اردو ویب سائٹ کے حوالے سے زیادہ معروف نستعلیق فونٹ کونسا ہے؟ علوی یا پھر جمیل، یا کوئی اور؟

جناب یہ اردو ویب سائٹ کے حوالے سے زیادہ معروف نستعلیق فونٹ کونسا ہے؟ علوی یا پھر جمیل، یا کوئی اور؟ معروف یعنی جس کے صارف کے کمپیوٹر پر موجود ہونے کے امکانات زیادہ ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
زیادہ تر مستعمل جمیل نستعلیق ہی ہے، صرف پرانی سائٹس جو علوی نستعلیق کے اجراء کے وقت وجود رکھتی تھیں، وہ علوی میں ہیں۔ ما بعد کی زیادہ تر سائٹس جمیل نستعلیق میں ہو گئی ہیں۔
 
آپ حضرات کا شکریہ، ویسے جمیل نستعلیق کا کوئی ایک یو آر ایل ہے جس کو سائٹ پر ڈالا جا سکے تاکہ صارفین موجود نہ ہونے کی صورت میں اسے لاد سکیں۔
ویسے ایک مسئلہ نوٹ کیا ہے کہ جمیل نستعلیق فائر فاکس میں صحییح سے نہیں جڑ رہا، ہوسکتا ہے کہ میرے پاس ورژن صحیح نہ ہو؟
 

فاتح

لائبریرین

باسم

محفلین
اس سوال کا جواب تو جمیل ہی ہے
اور اسی سے متعلق سوال کہ فی زمانہ اردو کیلیے مناسب ترین فونٹ فیملی کیا ہونی چاہیے؟
اس کے جواب کیلیے ایسی مشہور اردو سائٹوں کو جمع کرنا ہوگا جہاں سے لوگ فونٹ اتارتے ہیں۔
1۔جنگ اردو پر جمیل اور نفیس نستعلیق اور ویب نسخ
jang.net/urdu/window.htm
jang.net/urdu/font.asp
اور سبحان اللہ تینوں فونٹ دو الگ روابط پر
2۔ آج اردو پر جمیل نستعلیق
urdu.aaj.tv/search/downloadfont.php
3۔اے آر وائے پر جمیل نستعلیق اور فونٹ فیملی میں نفیس تحریر نسخ بھی شامل ہے۔
arynews.tv/urdusite/fontdown.asp
 
یوں تو تمام فونٹس اردو ویب فونٹ سرور پر موجود ہیں لیکن آپ شاید سائٹ پر صرف جمیل نوری نستعلیق کا لنک دینا چاہتے ہوں گے جیسا کہ میں خود بھی اپنی دو ایک ویب سائٹوں پر دینا چاہ رہا تھا۔ اس کے لیے براہ راست جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا ڈاؤن لوڈ لنک یہ ہو گا شاید۔

فاتح بھائی، آپ نے ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ ربط وہ نہیں دیا تھا جو دینا چاہئے تھا بلکہ ایک عدد اسٹیٹک ایڈریس دیا تھا جو کہ ہم کبھی کبھار تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ لہٰذا ڈاؤنلود کے لئے اردو ویب فونٹ سرور کی ہی پراکسی استعمال کرنی چاہئے۔ خیر ہم سے اس کو درست کر دیا ہے۔ ایسے روابط حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اردو ویب فونٹ سرور پر جائیں اور وہاں کسی بھی فونٹ کو منتخب کر لیں، اس طر درمیانی گرڈ پینل (جہاں فونٹ کی فہرست موجود ہے) کے نیچے والی پٹی میں ڈائریکٹ ڈاؤنلوڈ ربط نظر آجائے گا۔ اس کے کم از کم تین فائدے ہوں گے۔

- ہمیشہ اس ربط پر متعلقہ فونٹ کا تازہ ترین ورژن دستیاب ہوگا۔
- ڈاؤنلوڈ کی تعداد وغیرہ کی گنتی ہو سکے گی۔
- اگر ایک فونٹ مرر ڈاؤن ہوا تو دوسرے مرر سے فونٹ ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا۔ :)
 
آپ حضرات کا شکریہ، ویسے جمیل نستعلیق کا کوئی ایک یو آر ایل ہے جس کو سائٹ پر ڈالا جا سکے تاکہ صارفین موجود نہ ہونے کی صورت میں اسے لاد سکیں۔
ویسے ایک مسئلہ نوٹ کیا ہے کہ جمیل نستعلیق فائر فاکس میں صحییح سے نہیں جڑ رہا، ہوسکتا ہے کہ میرے پاس ورژن صحیح نہ ہو؟

فائر فاکس کے حالیہ اپڈیٹ نے نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ تباہ کر رکھی ہے۔ :) :) :)
 
