بریئیڈ فلم کا اردو سب ٹائٹل

عباد1

محفلین
فلم بریئیڈ Buried یا مدفون ایک ایسے امریکی ٹرک ڈرائیور کی کہانی ہے جو عراق میں ایک کمپنی کے لیے کام کرتا ہے، اس کے ٹرکوں کے کانوائے پر کچھ عراقی حملہ کردیتے ہیں اور جب اسے ہوش آتا ہے تو اپنے آپ کو ایک تابوت میں زندہ دفن پاتا ہے، اس کے پاس صرف ایک لائیٹر اور ایک موبائل فون ہوتا ہے، یہاں سے اس کی وقت کے ساتھ ریس شروع ہوتی ہے، فلم انتہائی دلچسب ہے تاہم یہ اتنی اچھی بھی نہیں ہے کہ آپ کا اسے بار بار دیکھنے کو دل چاہے، خاکسار نے اس فلم کا اردو سب ٹائٹل تیار کیا ہے جو کہ اس طرح کی میری پہلی غلطی ہے، امید ہے درگزر فرمائیں گے :)

Buried_Poster.jpg


میں نے یہ فلم دی پائریٹ بے سے ڈاؤنلوڈ کر کے ملاحظہ کی تھی، چنانچہ فلم کا جو نسخہ میں نے ڈاؤنلوڈ کیا تھا یہ ترجمہ اسی کے مطابق ہے، اگر آپ یہ فلم بازار سے خرید رہے ہیں یا آپ کے پاس پہلے سے ہی موجود ہے تو ہوسکتا ہے آپ کو سب ٹائٹل کی ٹائمنگ ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پڑے.
اردو سب ٹائٹل سب سین یا اوپن سب ٹائٹل سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

سورس
 

شہزاد وحید

محفلین
جن کی انگریزی اچھی نہیں وہ اس سب ٹائٹل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور جن کی انگریزی اچھی ہے وہ پھر سنے گےانگریزی اور پڑھے گے اردو تو سر درد شروع ہو جائے گا. مکی بھائی بہت عمدہ کام ہے. اردو سب ٹائیٹلزکے میدان میں مزید کام ہونا چاہیئے. کیونکہ فارسی اور عربی میں بہت کام ہو چکا ہے.
 
Top