مجھ کو معلومات درکار ہیں

ozma0786

محفلین
السلام علیکم
میری ایک دوست اے سی سی اے کا کورس کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کی انگلش زبان کمزور ہے ۔ براہ کرم اگر کوئی دوست رہمنائی کرے کہ کس طرح‌وہ اپنی انگلش جلد از جلد بہتر بنا سکتی ہے کوئی کتا ب ہو سافٹ وئیر ہو کو رس ہو
 

دوست

محفلین
آپ گوگل سے مدد کیوں نہیں لیتیں؟؟
وہاں مناسب کی ورڈ‌ رکھ کر تلاشنے سے آپ کو ڈھیروں سافٹویر اور ویب سائٹس کے روابط مل جائیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انگریزی کو بہتر بنانے کے لیے سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ برٹش کونسل یونیورسٹی کو جائن کرلیں، IELTS کے کم از کم مطلوبہ بینڈز کو چند ماہ میں کور کیا جاسکتا ہے۔ باقی آپ انٹرنیٹ پر کوئی لنکس یا پروگرام ڈھونڈیں گی تو وہ بات نہیں‌ بنے گی جس کی توقع ہوگی

دوسرا اے سی سی اے تو اکاؤنٹس کا کورس ہے۔ اکاؤنٹس میں ویسے بھی تھوڑی بہت انگریزی بھی چل جاتی ہے۔۔۔ کیا آپ کی دوست پاکستان میں ہی اے سی سی اے کرنا چاہ رہی ہیں یا بیرون ملک؟
 

ozma0786

محفلین
السلام علیکم
اصل میں میر ی دوست پاکستان میں رہتی ہیں۔ اصل میں‌ اس نے مجھ سے رہنمائی لی ہے تو میں‌چاہتی ہوں کہ وہ انگلش زبان پراتنی مہارت تو حاصل کر لے کہ اس والدین میرے مشورے پر داخلہ لیں اور انگریزی زبان کی وجہ وہ ناکا م ہو جا ئے۔ اس لیے براہ کرم انگلش زبان جو اے سی سی اے کے لیے ضروری ہے ۔ اس کو کم سے کم وقت کس طرح سیکھا جائے کوئی سافٹ ویر یا کسی یونی ورسٹی یا ادارے کا کو ئی کورس ہو جس سے مدد مل سکے

بہت شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
برٹش یونیورسٹی کونسل سے رابطہ کریں، ہر بڑے شہر میں ان کا کیمپس ہے اور وہ بہت کم وقت میں بہت اچھی طرح سے انگریزی بول چال سکھا دیتے ہیں
 

ozma0786

محفلین
محترم ممتاز صاحب
السلام علیکم
میں آپ کی تہہ دل سے ممنون ہوں کہ آپ نے رہنمائی فرمائی۔ کیا پاکستان میں برٹش کونسل بھی ایسے کورسز کرواتی ہے۔ میں مثال کے طور پر جس طرح خانہ فرہنگ ایران اپنی زبان فارسی کا کورس کرواتا ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ozma0786 نے کہا:
محترم ممتاز صاحب
السلام علیکم
میں آپ کی تہہ دل سے ممنون ہوں کہ آپ نے رہنمائی فرمائی۔ کیا پاکستان میں برٹش کونسل بھی ایسے کورسز کرواتی ہے۔ میں مثال کے طور پر جس طرح خانہ فرہنگ ایران اپنی زبان فارسی کا کورس کرواتا ہے ۔
جی برٹش کونسل عموماً آئیلٹس وغیرہ کراتی ہے۔ لیکن مجھے یہ علم نہیں ہے کہ کیا وہ اسی طرز کے ہوتے ہیں جیسے خانہ فرہنگ ایران کورسز کراتے ہیں

ویسے میرا نام قیصرانی ہے۔ ممتاز اس محفل پر مجھے اعزازی عہدہ ملا ہوا ہے۔ جیسے آپ کو مبتدی کا عہدہ ملا ہے
 

ozma0786

محفلین
معذرت

السلام علیکم!
محترم قیصرانی صاحب میں معذرت چاہوں گی۔ اصل میں سجھ نہیں سکی

بہت شکریہ
 
Top