فائر فاکس کے حالیہ اپڈیٹ نے نستعلیق فونٹ کی رینڈرنگ تباہ کر رکھی ہے۔ :) :) :)
ویسے علوی کی رینڈرنگ تو ٹھیک ہوتی ہے ف ف میں۔ اس طرح تو جمیل کا استعمال ممکن نہیں کیوں کہ زیادہ تر یوزر فائر فاکس ہی استعمال کرتے ہیں۔ پھر کیا کیا جائے؟
 

بلال

محفلین
ویسے علوی کی رینڈرنگ تو ٹھیک ہوتی ہے ف ف میں۔ اس طرح تو جمیل کا استعمال ممکن نہیں کیوں کہ زیادہ تر یوزر فائر فاکس ہی استعمال کرتے ہیں۔ پھر کیا کیا جائے؟
علوی نستعلیق کی رینڈرنگ واقعی ٹھیک ہو رہی ہے جبکہ جمیل نستعلیق میں ہی مسئلہ ہے اور اس مسئلہ کی اطلاع جمیل نستعلیق کی ٹیم کو کر چکے ہیں۔ مگر ابھی تک ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں۔ ویسے یہ مسئلہ فائر فاکس کے نئے ورژن 9.0.1 میں آ رہا ہے جبکہ اس ورژن سے پہلے سب اچھا تھا۔
اس وقت سب سے زیادہ جمیل نوری نستعلیق ہی استعمال ہو رہا ہے۔ زیادہ تر ویب سائیٹ پر یہی موجود ہے اور اس کے علاوہ دوستوں کی رائے سے ہم پاک اردو انسٹالر میں بھی اسے ہی استعمال کر رہے ہیں اور جس تعداد میں پاک اردو انسٹالر اردو والوں کے کمپیوٹروں پر استعمال ہو رہا ہے، مزید روزانہ کافی تعداد میں ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ جس تیزی سے اس کی تشہیر ہو رہی ہے اور یہ عام صارفین تک پہنچ رہا ہے اسی تعداد سے جمیل نوری نستعلیق بھی صارفین کے کمپیوٹر میں نصب ہو رہا ہے۔ میرے خیال میں اس وقت جمیل نوری نستعلیق ہی سب سے زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔ رہی بات فائر فاکس کے موجودہ ورژن میں مسائل کی تو امید یہی ہے کہ فائر فاکس بہتری کر لے گا دوسری صورت میں جمیل نستعلیق کی ٹیم سے امید تو لگائے ہی بیٹھے ہیں۔ اگر جمیل نستعلیق کی ٹیم یونہی چلی یعنی تقریباً تین سال پہلے کی نشاندہی والی غلطیاں ابھی تک درست نہیں ہو سکیں، تو مجھے لگ رہا ہے کہ مستقبل قریب میں مجبوری میں ہمیں یعنی عام صارفین کو اسے خیر باد کہنا پڑے گا اور ہو سکتا ہے امجد علوی کو دوبارہ ڈھونڈنا پڑے جسے آج ہم تقریباً فراموش کر چکے ہیں، یا پھر نوری نستعلیق کو ہی خیر باد کہتے ہوئے خوبصورتی کے لحاظ ایک زبردست فانٹ تاج نستعلیق پر منتقل ہونا پڑے۔ خیر دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
ہم فانٹ کے نئے ورژن کی ریلیز کی التجا کریں تو لوگ الٹا غصے میں آ جاتے ہیں اس لئے ابھی تک پرہیز ہی کیا ہوا تھا لیکن اب وقت ہاتھ سے نکل رہا ہے تو سوچا تھوڑا کہا جائے ہو سکتا ہے کوئی اس طرف توجہ دے ہی دے۔۔۔
 

بلال

محفلین
پچھلے دنوں جب فائرفاکس کا نیا ورژن 9.0.1 آیا تو اس میں جمیل نوری نستعلیق کی رینڈرنگ کچھ کچھ خراب ہو گئی تھی۔ ہو سکتا ہے دوسرے بھی کئی لوگوں نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہو، خیر کم از کم میں نے اس مسئلہ کی اطلاع فائر فاکس کو کر دی تھی۔ آج فائر فاکس کا نیا ورژن 10.0 آ گیا ہے۔ میری نظر میں تو نئے ورژن میں رینڈرنگ ٹھیک ہو رہی ہے۔ آپ بھی دیکھئے اور اپنے تجربات سے آگاہ کیجئے۔
 
السلام علیکم،
محترم برادران۔ مائیکروسافٹ ورڈ میں لکھی گئی اردو، کورل ڈرا میں کیسے آسکتی ہے، خصوصا، ٹی ٹی ایف فونٹس وغیرہ۔
 
Top