سات لینکس بیسڈ آپریٹنگ سسٹم کا موجد عالمی ریکارڈ بنانے والا پاکستانی سکندر محمود بلوچ

فخرنوید

محفلین
پاکستان میں زہانت کی کوئی کمی نہیں اور اس سر زمین نے بہت سے نامور سائنسدان اور آئی ٹی ماہر پیدا کئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے خبیث سیاستدان اوربیوروکریٹس بھی ہیں جو عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
ارفع کریم کے بعداب ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے کم عمر طالب علم نے چودہ سال کی عمرمیں مائیکرو سافٹ اورگوگل کے سرٹفیکیٹ اورسات کمپوٹرآپریٹنگ سسٹم بناکر
پاکستان کیلئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ھے۔

ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بلال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ سکندر محمود بلوچ نے کمپو ٹرانجنئر نگ کی ایک سو سات زبانوں پر عبور حاصل کیا، اور اس کیساتھ ساتھ مائکرو سافٹ کی تمام اہم سر ٹفیکیٹس حاصل کرنے کےساتھ ساتھ گوگل کیلئے بھی کام کیاجس پر اسے پچیس سے زیادہ دنیا کی آئی ٹی کے اداروں کی جانب سے سر ٹفیکیٹ دئیے گے۔

مزید تفصیل: سات لینکس بیسڈ آپریٹنگ سسٹم کا موجد عالمی ریکارڈ بنانے والا پاکستانی سکندر محمود بلوچ
 
غفران محسن

محفلین
اس پوسٹ میں فونٹ کون سا استعمال کیا گیا ہے ؟ کیونکہ یہ میرے پاس درست طریقے سے ظاہر نہیں ہو رہا۔
پاکستان میں زہانت کی کوئی کمی نہیں اور اس سر زمین نے بہت سے نامور سائنسدان اور آئی ٹی ماہر پیدا کئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے خبیث سیاستدان اوربیوروکریٹس بھی ہیں جو عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں۔
ارفع کریم کے بعداب ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے کم عمر طالب علم نے چودہ سال کی عمرمیں مائیکرو سافٹ اورگوگل کے سرٹفیکیٹ اورسات کمپوٹرآپریٹنگ سسٹم بناکر
پاکستان کیلئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ھے۔

ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بلال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ سکندر محمود بلوچ نے کمپو ٹرانجنئر نگ کی ایک سو سات زبانوں پر عبور حاصل کیا، اور اس کیساتھ ساتھ مائکرو سافٹ کی تمام اہم سر ٹفیکیٹس حاصل کرنے کےساتھ ساتھ گوگل کیلئے بھی کام کیاجس پر اسے پچیس سے زیادہ دنیا کی آئی ٹی کے اداروں کی جانب سے سر ٹفیکیٹ دئیے گے۔

مزید تفصیل: سات لینکس بیسڈ آپریٹنگ سسٹم کا موجد عالمی ریکارڈ بنانے والا پاکستانی سکندر محمود بلوچ
 
زیک

مسافر
کمپیوٹر انجینیرنگ کی 107 زبانیں کونسی ہیں؟

سات آپریٹنگ سسٹم کونسے بنائے؟ لینکس کی ڈسٹروز؟

گوگل کے لئے کام کرنے پر دنیا بھر سے سرٹیفیکیٹس کیوں موصول ہوئے؟
 
ویسے مجھے بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ کمپیوٹر انجنیئرنگ کی 107 زبانیں کونسی ہیں لیکن ہر جگہ یہی لکھا ہے حتیٰ کہ مشہور پاکستانی انگلش اخبار دی نیوز نے بھی 107 زبانیں اور 25 مختلف سرٹیفیکیشن کے بارے میں لکھا ہے۔اللہ کرے یہ سچ ہو لیکن مجھے اس میں کافی مبالغہ آرائی نظر آتی ہے۔کیونکہ 107 زبانوں میں سرٹیفیکیشن اور وہ بھی 14 سال کی عمر میں ساتھ ساتھ 25 دوسرے سرٹیفیکیٹ ساتھ میں ایک اینٹی وائرس اور 7 لینکس بیسڈ آپریٹنگ سسٹم یہ کوئی بندہ ہے یا جن۔اور پھر اتنی اہم خبر پاکستانی چینلز پر کیوں نہیں چلی؟اور نہ ہی یوٹیوب پر اسکی کوئی ویڈیو موجود ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم
 
