تعارف آداب عرض ہے

سعید

محفلین
ارے ارے! ما شاءاللہ ماشاءاللہ! :D

سعود میاں/لالہ/بھائی نے مجھے اپنے امتحانات سے فارغ ہو کر کبڈی کے میچ میں مدعو کیا ہے، تو اس کے بعد ہی پتہ لگے گا کہ کون بڑا ہے اور کون چھوٹا۔ o_O

گڑیا، ایک چھوٹا سا کام تو کردو۔ گھر میں جو دیسی گھی کا ڈبہ ہے نہ، وہ کبڈی کے میچ تک ذرا غائب کردو، ورنہ میں تو مفت میں پھینٹا جاؤنگا۔ :(

جیتی رہو گڑیا۔ :)
 
پپو

محفلین
السلام علیکم
سعید بھائی آپکو محفل پر خوش آمدید مجھے آج ہی آپکی آمد کی اطلاع ملی بہت خوشی ہوئی کہ آپ میرے ہم پیشہ بھی ہیں دراصل میں ڈاکٹر نہیں ہوں مگر ڈاکٹروں کے لیے وہی کام کرتا جو گاڑی کی ہیڈلائٹ ڈرائیورکے لیےکرتی ہے میرا مطلب آپ سمجھ گئے ہوں میں مقامی ہسپتال بطور لیب ٹیکنشن کام کرتا ہوں اور ساتھ میں نے ہومیو ڈاکٹر کا کورس بھی کیا ہوا ہے مگر وہ میرا شوق ہے اور اسے میں نےصرف شوق کی حد تک رکھا ہوا ہے بطور پروفیشن نہیں اپنایا
امید ہے آپ سے محفل میں بہت کچھ سیکھنے کو ملےگا مگر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ سپیشلائزیشن کس شعبہ میں کر رہے ہیں
امید ہے جلد ہی کچھ نرسز اور ڈسپنسر حضرات محفل جوائن کریں گے تو ہم اسی محفل پر اپنا ہسپتال قائم کر لیں گے
 
سعید

محفلین
وعلیکم السلام، جناب۔ پپو کہتے ہوئے بہت عجیب لگتا ہے، معافی چاہتا ہوں۔ :D

خوش آمدید کہنے کا بہت شکریہ۔ماشاءاللہ، بہت خوشی ہوئی آپ سے مل کر۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ لیب ٹیکنیشن ڈاکٹروں کے لیے ہیڈ لائٹ کا کام دیتے ہیں، وہ الگ بات ہے کہ اکثر ڈاکٹر ان کی قدر نہیں کرتے۔

مجھے امید نہیں، یقین ہے کہ آپ سب لوگوں اور اس محفل سے بہت کچھ سیکھوں گا انشاءاللہ۔ :) میں فی الحال باہر جانے کے لیے لائسنسگ کے امتحان دے رہا ہوں۔ سب خیریت رہی اور اللہ کی مدد اور مرضی شامل رہی تو سرجری میں سپیشلائزیشن کا ارادہ ہے۔ دعا کیجیےگا۔ :)

ضرور ضرور، ہسپتال کا ہونا یہاں بہت ضروری ہے۔ :D
 
پپو

محفلین
شکریہ بھائی سعید اتنی جلدی جواب کی امید نہ تھی پپو میرا بچپن کا نک نیم تھا بعدازں نیٹ نیم ہوگیا میرا نام محمد طارق سلیم ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپکو اپنے مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے بہت شکریہ
 
mfdarvesh

محفلین
پپو بھائی آپ ہومیو ڈاکٹر ہیں، واہ واہ مجھے تو ابھی پتہ چلا ہے
اب آپ سے ریڈیانک کمپیوٹر سے چیک کرنا سیکھنا ہے مجھے
اور
ڈاکٹر سعید صاحب سے ٹیکہ لگانا سیکھنا ہے مجھے اشد ضرورت ہے :)
 
سعید

محفلین
پپو بھائی آپ ہومیو ڈاکٹر ہیں، واہ واہ مجھے تو ابھی پتہ چلا ہے
اب آپ سے ریڈیانک کمپیوٹر سے چیک کرنا سیکھنا ہے مجھے
اور
ڈاکٹر سعید صاحب سے ٹیکہ لگانا سیکھنا ہے مجھے اشد ضرورت ہے :)
ضرور ضرور، کونسا ٹیکا پسند فرمائیں گے آپ، مہنگائی کا یا مزید ٹیکس کا؟ :D
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
ارے ارے! ما شاءاللہ ماشاءاللہ! :D

سعود میاں/لالہ/بھائی نے مجھے اپنے امتحانات سے فارغ ہو کر کبڈی کے میچ میں مدعو کیا ہے، تو اس کے بعد ہی پتہ لگے گا کہ کون بڑا ہے اور کون چھوٹا۔ o_O

گڑیا، ایک چھوٹا سا کام تو کردو۔ گھر میں جو دیسی گھی کا ڈبہ ہے نہ، وہ کبڈی کے میچ تک ذرا غائب کردو، ورنہ میں تو مفت میں پھینٹا جاؤنگا۔ :(

جیتی رہو گڑیا۔ :)

یہاں سے تو غائب کردوں ۔۔۔۔پر بھیا تو امریکہ میں ہوتے ہیں لالہ وہاں سے کیسے غائب کروں ؟ :)
 
سعید

محفلین
Top