میرا آئی ڈی بلاک کریں

فا ر و ق

محفلین
میہر بانی سے میرا آئی ڈی یہ والا بلاک کردیں کیوں کہ یہ والا آئی ڈی میں استعمال نہیں کرتا
شکریہ
 
مغزل

محفلین
میہر بانی سے میرا آئی ڈی یہ والا بلاک کردیں کیوں کہ یہ والا آئی ڈی میں استعمال نہیں کرتا
شکریہ

کیا میری بات واضح نہیں ہے؟
قبلہ واضح ہے ۔۔اصل میں مجھے حیرت یوں ہوئی کہ آپ دو رکنیتی نام استعمال کررہے تھے۔۔؟؟ یا میں واقعی نہیں سمجھا ۔۔
میں نے خبر کردی ہے۔۔ لیجے منسلک بھی کیے دیتا ہوں۔۔ شمشاد بھائی ، نبیل بھائی ، محمد وارث صاحب۔۔ خبر لیو جھٹ کرکے۔۔
 
فا ر و ق

محفلین
اور بھی کتنے ہی ہیں جو دو یا دو سے بھی زیادہ اکاونڈز سے لاگ ان ہوتے ہیں آپ کوگوں کو کچھ معلوم بھی نہیں ہوتا کہ کون ہے یہ آدمی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس آئی ڈی میں آپ کے 1370 پیغامات ہیں۔ اگر آپ اپنی دوسری آئی ڈی بتا دیں تو دونوں کو ضم کر دیں گے۔
 
فا ر و ق

محفلین
اس میں میں کچھ اور ہوں اور اس میں کچھ اور نہیں بتاؤں گا کرنی ہے تو کردیں نہیں تو رہنے دیں کبھی کبھی تو استعمال میں آہی جاتی ہے
 
مغزل

محفلین
وہ کیا محاورہ ہے ۔۔ چپڑی چپڑی اور دو دو ۔۔۔
خوب ہیں بھئی فاروق صاحب آپ ۔۔۔
ویسے یہ اخلاقی مذہبی معاشرتی اور محفل کی اقدار سے منافی رویہ ہے۔۔
 
فہیم

لائبریرین
غالباۢ صارف صاحب کو یہ نہیں معلوم کہ،
ایڈمنز کے علم میں آچکی ہونگی ابھی تک ان کی دونوں آئی ڈیز :)
 
اس میں کوئی مضائقہ نہیں کہ کون محفلین خود کو محفل میں کن ناموں اور شناخت کے ساتھ پیش کرتا ہے۔ ایک سے زائد شناخت تب قابل مؤاخذہ ہوتے ہیں جب ان کی مدد سے محفل یا محفلین کو ضرور پہونچانے اور محفل کی فضا کو مکدر کرنے کی کوشش کی جائے۔ جہاں تک سوال اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا ہے تو آپ ہمیں کوئی معقول سبب بتا سکتے ہیں کہ آپ ایسا کیوں چاہتے ہیں۔ اگر آپ محفل میں ایک سے زائد شناخت کے ساتھ موجود ہیں اور یہی واحد سبب ہے بلاک کروانے کا تو اس اکاؤنٹ کو کو سرے سے استعمال کرنا ترک کر دیں، بلاک کرنا ہی کیوں ضروری ہے؟ نیز یہ کہ ایسی درخواستیں پبلک فورم میں کر کے آپ نے اپنے آپ کو دیگر محفلین کی نگاہوں میں دانستہ یا غیر دانستہ مشکوک کر چکے ہیں۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
آپ نے اپنے آپ کو دیگر محفلین کی نگاہوں میں دانستہ یا غیر دانستہ مشکوک کر چکے ہیں۔ :)

اجی ہماری نظر میں تو پہلے ہی مشکوک تھے :)

ویسے مزے کی بات کہ ہماری نظر میں شروع میں سب ہی مشکوک ہوتے ہیں۔
جس کی سب سے بڑی مثال۔۔۔۔
نہیں میں نہیں بتارہا:rolleyes:
 
غالباۢ صارف صاحب کو یہ نہیں معلوم کہ،
ایڈمنز کے علم میں آچکی ہونگی ابھی تک ان کی دونوں آئی ڈیز :)

ایک ذمہ دار محفلین سے ایسی باتوں کی توقع نہیں کی جاتی۔ ایڈمن کے اختیارات کیا ہیں اور وہ اس کو کب اور کتنا استعمال کرتے ہیں اس کے بارے میں آپ اتنے پر وثوق کیسے ہو سکتے ہیں؟ اتفاقاً اردو محفل کے کسی بھی موجودہ ناظم کے پاس اتنی فرصت نہیں ہوتی کہ وہ بغیر ضرورت ہر رکن کی چھان بین کرتے پھریں۔ ہاں کوئی محفل میں شرارتیں کرنے پر آ مادہ ہو جائے تو بات اور ہے۔ :)
 
لے بھئی فہیم یہ تو مفت میں عزت مل گئی۔
 
Top