اردو محفل کا طرحی مشاعرہ (قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )

برادر محمود مغل صاحب ذرا یہ بھی بتا دیجئے گا کہ طرحی غزل کس دھاگے میں آویزاں کرنی ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔ ویسے آپ نے حضرت میر کا یہ مصرع چن کر سخن ور بھائیوں اور بہنوں کا خوب امتحان لیا ہے ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھوٹی بحر میں ،، سے اٹھتا ہے ،، کا ردیف نبھانا اتنا آسان نہ ہو گا
 

مغزل

محفلین
برادر محمود مغل صاحب ذرا یہ بھی بتا دیجئے گا کہ طرحی غزل کس دھاگے میں آویزاں کرنی ہو گی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
ویسے آپ نے حضرت میر کا یہ مصرع چن کر سخن ور بھائیوں اور بہنوں کا خوب امتحان لیا ہے ، چھوٹی بحر میں ،، سے اٹھتا ہے ،، کا ردیف نبھانا اتنا آسان نہ ہو گا
ارے نہیں قبلہ کوئی امتحان مقصود و مطلوب نہیں نہ ایسی کسی سوچ سے یہ مصرع دیاگیا تھا۔ ابتدا ہم نے خدائے سخن سے ہی کرنی تھی۔۔ سو جو مصرع پہلے ذہن میں کوندا اسے
طے کرلیا گیا۔۔ سبھی حضرات و خواتین اپنا کلام اسی لڑی میں چسپاں کرتے جائیں گے۔۔ جسے بعد ازاں مطلوبہ تاریخ کو تقدیم و تاخیر اور حفظِ مراتب کے ساتھ باقائدہ الگ سے
لڑی میں شامل کیا جائے گا۔
 
طویل غیر حاضری کے بعد، طرحی مشاعرے سے پھر سے آغاز کرنے کی جسارت کررہا ہوں، پوری کوشش ہوگی، اگر کچھ لکھ پایا توپیش کرنا میرے لئے باعث فخر ہوگا۔
 

مغزل

محفلین
اردو محفل کا طرحی مشاعرہ
(قارئین و احباب کے تبصرہ جات کے لیے مختص )​
آپ کی آراء سر آنکھوں پر
(شعبہ اردو ادب ، اردو محفل)​
 

متلاشی

محفلین
برادرم مکرمی جناب م۔م۔مغل صاحب۔۔۔۔! سب سے پہلے تو آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔! آپ نے اس بندہ عاجز و نابکار کو اس قابل سمجھا (جو کہ در حقیقت اس قابل نہیں ہے) کہ اسے اس طرحی مشاعرے میں شرکت کی دعوت دےڈالی۔۔۔! خیر ۔۔۔۔ آپ کی اس دعوت کا مان رکھتے ہوئے فقیر باَمر ِ ربی کچھ لکھنے کی جسارت ضرور کرے گا۔۔۔۔!
 

زلفی شاہ

لائبریرین
پیارے صاحب ، بحر و وزن کے معاملے میں کورا آدمی ہوں ۔ میں عروض کو چونکہ شاعری کا حصہ خیال نہیں کرتا سو اسی رو میں بحر ورکن نہیں لکھے
ہاں اگر آپ ایم اے راجا کا مراسلہ دیکھیے تو انہوں نے بحر اور اوزان بتا دیے ہیں ۔
ذکی عثمانی یاد آگئے :
میں صرف طبع کی موزونیت کا قائل ہوں
سو بحر و وزن سے ’”میزانتا ‘‘ کسی ہو نہیں
امید ہے آپ کی شرکت سے ہمارے مشاعرے کی رونق میں اضافہ ہوگا۔
سر م۔م۔ مغل صاحب کیا بحرو اوزان کے بغیر شاعری کرنا جائز ہے؟ میں آپ کا نقطہ نگاہ جاننا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ ضرور تشریح فرمائیں گے۔ میرے علم میں اضافہ ہو جائے گا۔
 

