ایڈیٹر وی بلیٹن 4.1.6 کےلیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس موڈ کو وی بلیٹن ورژن 4.1.6 کے لیے ٹارگٹ کیا تھا۔ باقی ورژنز کے بارے میں میں نہیں بتا سکتا۔
 

Abuzar

محفلین
ایڈیٹر وی بلیٹن 4.1.6 کےلیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن

کیا یہ وی لٹن ۴۔۱۔۳ میں کام کرتا ہے یا نہیں؟
 

Abuzar

محفلین
ایڈیٹر وی بلیٹن 4.1.6 کےلیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن

اگر فورم میں ایچ ٹی ایم ایل کوڈ آن نہ ہو تو پھر یہ کام کرے گا یا نہیں.کیونکہ میرے فورم میں ایچ ٹی ایم ایل کوڈ آف ہے تو میں اسے کیسے اوپن کروں.
اور بھائی اس میں میں نے ایک سیریس پرابلم نکالا ہے اور وہ یہ ہے کہ لاگ ان ہوتے وقت یہ پاسورڈ والے جگہ میں ظاہر نہیں ہوتا اور یہ تو ڈیفالٹ اردو زبان میں ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے جن لوگوں کے پاسورڈ انگلش میں ہوتے ہیں تو لاگ ان نہیں ہو پاتے اور باربار مسلہ دینے پر آخر کار اس بھائی کو پندرہ منٹس انتظار کرنا پڑتا ہے.یہ مسلہ جلد از جلد صحیح کرے.
 

Abuzar

محفلین
لیکن نبیل بھائی یہ اردو انٹگریشن اور اردو اڈیٹر یہ دونوں تو الگ چیزیں ہے نا ایک تو نہیں ہے جو میں وی بلٹن کے ورجن کے بارے میں پوچھ رہا تھا اور آپ نے یہ تریڈ جواب میں بھیج دیا.
 

نبیل

تکنیکی معاون
معذرت، میں آپ کے مسائل کو درست سمجھ نہیں پایا ہوں۔
پاسورڈ کے خانے میں اردو ایڈیٹر کا کوئی کام نہیں ہے۔ اور اردو ایڈیٹر کا ایچ ٹی ایم ایل آن آف ہونے کے ساتھ بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
آپ نے وی بلیٹن 4.1.3 میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کا پوچھا تھا۔ پرانا موڈ اس کے لیے آزما کر دیکھیں۔
 

Abuzar

محفلین
نبیل بھائی لیکن مجھے یہ نیا موڈ چاہئے .آپ پلیز اس کو وی بلٹن 4.1.3 کے لئے ٹھیک کردے اور مجھے یہ بھی بتائے کہ editor_content.css فائل کہاں ہو تا ہے.میں نے تو اس کو ڈونڈنے کی بہت کوشش کی.سرچ ان ٹمپلٹس میں بھی سرچ کی اور فورم ڈائریکٹری میں بھی سرچ کی پر کہی بھی نہ پایا.
میں آپکا بہت شکر گزار ہونگا اگر آپ نے میری درخواست کو ترک نہ کیا.
 

Abuzar

محفلین
پرانے موڈ میں کچھ خامیا ہیں تو اسلئے یہ نیا چاہئے.پلیز پلیز پلیز پلیز پلیز پلیز یہ نیا موڈ وی بلٹن 4.1.3 کے لئے فراہم کرے.
 

نبیل

تکنیکی معاون
editor_content.css فائل صرف نئے ورژنز میں پائی جاتی ہے جن میں سی کے ایڈیٹر استعمال ہو رہا ہے۔ پرانے ورژنز میں وزی وگ موڈ میں اردو ایڈیٹر کی سپورٹ موجود نہیں ہے۔ اگر آپ یہ موڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو بہتر ہوگا کہ نئے ورژن پر اپگریڈ کر لیں۔
 

Abuzar

محفلین
پر بحائی میں کونسےورجن پر آپگریڈ کروں تاکہ میں اس موڈ کو استعمال کرسکوں اور ایک اور بات مجھے نئے ورجنز میں سی کے ایڈیٹر پسند نہیں ہے کیونکہ اسے Opera mini موبائل کا Browser سپورٹ نہیں کرتا اور میں زیادہ تر موبائل پر آن لائن ہوتا ہوں۔تو اسلئے مجھے وزی وگ ایڈیٹر وی بلٹن 4.1.7 میں بھی چاہئے جیسے آپکے فورم میں وزی وگ ایڈیٹر وی بلٹن 4.1.7 میں ہے۔اور بھائی جب میں وی بلٹن کو آپگریڈ کرلوں تو میراے پرانے فورم کا MySQL ڈیٹا بیس تو وہ سپورٹ نہیں کرے گا تو پھر کونسا ٹولز چلانا ہوگا وی بلٹن کے نو آپلوڈ فولڈر سے۔
 
