آرکیڈ ٹورنامنٹ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی بٹیا رانی، کسی اور تھیم میں دیکھ لیں شاید مسکانیں مل جائیں وہاں۔ ورنہ کسی بھی تھیم میں ایڈیٹر کے نیچے اضافی اختیارات پر کلک کر لیں تو کام بن جانا چاہئے۔ :)

نہیں ، اضافی اختیارات پر کلک کرنے سے بھی نہیں ہو رہا ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ تو حمزہ بیٹے نے اچھا شغل شروع کیا ہے۔ کئی سال سے آرکیڈ پر لوگوں نے دھیان ہی نہیں دیا تھا، اب جبکہ اس کے دن گنے جا چکے ہیں تو ٹورنامنٹ کھیلے جا رہے ہیں۔ :)
موجودہ دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئیڈیا ذہن میں آ رہا ہے کہ آئندہ ٹورنامنٹ میں زیادہ نمائندگی رکھی جائے، یعنی کہ 16 کھیلنے والوں پر مبنی ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے۔ بلکہ موجودہ ٹورنامنٹ کو اکتوبر کا ٹورنامنٹ قرار دیتے ہیں اور اگلا ٹورنامنٹ ماہ نومبر کا ٹورنامنٹ ہوگا۔ اگر ٹورنامنٹ میں شمولیت کے امیدواران کی تعداد زیادہ ہوگئی تو انہیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے پر لگا دیا جائے گا۔ :)

یہ تو بہت اچھی تجویز ہے نبیل بھائی ۔ زیادہ راؤنڈ ہوں گے تو مقابلہ سخت ہو گا ۔ کیا آپ نئے کھیل بھی شامل کریں گے آرکیڈ پر ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیا اتنی گیمز کافی نہیں ہیں؟ :confused:
اگر کوئی فرمائشیں سامنے آئیں تو گیمز کی دستیابی کی صورت میں انہیں شامل کیا جا سکتا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس وقت آذی صاب سو رہے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کل اسکول سے واپسی پر سب سے پہلے یہی کام کیا جائے گا ۔ کھانا بھی شاید بعد میں کھایا جائے ۔ آج مجھے بھابھی سے ڈانٹ پڑتی رہی ہے کہ ان کے فرزندگان ان کی بالکل نہیں سن رہے تھے :)
 
اللہ خیر کرے، ایک ہی گھر سے تین پلئیرس اگلے مرحلے میں۔ یہ پھوپھی بھتیجے ضرور کچھ کھا کے کھیلتے ہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
بریکنگ نیوز

ٹورنامنٹ میں پھوپھو بھتیجے سیمی فائنل میں، دو بھائی آمنے سامنے، پھو پھو کا سامنا ایک مسکین کھلاڑی سے۔
 
Top