہیا کے لیے۔ اگر مل گیا تو ٹھیک ورنہ ان اعداد کو ریپلیس کر کے کنورٹر کو درست کر لیں گے۔
http://dl.dropbox.com/u/1300343/InPageConverter.rar
یہ اب تک کا لیٹیسٹ سورس کوڈ ہے ۔ عام طورپر میں نے الگ الگ کام کیلئے الگ الگ فنکشن بنا کر استمال کئے ہیں اسلئے امید ہے سمجھنے میں اتنی مشکل نہیں ہوگی۔پھر بھی اگر کہیں مدد کی ضرورت محسوس ہو تو بلا جھجھک پوچھ سکتے ہیں۔
پروگرام ٹیبلز کے کالمز کو پیراگراف میں کنورٹ کر دیتا ہے ۔کیونکہ اس میں فارمیٹنگ شامل نہیں کی تھی ، ویسے فارمیٹنگ پر میرا ایک تھریڈ فورم پر موجود ہے جس میں انپیج کی فارمیٹنگ پر بحث ہوئی تھی، آپ اس سے مدد لے سکتے ہیں۔
پروگرام تیار کرتے ہوئے کئی قسم کے تجربات کئے تھے ، کئی فنکشن ہوں گے جو کہ اب استمال نہیں ہورہے عام طور پر ان کے ناموں کے ساتھ old یا 1 ،2 لگا ہوگا۔
محفل پر جو پروگرام http://www.urduweb.org/mehfil/threads/پاک-انپیج-ٹو-یونیکوڈ-کنورٹر.26252/ پہلی پوسٹ میں شیئر ہوا ہوا ہے وہ پرانا ہے (میں اپنی پوسٹ کو ایڈیٹ نہیں کر پا رہا ، اسلئےوہ اپڈیٹ ورژن نہیں ہے) شائد نئے پروگرام کا لنک اندر کسی پوسٹ میں ہو۔ کیونکہ پہلی پوسٹ میں جو پروگرام ہے اس کا ورژن0.5.9.4 ہے جبکہ یہ سورس کوڈ 0.6.0.0 ورژن کا ہے۔
 

hackerspk

محفلین
شکریہ ابرابر بھائی میں نے پہلے سورس کوڈ پر کام کیا ہوا۔ اس لیے امید ہے زیادہ مشکل نہیں گی۔ ویسے آپ تو ہیں ہی۔
 

hackerspk

محفلین
ابرار بھائی کے مہیا کیے گئے سورس میں معمولی سی ترمیم کے بعد اب سافٹ ان پیج فائل کو پڑھنے کے قابل بھی ہو گیا ہے۔
inpage.png
 

hackerspk

محفلین
ابھی یہ لوڈ ہو رہا ہے۔ یعنی بن رہا ہے۔ پھر اپلوڈ ہو گا پھر ڈاؤنلوڈ لنک بنے گا۔
 
جناب آپ نے ابرار کا اوپن سورس کوڈ لے کر کلوز کرلیا ;)
شعیب صفدر سے پوچھنا پڑے گا کہیں یہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں؟
 
اوپن سورس کا قانون ہے کہ جب آپ اوپن سورس کمیونٹی کی بنایا ہوا مال استعمال کرتے ہیں تو آپ کو اپنے مال کو کمیونٹی کے ساتھ شیئر کرنا پڑے گا ورنہ استعمال کے حقوق خریدنے پڑیں گے ;)
 

نعیم سعید

محفلین
ماشاء اللہ۔
بھائی ’اوپن سورس‘ بنائیں یا ’کمرشل‘ بہر حال کام ضرور ہونا چاہیے۔ ورنہ ہم تو سمجھ بیٹھے تھے کہ ’’ان پیج‘‘ کے بعد اب کوئی پروگرام شاید ہی بن پائے۔ بڑی بات ہے جو آپ نے یہ کوشش کی ہے اور آپ کی یہ کوشش ہر اعتبار سے قابل ستائش ہے۔
اگر آپ اس پروگرام کو ’کمرشل‘ بنا کر مارکیٹ کرنا چاہتے ہیں، تو ضروری ہے کہ مارکیٹ میں موجود کمرشل پروگرامز سے بہتر یا کم از کم ان کے جتنے فیچرز تو بہر حال شامل کرنے ہی پڑیں گے۔
دوسری اہم بات سوچنے کی یہ ہے کہ ’ان پیج‘ ، ’ورڈ‘ جیسے کمرشل پروگرام جب فری میں مل رہے ہیں تو آخر کیونکر لوگ آپ کے پروگرام کو خریدنے کے لیے تیار ہوں گے۔
ہاں ایک صورت میں فروخت ممکن نظر آتی ہے کہ آپ کے پروگرام میں اردو ایڈیٹنگ کی ان خصوصیات کو شامل کر دیا جائے جن کی کمی موجودہ پروگرامز میں پائی جاتی ہے۔ اگر ایسا ممکن ہے تو ٹھیک ورنہ بہتر ہوگا کہ ’اوپن سورس‘ ہی بنائیں۔
 
Top