ایڈیٹر وی بلیٹن 4.1.6 کےلیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن

شاکرالقادری

لائبریرین
شاکرالقادری صاحب، کیا آپ نے headinclude اور editor_content.css ٹیمپلیٹس میں درکارترامیم کی ہیں؟
ترامیم تو میں نے کی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ شاید ورزن مختلف ہونے کی بنا پر ایسا ہو رہا ہے۔ ۔ ۔ میں Version 4.1.5 استعمال کر رہا ہوں آپ نے Version 4.1.6 کے لیے ایڈیٹر ریلیز کیا ہے
اب دتیاب ورزن Version 4.1.7 ہے۔ ۔ ۔ ۔ معلوم نہیں نئے ورزن پر درست کام کرے گا یا نہیں
یہ کنفرم ہو جائے تو اپ گریڈ کر لوں
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا ہوا شاکرالقادری صاحب؟ ابھی تک کام نہیں بنا؟
آپ کونسا ورژن استمعمال کر رہے ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ترامیم تو میں نے کی ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ شاید ورزن مختلف ہونے کی بنا پر ایسا ہو رہا ہے۔ ۔ ۔ میں Version 4.1.5 استعمال کر رہا ہوں آپ نے Version 4.1.6 کے لیے ایڈیٹر ریلیز کیا ہے
اب دتیاب ورزن Version 4.1.7 ہے۔ ۔ ۔ ۔ معلوم نہیں نئے ورزن پر درست کام کرے گا یا نہیں
یہ کنفرم ہو جائے تو اپ گریڈ کر لوں

اوپر والا پیغام آپ کی پوسٹ آنے سے پہلے ہی ارسال کر دیا تھا۔
میں نے اس موڈ کو ورژن 4.1.6 پر ٹیسٹ کیا ہے۔ ورژن 4.1.7 پر ٹیسٹ کرکے بتاتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب، آپ نے شاید ٹیمپلیٹس میں تبدیلی کرتے ہوئے کچھ گڑبڑ کر دی ہے۔ میں نے القلم کا پیج سورس چیک کیا ہے اور اس پر ذیل کا کوڈ نظر آ رہا ہے:

HTML:
url}/clientscript/jquery/jquery-1.6.1.min.js" type="text/javascript"></script>

جو کہ ظاہر ہے کہ غلط ہے۔ اسے درست کر لیں۔ امید ہے کہ اپگریڈ کے بغیر بھی کام چل جائے گا۔ ویسے اپگریڈ کی مشقت اٹھانا چاہتے ہیں تو وہ آپ کی مرضی ہے۔ :)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی !
اپ گریڈ بھی ہوگئی لیکن مسئلہ جوں کا تو ہے
اور جس سکرپٹ کی آپ نے نشاندی کی تھی وہ ختم کر دیا تھا
اب تو لگتا ہے کہ ایڈمن پینل کی انفارمیشن آپ کو ذاتی پیغام میں بھیجنا پڑے گی
اگر زحمت نہ ہو تو
 
m.imran

محفلین
نبیل بھائی آپ نے میر سائیٹ کو وزٹ تو کیا تھا لیکن ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے آپ کا پرانے والا ورزن ایڈیٹر کا چاٹ روم پر بھی ورک کرتا تھا یہ والا نہیں کرتا۔ باقی تو ہر جگہ پر اردو لکھ سکتے ہے لیکن چاٹ روم میں نہیں۔ کیا یہ ممکن ہے چاٹ روم پر بھی یہ ورک کر سکے۔ شکریہ
 
m.imran

محفلین
شاکر القادری بھائی مجھے لگتا ہے آپ نے دوبارہ سے فائل ڈونلوڈ نہیں کی جو نبیل بھائی نے اپلوڈ کی ہے۔ اور اسی وجہ سے مسئلہ آ رہا ہے میں نے آپ کی سائیٹ کو وزٹ کیا ہے اور سٹنڈر ایڈیٹر کرنے سے اردو ایڈیٹر ورک نہیں کرتا۔ میرا ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا اب آپ نیو فائل ڈونلوڈ کر کے کریں تو شاید ٹھیک ہو جائے ۔۔۔شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی !
اپ گریڈ بھی ہوگئی لیکن مسئلہ جوں کا تو ہے
اور جس سکرپٹ کی آپ نے نشاندی کی تھی وہ ختم کر دیا تھا
اب تو لگتا ہے کہ ایڈمن پینل کی انفارمیشن آپ کو ذاتی پیغام میں بھیجنا پڑے گی
اگر زحمت نہ ہو تو