مغزل

محفلین
سر م۔م۔ مغل صاحب کیا بحرو اوزان کے بغیر شاعری کرنا جائز ہے؟
میں آپ کا نقطہ نگاہ جاننا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ ضرور تشریح فرمائیں گے۔ میرے علم میں اضافہ ہو جائے گا۔
پیارے صاحب سلامت باشید بخیر۔
بحرووزن کے بغیر شاعری کرنا جائز اور ناجائز یہ الگ بحث ہے ۔ میں وضاحت کیے دیتا ہوں۔کہ میں شاعری کو بحرو وزن یا محض موزوں مصرعوں پر منطبق خیال نہیں کرتا ، بحر و وزن شعر کا حسن ہوتے ہیں اوران کے بغیر شعرکا کوئی حسن نہیں (نثری شاعری یا نثم کی بحث الگ ہے یہاں صرف باوزن شاعری کی ہی کی بات ہورہی ہے ) ہوتا اور نہ بحرو وزن یا دیگر صنائع بدائع کے بغیر شعر کی کوئی حیثیت ہے۔ مگر میں ’’ محض بحرو وزن ، ردیف و قوافی ہی کو شاعری ماننے سے یکسر اختلاف رکھتا ہوں۔یعنی یہ امور شعر کا حسن تو ہیں مگر یہی شاعری نہیں ہوتے۔امید ہے آپ کی تشفی ہوچلی ہوگی ۔مزید گفتگو کے لیے آپ کے مراسلے کامنتظر ہوں اور انشا اللہ الگ لڑی میں اس پر مقدور بھر جہل سمیت حاضر رہوں گا۔یہ ابحیاث اپنے لیے دفتر کا تقاضہ کرتی ہیں۔۔ اس ضمن میں ہم نے ’’ اردو محفل کے شاعرسے مکالمہ ‘‘ کی بنیاد رکھی ہے۔۔ اور اس نوع کے سوالات اٹھائے ہیں ۔۔انشا للہ ہم سب کے سیکھنے کو دستیابی رہے گی۔۔ والسلام
 

مغزل

محفلین
برادرم مکرمی جناب م۔م۔مغل صاحب۔۔۔ ۔! سب سے پہلے تو آپ کا بہت بہت شکریہ۔۔۔ ! آپ نے اس بندہ عاجز و نابکار کو اس قابل سمجھا (جو کہ در حقیقت اس قابل نہیں ہے) کہ اسے اس طرحی مشاعرے میں شرکت کی دعوت دےڈالی۔۔۔ ! خیر ۔۔۔ ۔ آپ کی اس دعوت کا مان رکھتے ہوئے فقیر باَمر ِ ربی کچھ لکھنے کی جسارت ضرور کرے گا۔۔۔ ۔!
متلاشی بھائی ۔۔ ہم تو خود آپ ایسے دوستوں کے متلاشی ہیں تاکہ ادب کا کاروبار آگے بڑھایا جاسکےآپ کی شمولیت ہمارے مشاعرے کی خوش بختی ہوگی۔
یقیناً بہ امرِ ربّی ہی ہم سب اظہارِ نطق لیے پھرتے ہیں ۔جزاک اللہ ۔ بہ سرو چشم پیارے بھائی بہ سروچشم
 

مغزل

محفلین
نو آموز سخن ہوں ۔اور کچھ کہنے میں احبا ب کی حوصلہ افزاءی کی امید پر جرءا ت کر نے کی کوشش کا ارادہ ہے
زہے شوق بسم اللہ قبلہ ۔ ہمیں خوشی ہوگی کہ آپ مشاعرے کے حسن کا حصّہ بنیں گے۔۔ ہم منتظر ہیں۔
آپ سے گزارش ہے کہ تعارف کی لڑی میں اپنا تعارف پیش کیجے ۔۔
 

مغزل

محفلین
جملہ شعراء کرام سے گزارش ہے کہ یہ طے نہیں ہے کہ پہلے بزرگ یا مستند شعراء ہی اس لڑی میں کلام چسپاں کریں گے۔
جو جو احباب غزل کہہ چکے ہیں وہ یہاں چسپاں کرتے جائیں ۔
انشا اللہ مشاعرے کے دن ترتیب اور مراتب کے ساتھ کلام ’’مشاعرہ کی لڑی ‘‘ میں شامل کیا جائے گا۔ والسلام
 

مغزل

محفلین
بہت اچھا سلسلہ ہے اور مصرعہِ طرح بھی فناٹ قسم کا ہے۔ شعرائے اکرام کے کلام کا شدت سے انتظار رہے گا۔
بہت شکریہ نویدظفرکیانی صاحب ہم سبھی منتظر ہیں ۔ آپ سے گزارش کے کہ ’’ تعارفی دھاگے ‘‘ پر تشریف لائیں اور احباب کو تعارف سے فیضیاب کیجے ۔۔
 
Top