ایم ایس ورڈ 2007 میں بک لے آئوٹ کیسے بنایا جائے ؟

بشیر احمد

محفلین
مجھے ایک اسلامک بک کیلئے بک لے آئوٹ بنانا ہے اس طرح کا

کلک ھیئر

اس طرح کے بارڈر وغیرہ کی سیٹنگ ھیڈر میں کس طرح کی جائے اور ہر صفحے کی سائیزنگ کس طرح کی جائے اسی طرح حوالہ جات فوٹر میں رائٹ سائیڈ پر دینے ہیں امید ہے کہ ماہرین رہنمائی فرمائیں گے ۔
 

arifkarim

معطل
یہاں ایک ماہر نعیم سعید صاحب موجود ہیں۔ انکو یہاں بلا لیں یا ذاتی پیغام بھیج دیں۔
 

بشیر احمد

محفلین
بھائی نعیم سعید صاحب کی طرف ذپ نہیں ہورہا ہے پلیز آپ ان کو ذپ کردیں جزاک اللہ خیرا
میں نے جب بھی کسی رکن کو ذپ کرنے کی کوشش کی ہے تو ہمیشہ ارر آجاتا ہے
 

نعیم سعید

محفلین
محترم بشیر احمد صاحب! ابھی کچھ اہم کاموں میں مصروفیت چل رہی ہے، پھر بھی بھرپور کوشش کروں گا آپ کی کچھ نہ کچھ مدد کرسکوں۔
سب سے پہلے تو آپ کو مشورہ دوں گا کہ آفس 2010 پر منتقل ہوجائیں۔ اردو کے استعمال کے لیے یہ زیادہ بہتر ہے۔
جو نمونہ آپ نے دکھایا ہے اس طرح کی بک ورڈ میں بنانا بالکل ممکن ہے۔ اگر آپ کو ان پیج پر بک کمپوزنگ کا تجربہ ہے تو پھر زیادہ مشکل نہیں ہونی چاہئے۔
• ورڈ میں ہیڈر والے حصہ پر ڈبل کلک کرنے سے ماسٹر پیج میں چلے جاتے ہیں وہاں چاہیں ٹیکسٹ لکھ لیں چاہیں کوئی امیج لگا لیں سب ممکن ہے۔ البتہ یہ خیال رہے ورڈ میں کوئی بھی امیج Tif فارمیٹ کی بجائے Jpg فارمیٹ میں تیار کر کے لگائیں۔
• اسکیل کے بیرنی حصہ (یعنی مارجن سے باہر کا حصہ) پر ڈبل کلک کرنے سے پیج سیٹ اپ کا باکس کھل جائے گا۔ اس میں اپنی ضرورت کے مطابق پیج سائز اور مارجن سیٹ کیے جا سکتے ہیں۔
• ورڈ میں حوالہ جات کو حاشیہ (یعنی فٹ نوٹ) کی صورت میں لگانے کا فیچر تو بہت ہی جاندار ہے۔ بڑی سے بڑی کتاب میں بھی کافی بہتر کام کرتا ہے۔ جس لفظ پر حاشیہ لگانا ہو کرسر کو اسی مخصوص جگہ پر رکھتے ہوئے (Ctrl+Alt+F) کی شارٹ کی دبائیں خود بہ خود ہی صفحہ کے نچلے حصہ میں حاشیہ نمبر لگ جائے گا۔ اور آپ اس کے آگے حاشیہ کا متن لکھ لیں۔ اس طرح جتنے بھی حاشیہ لکھتے جائیں گے تمام کے تمام پروگرام خود ہی سیٹ کر لے گا۔ آپ کو ان پيج كي طرح کوئی اضافی محنت نہیں کرنی پڑے گی۔
اس کے علاوہ القلم فورم پر محترم راجہ صاحب نے مائکروسافٹ آفس کا ٹریننگ کورس شروع کیا ہوا ہے جو کہ بہت ہی آسان اور اچھے انداز میں تیار کیا گیا ہے، آپ کو اس سے بھی کافی مدد مل جائے گی۔
لنک: مائیکروسافٹ آفس 2010
ورڈ کے لیے (Lynda) والوں کا وڈیو ٹریننگ کورس بھی ہے جو آسانی سے نیٹ سے مل جاتا ہے۔ مجھے ورڈ سیکھنے میں اس سے کافی مدد ملی تھی۔
 

بشیر احمد

محفلین
نعیم سعید بھائی بہت بہت شکریہ
آپ کی رہنمائی سے قدر کامیابی ہوئی ہے حوالہ جات دیتے وقت ایک مسئلہ ہورہا ہے کہ فوٹر کی لائین لیفٹ میں جارہی ہے تصویر ملاحظہ فرمائیں :
2a7x444.jpg

اس لائیں کو رائٹ جانب کیسے لایا جائے
 

نعیم سعید

محفلین
فوٹ نوٹ کی ڈیفالٹ اسٹال میں جا کر اس پیرا گراف ڈائریکشن کو لیفٹ ٹو رائٹ سے رائٹ ٹو لیف کر لیں، اس سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اور نمبر بھی خود ہی انگریزی سے اردو میں تبدیل ہوجائیں گے۔
 

