کون ہے جو محفل میں آیا - 70

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
سرور میں کچھ مسئلہ تھا جس کو ابھی ابھی بحال کیا ہے۔ اس دوران کچھ احباب نے ایک ہی پیغام کو بار بار ارسال کیا یہ سمجھ کر کہ پچھلا مراسلہ درست بھیجا نہیں جا سکا۔ اس لئے پچھلے دو یاک صفحات میں کئی عدد ڈپلیکیٹ مراسلے موجود ہیں۔ :)
ان میں سے ایک یقینا میں ہوں۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
ایک ایک پیغام
10-10 بار پوسٹ ہورہا ہے۔

ہم ذرا پھچلے صفحات کی چھان بین میں مصروف تھے۔ اب فارغ ہولیے۔
سب کو
السلام علیکم
کیسے ہیں سب اور کیا ہورہا ہے یہاں :)
 

نازنین ناز

محفلین
الحمد للہ ہم بخیر ہیں بھیا کی دلاری۔ بس یہاں کا موسم ہمیں رلاتا ہے اب۔ آج زکام ہو گیا ہے۔ :)
اللہ آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے۔ آمین
گرم کپڑوں کا اہتمام اور ٹھنڈی اشیاء سے خصوصی اجتناب برتیں اور ممکن ہو تو جوشاندہ کے ساتھ گرم پانی کی بھاپ لے لیا کریں۔ :)
 
چلیں پھر بتائیں کیا حال ہے اور فریحہ اور ان کی ماما کیسی ہیں؟

الحمد للہ سبھی بخیر ہیں۔ ابھی ابھی ہم نے فریحہ کو بمشکل دوا پلائی ہے۔ اور اب وہ سونے کا نام نہیں لے رہیں۔ :)

ایک دن ہم نے لیٹے ہوئے ان کی جانب سے سر پھیر لیا تو گردن پر سوار ہو کر آگے جھک کر آنکھوں کے پپوٹے چٹکی سے کھول کر خوش ہو رہی تھیں۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top