شاکرالقادری صاحب، اس لائن کو ختم نہیں بلکہ درست کرنا تھا۔ درست کوڈ یہ ہے:

HTML:
<script src="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/jquery/jquery-1.6.1.min.js" type="text/javascript"></script>

احتیاطا headinclude ٹیمپلیٹ میں کی گئی تمام تبدیلیاں ختم کرکے دوبارہ سے اسے شامل کریں جیسا کہ اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں بتایا گیا ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی میں نے ٹیمپلیٹ کا ڈیفالٹ سکرپٹ کاپی کر کے پیسٹ کیا تھا اور پھر اس کے آخر میں آپ کا کوڈ دوبارہ ایڈ کیا تھا

اور یہی عمل اب دوبارہ بھی کر چکا ہوں
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب، مجھے لگ رہا ہے کہ آپ کی فورم میں شامل چیٹ موڈ کچھ گڑبڑ کر رہا ہے۔ اسے وقتی طور پر ڈس ایبل کرکے دیکھیں کہ کچھ بہتری ہوتی ہے یا نہیں؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شاکرالقادری صاحب، مجھے لگ رہا ہے کہ آپ کی فورم میں شامل چیٹ موڈ کچھ گڑبڑ کر رہا ہے۔ اسے وقتی طور پر ڈس ایبل کرکے دیکھیں کہ کچھ بہتری ہوتی ہے یا نہیں؟
نبیل بھائی۔ ۔ ۔ ۔ یہ آپ اتنے نظر باز کیسے ہوگئے۔ ۔ ۔ کس قیامت کا تاڑتے ہیں
عمران کے اس مراسلہ سے مجھے بھی شک تو ہو گیا تھا لیکن حتمی یقین نہ تھا جب آپ نے کہا تو پھر لگا کہ بات یہی ہوگی
نبیل بھائی آپ نے میر سائیٹ کو وزٹ تو کیا تھا لیکن ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے آپ کا پرانے والا ورزن ایڈیٹر کا چاٹ روم پر بھی ورک کرتا تھا یہ والا نہیں کرتا۔ باقی تو ہر جگہ پر اردو لکھ سکتے ہے لیکن چاٹ روم میں نہیں۔ کیا یہ ممکن ہے چاٹ روم پر بھی یہ ورک کر سکے۔ شکریہ
واقعی۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ساری مستی اسی چیٹ موڈ کی تھی
آپ کو بہت تنگ کیا
معزرت خواہ بھی ہوں اور شکر گزار بھی
ساتھ ہی ایڈیٹر کو القلم پر شیئر کرنے کی اجازت بھی چاہتا ہوں
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکرالقادری صاحب، عمران کی سائٹ پر کوئی اور چیٹ موڈ استمعمال ہو رہا ہے اور وہ اردو ایڈیٹر کی راہ میں رکاوٹ بھی نہیں بن رہا۔ فی الحال میرے پاس کسی چیٹ موڈ میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے کا وقت نہیں ہے۔
آپ شوق سے القلم پر اس موڈ کو شئیر کر سکتے ہیں۔
 
سپہ سالار

محفلین
السلام علیکم،

بہت بہت شکریہ نبیل بھائی،
آپ نے تو ہماری زندگی آسان کر دی یہ پلگ ان شیئر کر کے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے اور آپ کے اس عمل کو صدقہ جاریہ میں قبول کرے۔ اٰمین
 
حسیب

محفلین
وعلیکم السلام
نبیل بھائی اردو ایڈیٹر (vBulletin 4.1.2 Patch Level 2) پر انسٹال کرنے کے لیے کیا کیا تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں؟
 
Top