بشیر احمد

محفلین
بھائی جان مجھے یہ آپشن فٹ نوٹ اینڈ اینڈ نوٹ کے ڈائلاگ باکس میں نہیں مل رہا میں ورڈ 2007 ہی یوزکررہاہوں ورڈ 2010 پر منتقلی سسٹم رکوائزمینٹ کی وجہ مشکل ہے ۔ آپشن کی مینول رہنمائی فرمادیں
 

نعیم سعید

محفلین
بھائی جان کس نے کہا ہے کہ فٹ نوٹ اور اینڈ نوٹ میں تلاش کریں، یہ آپشن تو پیرا گراف سیٹنگ میں ملے گا۔ جس کی شارٹ کی (Ctrl+Alt+P) ہے۔ اس ونڈو میں اوپر ہی جہاں (Direction) لکھا ہے اس کے سامنے ہی (Right-to-left) اور (Left-to-right) کی آپشن موجود ہے۔ (Right-to-left) منتخب کرنے سے آپ کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اور اگر مستقل اس کو حل کرنا چاہتے ہیں تو فٹ نوٹ کی ڈیفالٹ اسٹائل میں جا کر یہی سیٹنگ کردیں
 

بشیر احمد

محفلین
بھائی یہاں سے سیٹنگ کی ہے :

b70tiq.jpg


لیکن بھائی اس آپشن سے مندرجہ ذیل تصویر میں تبدیلی نمبر 1 ہورہی ہے لیکن مجھے مطلوب تبدیلی نمبر 2 ہے یعنی لائن رائٹ جانب چلی جائے لیکن اس سیٹنگ سے لائن ری پوزیشن نہیں ہورہی ہے ملاحظہ فرماکر مزید رہنمائی فرمائیں :

1i49w.jpg
 

نعیم سعید

محفلین
بھائی جی اس کے لیے …………
• سب سے تو ورڈ کا ویو موڈ (Draft) ہونا ضروری ہے۔ (View) کے ٹیب میں جاکر ڈرافٹ ویو منتخب کریں۔
• ڈرافٹ موڈ میں جانے کے بعد متن میں لگائے گئے فٹ نوٹ نمبر پر ماؤس سے ڈبل کلک کریں۔
• اس طرح اسکرین کے نچلے حصہ میں آپ کو اپنے لگائے ہوئے فٹ نوٹ نظر آئیں گے۔
• اسی نیچے والے پورشن میں بائیں جانب اوپر کی طرف (All Footnotes) لکھا نظر آئے گا۔
• اسی جگہ پر کلک کریں اور (Footnote Separator) کو منتخب کرلیں۔
• منتخب کرتے ہی آپ کو فوٹ نوٹ کی عبارات کی بجائے ایک لائن نظر آئے گی۔
• اسے سلیکٹ کریں اور اس کے ساتھ بھی وہی معاملہ کریں جو فٹ نوٹ ٹیکسٹ کے ساتھ کیا تھا۔ یعنی اس کی ڈائریکشن کو بھی رائٹ ٹو لیف بنا لیں۔
آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 
ماشا اللہ ۔مجھے بھی یہی مسئلہ تھا جو حل ہوگیا ۔ویسے فٹ نوٹ کی لائن کو بڑا کیسے کیا جائے ؟ یعنی پوری لائن کیسے استعمال کی جائے ؟
 

الف عین

لائبریرین
اس کو سلیکٹ کر کے فانٹ سائز کو چن لیں۔ اگر سوال سے یہی مراد ہے کہ فانٹ سائز کس طرح بڑھایا جائے۔
 

imsabir

محفلین
ذاتی پیغام بہت آسانی کے ساتھ بھیجا جاتا ہے۔ آپ اوپر ٹائیٹل بار میں اپنے ان بکس میں کلک کریں ۔ نیچے دیکھیں آپ کو ایک بٹن ملے گا جس پر لکھا ہو گا نئی کفتگو کا آعاز کریں اس پر کلک کریں۔ یہاں آپ شرکا کے خانے میں مطلوبہ شخص کا نام لکھیں جو اس کا یوزر نیم ہے ۔ نیچے والے خانے میں موضوع لکھیں اور اپنا پیغام لکھ کر گفتگو کا آغاز کریں والے بٹن پر کلک کریں ۔ یہ رہا ذاتی پیغام بھیجنے کا طریقہ۔
 
ذاتی پیغام بہت آسانی کے ساتھ بھیجا جاتا ہے۔ آپ اوپر ٹائیٹل بار میں اپنے ان بکس میں کلک کریں ۔ نیچے دیکھیں آپ کو ایک بٹن ملے گا جس پر لکھا ہو گا نئی کفتگو کا آعاز کریں اس پر کلک کریں۔ یہاں آپ شرکا کے خانے میں مطلوبہ شخص کا نام لکھیں جو اس کا یوزر نیم ہے ۔ نیچے والے خانے میں موضوع لکھیں اور اپنا پیغام لکھ کر گفتگو کا آغاز کریں والے بٹن پر کلک کریں ۔ یہ رہا ذاتی پیغام بھیجنے کا طریقہ۔
میں سمجھتا تھا کہ یہ مکالمہ کوئی اور چیز ہے۔اب پتہ لگا کہ اسے ہی پیغام کہتے ہیں
 

mfdarvesh

محفلین
:AOA:
میری بھی مدد فرمائیں جناب
ایم ایس ورڈ سے ریورس پرنٹ لیا جاسکتا ہے کیا؟
جیسا کورل میں ہوتا ہے؟
 
Top