الف عین

لائبریرین
بصد احترام ، میری رائے میں سنسنی خیز صحافت سرحدوں سے ماورا ہوتی ہے ۔
ہاں یہاں غلطی کر گیا، بر صغیری صحافت لکھنا تھا، لیکن یہ مثال پاکستان کی ہے اس لئے پاکستان لکھ دیا۔ ویسے محفل سے پاکستان سے اتنا ربط تو رہا ہے کہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں اس قسم کی خبریں زیادہ ہی ہوتی ہیں۔ اس خبر کو ہی گوگل کیا تو صرف مختلف فورموں میں اسی خبر کے انہی الفاظ میں لنکس ملے۔ ورنہ مائکرو سافٹ اور گوگل کی خبر سے تو یہ ’خبر‘ ہر جگہ موجود ہونی چاہئے تھی۔
 
محمد امین

بالکل۔۔۔یہی تاثرات میرے بھی ہیں۔ پاکستانیوں کو کچھ زیادہ ہی افواہیں اڑانے کا شوق ہے۔ ابھی آجکل ایک اور خبر چل رہی ہے نیٹ اور ٹی وی پر کہ کسی 17 سالہ لڑکے نے زمین کی مقناطیسی قوت سے بجلی پیدا کرلی ہے اور اسکی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے اسے بلا لیا۔۔۔اب میرے ایک عزیز مجھ سے بحث کر رہے ہیں، نہ سائنس کا کچھ اتا پتا اور نہ "عقل و شعور"۔ میں نے گوگل کیا تو ہر جگہ ایک ہی خبر ایک ہی سے الفاظ میں بلوگز اور فورمز میں ملی۔۔۔
 
ہاں یہاں غلطی کر گیا، بر صغیری صحافت لکھنا تھا،
برصغیر تو صغیر ہے بہت ،
WMDs جیسے بین البراعظمی Hoax بھی دنیا بھگت چکی ہے ۔ جھوٹ اور افواہ کا کوئی وطن نہیں ۔
ویسے محفل سے پاکستان سے اتنا ربط تو رہا ہے کہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں اس قسم کی خبریں زیادہ ہی ہوتی ہیں۔
:censored::|
 
بالکل۔۔۔یہی تاثرات میرے بھی ہیں۔ پاکستانیوں کو کچھ زیادہ ہی افواہیں اڑانے کا شوق ہے۔ ابھی آجکل ایک اور خبر چل رہی ہے نیٹ اور ٹی وی پر کہ کسی 17 سالہ لڑکے نے زمین کی مقناطیسی قوت سے بجلی پیدا کرلی ہے اور اسکی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے اسے بلا لیا۔۔۔اب میرے ایک عزیز مجھ سے بحث کر رہے ہیں، نہ سائنس کا کچھ اتا پتا اور نہ "عقل و شعور"۔ میں نے گوگل کیا تو ہر جگہ ایک ہی خبر ایک ہی سے الفاظ میں بلوگز اور فورمز میں ملی۔۔۔
یہ بھی نوٹ كریں كہ اِس خبر کی تصحیح بھی پاکستانیوں نے کی اور اُس كى بھی ،بنا مائنڈ کیے
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...ا-کرنے-کا-سستا-ترین-طریقہ-ایجاد-کر-لیا.49633/
وہ مكمل افواہ نہيں تھی ، جيسا كہ ایک ركن نے توجہ دلائی رپورٹر كی متعلقہ ڈسپلن سے لاعلمی ایك وجہ ہو سکتی ہے ۔
 
جنھیں اس خبر کی صداقت میں شبہہ ہے اور جو تمام سندوں اور 107 زبانوں (اور چونکہ کوئی بھی زبان ان کے معیار پر پوری نہیں اترتی اس لئے 108 ویں زبان جو کہ ابھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے) کی تفصیل جاننا چاہتے ہیں وہ مصدقہ فیس بک پیج ملاحظہ فرمائیں۔ :)

کچھ اور جینئسوں کی ایسی ہی مصدقہ خبریں اور بھی ملاحظہ فرمائیں۔ :)

زبان سمجھ میں نہ آئے تو نیچے لکھا طویل ڈیسکرپشن تو سمجھ میں آ ہی جائے گا۔ :)

اور حال ہی میں کسی نو سالہ مائکرو سافٹ سرٹیفائڈ پروفیشنل ہندوستانی لڑکے کا "مصدقہ" اشتہار بھی فیس بک پر گردش میں تھا، شاید ارفع کریم کے جواب میں۔ :)
 
Top