کی بورڈ کے مسائل

زیف سید

محفلین
کی بورڈ کا ایک مسئلہ لے کر سوالی ہو رہا ہوں۔ میں خاصے عرصے سے ونڈوز 7 میں اردو دوست کی بورڈ استعمال کر رہا تھا، لیکن پرسون کلین ٹچ ڈکشنری انسٹال کی تو ساتھ اس کا کی بورڈ بھی انسٹال ہو گیا۔ اب وہی کی بورڈ ڈی فالٹ کی بورڈ بن گیا ہے۔ میں لینگوئج سیٹنگز میں جا کر اسے ان انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن اس سے اردو کی سپورٹ ہی مکمل طور پر ختم ہو جاتی ہے، باوجود اس کے کہ وہاں اردو دوست لکھا ہوا موجود ہوتا ہے۔ قصہ مختصر کہ کلین ٹچ کی بورڈ کو ایکٹویٹ کیے بغیر میں کوئی اردو کی بورڈ استعمال نہيں کر سکتا۔

کلین ٹچ کی بورڈ میں کئی خامیاں ہیں، مثلاً اس میں بریکٹ نہیں ہیں اور نہ ہی واو کے اوپر ہمزہ لکھنے کا کوئی طریقہ ہے۔ اس کے علاوہ اس میں سوالیہ نشان بھی نہیں ہے، اور نہ ہی ایکس کلیمیشن مارک۔

کیا کوئی دوست اس مسئلے کا کوئی حل بتا سکتے ہیں ۔۔

پیشگی شکریہ
 

فاتح

لائبریرین
یہاں جائیے:
Regional and Language ---> Keyboards and Languages ---> Change Keyboards --->
اور یہاں فہرست میں اردو زبان کے نیچے "کی بورڈ" کے تحت دو کی بورڈ آ رہے ہوں گے۔ ان میں سے کلین ٹچ والا ان انسٹال کر دیجیے۔
کلین ٹچ ڈکشنری کے استعمال کا میرا تجربہ بھی بہت برا رہا کہ آپ کے سسٹم کو باپ کی جاگیر سمجھ لیتا ہے یہ سافٹ ویئر۔ :) اسے فوراً ریموو کر دیجیے۔
 

زیف سید

محفلین
فاتح صاحب، جواب کا شکریہ، لیکن جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں، کلین ٹچ ان انسٹال کرنے سے کام نہیں چلتا۔ اردو دوست اکیلا کام نہیں کرتا، اگر اسے رکھیں تو سسٹم کی اردو سپورٹ ہی ختم ہو جاتی ہے (سسٹم ٹرے سے اردو انگلش کی آپشن ختم ہو جاتی ہے)۔ ایک اور فونیٹک کی بورڈ انسٹال کر کے دیکھا لیکن وہ بھی کلین ٹچ کی طرح ہی کام کر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کلین ٹچ کی بورڈ اب بھی براجمان ہے، حالاں کہ میں نے اسے ریوو ان انسٹالر سے بھی نکالنے کی کوشش کی تھی۔ :(
 

زیف سید

محفلین
خوش رہیں شمشاد صاحب، مسئلہ حل ہو گیا۔ بظاہر یوں دکھائی دیتا ہے کہ کلین ٹچ کی بورڈ نے اردو دوست کو کرپٹ کر دیا ہے۔ البتہ آپ والا کی بورڈ بالکل درست کام کر رہا ہے اور اس کی کیز اردو دوست کی طرح ہی ہیں، جس کا میں عادی ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی ای میل بھی دیکھی ہے زیف، مگر جواب نہیں دے رہا ہوں۔ میرے خیال میں کلین ٹچ ڈکشنری کے custom installation کا آپشن لینا تھا، تاکہ اس کے کی بورڈ کو انسٹال ہونے سے روک دیتے۔ بہر حال مسئلہ حل ہو گیا ہے، مبارک ہو۔
 

hamid ali

محفلین
السلام علیکم !
جزاک اللہ بھائی بہت اچھی آپنے دھاگہ بانٹا ہمارے ساتھ:)
 
Top