محفل میں وی بلیٹن کا نیا ورژن استعمال نہیں ہو رہا۔ بلکہ یہاں 4.0.3 ورژن زیر استعمال ہے۔ جبکہ اس دھاگے میں جس ایڈیٹر کا ذکر ہے وہ 4.1.6 کے لئے تیار کیا گیا ہے جو کہ اس کے آس پاس کے دیگر ورژنز پر بھی کام کرنا چاہئے۔ اپگریڈ کرتے ہوئے ڈاٹا لاس نہیں ہوگا۔ آپ وی بلیٹن کی اپگریڈ انسٹرکشنز پڑھ لیں۔ اور بہتر ہوگا کہ لائیو سائٹ پر تجربہ کرنے کے بجائے ایک علیحدہ انسٹینس پر تجربہ کر لیں۔ :)
 

Abuzar

محفلین
اور بھائی Post thank you hack اپ اپنے وی بلٹن کے ایڈمن پینل میں Plugins And products سے ڈاونلوڈ کردے اور پھر مجحے دے دے۔بھائی ہاں نا آپ تو وی بلٹن 4.0.3 یوز کررہے ہیں لیکن آپکے وی بلٹن میں یہ نیا موڈ کس طرح کام کرتا ہے؟
 
ہمارے وی بی میں نیا موڈ شامل نہیں ہے بلکہ یہاں موڈ بھی پرانا ہی استعمال ہوا ہے۔ اردو محفل کو وی بی کے نئے ورژن پر اپگریڈ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم ایک متبادل نظام کی طرف منتقل کرنے والے ہیں۔ یہ موڈ دیگر اردو فورمز چلانے والے محفلین احباب کی فرمائش پر تیار کیا گیا تھا کیوں کہ ایڈیٹر کی تبدیلی کے بعد سے وی بی میں پرانا موڈ کام نہیں کر رہا تھا۔ :)

پوسٹ تھینک والی ہیک کے بارے میں نبیل بھائی آپ کو بتا چکے ہیں۔ آپ اسٹینڈرڈ موڈ وی بی کی سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے نصب کر لیں اور اس کے ساتھ آنے والے چند ایک فقرے کا ترجمہ خود ہی شامل کر لیں آپ کا کام بن جائے گا۔ :)
 

Abuzar

محفلین
میں نے اردو میں وہ فکرہ تبدیل کردیا تھا پر اس کو جب میں نے فورم میں Plugins And Products کی جگہ میں آپلوڈ کیا تو بالکل صحیح آپلوڈ ہوا لیکن بعد میں جب فورم میں چیک کیا تو پوسٹ میں نیچے تینک یو کی جگہ ؟؟؟؟؟؟؟ اس طرح کے سوالیہ نشانات دکھائے دے رہے تھے اور اردو میں تینک یو نظر نہیں آرہا تھا.
 
آپ نے فوئل میں یونیکوڈ کیرکٹر شامل کیئے جبکہ فائل کو یونیکوڈ موڈ میں محفوظ نہیں کیا۔ ویسے یہ طریقہ کار ہی درست نہیں کہ آپ ایکس ایم ایل فائل کو چھیڑیں۔ آپ اس کو جوں کا توں فورم میں شامل کریں اس کے بعد کنٹرول پینل میں زبان اور فریزیز والے سیکشن میں وہ فقرے تلاش کریں اور وہاں درست زبان کے تحت ترجمے شامل کریں۔
 

شاہزیب

محفلین
السلام علیکم نبیل بھائی

میں نے آج ہی آپ کا موڈ انسٹال کیا ہے

وی بلیٹن ڈاٹ آرگ سے ڈائولوڈ کیا۔۔۔۔

سب زبردست ہے۔۔۔۔بس صرف گوگل کروم پر نہیں چل رہا :(
 

شاہزیب

محفلین
بھائی ایک اور مسئلہ بھی ہے۔۔۔۔

جب لکھوں تو دائیں طرف آتا ہے پر جب پوسٹ کروں تو بائیں طرف آ جاتا ہے خود ہی۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم نبیل بھائی

میں نے آج ہی آپ کا موڈ انسٹال کیا ہے

وی بلیٹن ڈاٹ آرگ سے ڈائولوڈ کیا۔۔۔۔

سب زبردست ہے۔۔۔۔بس صرف گوگل کروم پر نہیں چل رہا :(

آپ فورم کا یو آر ایل بتائیں۔ میں کروم میں ٹیسٹ کرکے دیکھتا ہوں۔

بھائی ایک اور مسئلہ بھی ہے۔۔۔۔

جب لکھوں تو دائیں طرف آتا ہے پر جب پوسٹ کروں تو بائیں طرف آ جاتا ہے خود ہی۔۔۔۔

ایڈیٹر صرف اردو لکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پوسٹ کرنے کے بعد یہ سٹائل کے مطابق ڈسپلے ہوتا ہے۔ آپ کو اپنا سٹائل کسٹمائز کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
Top