(خطاطی سوفٹویئر) کلک وڈیو ٹٹوریلز کے ساتھ

عبدالرحمٰن

محفلین
کلک ڈاؤن لوڈ کریں
ربط حذف (ایڈمن)

کریک ڈاؤن لوڈ کریں
ربط حذف (ایڈمن)

==================================================
کلک میں‌لکھنے کا طریقہ کار (وڈیو ٹٹوریل)
http://www.abofares.com/upload/klk_1.zip

فوٹوشوپ میں امپورٹ کرکے ایفیکٹ دینے کا طریقہ (وڈیو ٹٹوریل)
http://www.abofares.com/upload/Importing.zip

=====================================================
1۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام اردو سپورٹ نہیں کرتا۔
اسی لئے آپ کے سسٹم میں‌عربی انسٹال ہونا ضروری ہے۔
2۔ کلک میں‌لکھنے کے بعد اسے دوسرے سوفٹویرز میں لیجانے کیلے میں ‌نے ایکروبٹ ریڈر رائٹر استعمال کیا ہے۔ میں‌ایک پروگرام پرنٹ فیکٹری اٹیچ کررہا ہوں‌ جو کوئی اسے استعمال کرنا چاہے تو اسے یہ ڈیفالٹ پرنٹر کے طور پر انسٹال کرنا ہوگا۔

پرنٹ فیکٹری
ربط حذف (ایڈمن)

کچھ نمونے پی ڈی ایف کی صورت میں
http://www.abofares.com/upload/kelk_samles.zip
=============================================
اگر پھر بھی کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو ضرور پوچھیں۔
عبدالرحمان‌
 
شاکرالقادری

لائبریرین
لیکن عبدالرحمان بھائی
آپ کی جانب سے مہیا کردہ کریک
یا کلک کی جنریٹرجو سائٹ کی جنریٹ کرتا ہے
اس سائٹ کی کے نتیجہ میں کلک ان لمیٹیڈ نہیں ہوتا
اور لائسنس ایر دیتا ہے
درست کی جنریٹر فراہم کریں شکریہ
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اور نبیل بھائی!
کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو محفل پر سر عام
کریکز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مہیا کیے جا سکتے ہیں؟
اگر ایسا ہے تو
ہم بھی کچھ مہیا کریں
 
زیک

مسافر
رحمان: میں نے آپ کے کچھ لنک ڈیلیٹ کر دیئے ہیں کیونکہ کاپی‌رائٹ کی خلاف‌ورزی محفل کے قواعد کے خلاف ہے۔
 
عبدالرحمٰن

محفلین
شاکرالقادری نے کہا:
لیکن عبدالرحمان بھائی
آپ کی جانب سے مہیا کردہ کریک
یا کلک کی جنریٹرجو سائٹ کی جنریٹ کرتا ہے
اس سائٹ کی کے نتیجہ میں کلک ان لمیٹیڈ نہیں ہوتا
اور لائسنس ایر دیتا ہے
درست کی جنریٹر فراہم کریں شکریہ
محترم شاکر القادری صاحب یہی کریک جو میں شروع سے استعمال کرتا آرہا ہوں۔ دوبارہ کوشش کریں۔ ورنہ یاھو پر ملاقات کے دوران تفصیل سے بات چیت ہو سکتی ہے۔
 
قیصر عباس

محفلین
کلک کے بارے مٰیں

سلام
ی ایک اچھا سوفٹ وئر ہے ارر اسے ایک ایرانی کمپنی نے بنایا ہے خطاطی کے لئے اچھا ہے خصوصا فوٹوشاپ والے متوجہ ہوں
شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالرحمٰن، ذرا یہ بتاؤ کہ کمپیوٹر پر عربی انسٹال ہونے سے کیا مراد ہے؟ کیا اس کے لیے عربی کا کی بورڈ انسٹال کرنا پڑے گا؟ مجھے شاکرالقادری بتا رہے تھے کہ اگر یہاں اردو کاپی پیسٹ کے ذریعے ڈالی جائے تو یہ بھی ٹھیک چلتی ہے۔ لیکن میں ابھی تک اسے نہیں چلا سکا۔ :(

دوسرے میں کلک میں جب بھی ایڈٹ کرکے اپلائی کرتا ہوں تو ٹیکسٹ غائب ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اپلائی کرنے کے بعد ایڈٹ ڈائیلاگ میں رائٹ مارجن اور دوسری فیلڈز میں عجیب و غریب قدریں آجاتی ہیں۔ کیا تمہیں ان پربلمز کا کوئی حل معلوم ہے؟
 
عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل نے کہا:

نبیل بھائی میں‌صرف حاضری دے رہا ہوں۔
بہت جلد اس کا حل لے کر آؤں گا۔
 
Ahmer

محفلین
واہ بھئی عبدالرحمن بہت اچھا سافٹویر ہے یہ، میں‌بھی اسے استعمال کرکے دیکھونگا ۔شکریہ بھائی۔۔ :)
 
عبدالرحمٰن

محفلین
نبیل نے کہا:
عبدالرحمٰن، ذرا یہ بتاؤ کہ کمپیوٹر پر عربی انسٹال ہونے سے کیا مراد ہے؟ کیا اس کے لیے عربی کا کی بورڈ انسٹال کرنا پڑے گا؟ مجھے شاکرالقادری بتا رہے تھے کہ اگر یہاں اردو کاپی پیسٹ کے ذریعے ڈالی جائے تو یہ بھی ٹھیک چلتی ہے۔ لیکن میں ابھی تک اسے نہیں چلا سکا۔ :(

دوسرے میں کلک میں جب بھی ایڈٹ کرکے اپلائی کرتا ہوں تو ٹیکسٹ غائب ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اپلائی کرنے کے بعد ایڈٹ ڈائیلاگ میں رائٹ مارجن اور دوسری فیلڈز میں عجیب و غریب قدریں آجاتی ہیں۔ کیا تمہیں ان پربلمز کا کوئی حل معلوم ہے؟
نبیل بھائی میرے علم تک جو ہے وہ میں بتانے جارہا ہوں کہ عربی لینگویج اور کیبورڈ انسٹال ہونے کے بعد ہی اسے استعمال کرنا آسان ہے اور یہی طریقہ مجھے معلوم ہے۔ ابھی ابھی میں نے اردو میں لکھنے کی کوشش کی مگر ناکام ہوگیا، شاکر القادری بھائی کے بتلائے ہوئے طریقہ پر عمل کرکے دیکھیں اگر نہ ہوسکے تو اس بارے وہی آپ کو بہتر معلومات فراہم کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ میں کلک پر اپنی معلومات کے مطابق ایک کورس شروع کرنے جارہا ہوں لیکن اس کی باری فوٹوشوپ کے بعد ہے اور فوٹوشوپ کے کورس کا اعلان میں اپنے بلاگ پر کرچکا ہوں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کلک میں ایسا نظام رکھا گیا ہے کہ اس میں نقاط اور دوسرے واولز کو علیحدہ سے ایک پینل میں رکھ دیا گیا ہے سٹنڈر مینیو بار میں واولز کا پینل مہیا کیا گیا ہے جس پر کلک کرنے کے بعد آپ مختلف نقاط وغیرہ کا انتخاب کر کے اسے اپنی مرضی کے مقامات پر جا گزین کر سکتے ہیں
اسی لیے کلک میں جو کچھ ٹائپ کیا جاتا ہے اس میں نقاط نہیں آتے
ت ب ث وغیرہ کی صورت میں خالی کشتی نمودار ہوتی ہے
دڈذ کی صورت میں صرف د لکھی جاتی ہے
نقاط آپ نے خود لگانے ہوتے ہیں
اس لیے عربی فارسی یا اردو کا کوئی مسئلہ نہیں
آپ اپنے کی بورڈ کے ذریعہ کسی بھی ٹیسکٹ ایڈیٹر میں کوئی عبارت لکھیں اور اسے کاپی کر لیں
کلک کو اوپن کرکے جس لائن پر کلک لکھا ہوا ہے ان میں سے ایک لائن کو منتخب کر کے رائٹ کلک کے ذریعہ اس کی پراپرٹیز میں آجائیں
یہاں آپ کو دو آپشن ملیں گے
ایبسلیوٹ فارسی
سسٹم کمپیٹ ایبل
دوسری آپشن کو منتخب کر لیں
اس کو منتخب کرنے پر آپ کا ٹیکسٹ جو پہلے کلک لکھا ہوا پڑھا جاتا تھا اب کچھ عجیب و غریب علامات میں تبدیل ہوجائے گا
اس ٹیکسٹ کو منتخب کر کے اس کے اوپر اپنا کاپی شدہ ٹیکسٹ پیسٹ کردیں
یہ ٹیکسٹ بھی اسی صورت میں ظاہر ہوگا لیکن پروا نہیں
ایپلائی کا بٹن دبا دیں اور ڈائلاگ بکس کو کلوز کر دیں آپ ککا ٹیکسٹ لائن پر ظاہر ہو جائے گا
لیکن یاد رہے کہ گول ہ اور ک ایک دو حروف ایسے ہیں جو کہ ظاہر نہیں ہوتے
اگر آپ ایسا کی بورڈ مرتب کر لیں جس میں ان حرو کی یونی کوڈ ویلیوز عربی ویلیوز کے مطابق ہوں تو پھر یہ مسئلہ بھی نہیں رہتا :wink:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ویسے او ایس کمپیٹ ایبل موڈ کو منتخب کرنے کے بعد اپنے کی بورڈ کی مدد سی ڈائلاگ کے ٹیکسٹ ایریا میں براہ راست بھی ٹائپ کر سکتے ہیں لیکن اس ایریا میں چونکہ ٹیکسٹ پڑھا نہیں جا سکتا اس لیے کاپی پییسٹ کا آپشن بہترین ہے
ایک دفعہ میرے سسٹم پر نہ جانے کیا ہوا کہ یہ ٹیکسٹ درست طور پر پڑھا جارہا تھا لیکن جب مجھے کسی وجہ سے ونڈوز دوبارہ انسٹال کرنا پڑی تو پھر وہی معاملہ شروع ہو گیا
 
شاکرالقادری

لائبریرین
ٹیوٹورل بنا نا تو مجھے نہیں آتا
البتہ
اگر کلک کو استعمال کرنے والے صاحبان سوالات کرتے جائیں تو میں یہاں جوابات کے ذریعہ وضاحت کرنے کی کوشش کرتا رہونگا :lol:
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری ، میں نے آپ والا طریقہ آزما کر دیکھا ہے لیکن مجھے ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ نہ صرف یہ کہ پیسٹ کیا ہوا ٹیکسٹ garbage کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے، بلکہ اپلائی کرنے سے یہ ٹیکسٹ سکرین سے غائب بھی ہو جاتا ہے۔ میں ڈسپلے کو 10 فیصد کرکے دیکھتا ہوں تو یہ کہیں اور ہی نکلا ہوتا ہے۔ :( کیا کہیں یہ آپریٹنگ سسٹم کا پرابلم تو نہیں ہے؟ میرے پاس ونڈوز ایکس پی اور سروس پیک 2 چل رہا ہے۔ آپ کے سسٹم پر کونسا آپریٹنگ سسٹم اور سروس پیک انسٹال ہوا ہوا ہے؟

ویسے مجھے چلیپا کا استعمال اردو گرافکس کے سلسلے میں بہت آسان لگا ہے۔ اس میں کلک جتنی خطاطی کی فیچرز تو نہیں ہیں لیکن عام فارسی طرز کے نستعلیق میں لکھنے کے لیے یہ کافی ہے۔ اس کا کی بورڈ نسبتاً مختلف ہے لیکن اس میں بالکل انپیج کی طرح ٹائپ کرکے کورل ڈرا میں کاپی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
Top