ایڈیٹر وی بلیٹن 4.1.6 کےلیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے وی بلیٹن 4 کے لیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن فراہم کی تھی۔ وی بلیٹن کے نئے ورژنز میں سی کے ایڈیٹر کا استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے موجودہ اردو ایڈیٹر موڈ اب پیغامات والے ایڈیٹر میں کام نہیں کر رہا ہے۔ اگرچہ ہم نے محفل فورم کو نئے ورژنز پر اپگریڈ نہیں کیا ہے لیکن کچھ دوسرے دوستوں نے اپنی زیر انتظام سائٹس کو اپگریڈ کر لیا ہے جس کی وجہ سے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے وی بلیٹن کے نئے ورژن کے لیے اردو ایڈیٹر انٹگریشن کو اپڈیٹ کیا ہے۔ اس نئے ورژن میں اردو ایڈیٹر کی اپڈیٹ بھی شامل ہے۔ اس موڈ کی ایک اور اہم فیچر یہ ہے کہ اس کے ذریعے وزی وگ موڈ میں بھی اردو لکھی جا سکتی ہے۔ ذیل کی تصاویر میں اس موڈ کے استعمال کے بعد سادہ اور وزی وگ ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

urdueditor.png

urdu_wysiwyg.png

انسٹالیشن کا طریقہ

1۔ مسنلک کردہ زپ فائل میں موجود upload فولڈر میں موجود فائلوں کو اپنی فورم کے فائل ایریا پر اپلوڈ کر دیں۔
2۔ فورم کے ایڈمن سیکشن میں جا کر product-urdu_editor.xml پراڈکٹ کو امپورٹ کر لیں۔
3۔ headinclude ٹیمپلیٹ کے آخر میں ذیل کا کوڈ شامل کریں
HTML:
<script src="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/jquery/jquery-1.6.1.min.js" type="text/javascript"></script> 
<script src="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/jquery/jquery.UrduEditor.js" type="text/javascript"></script> 

<script language="JavaScript" type="text/javascript">
    jqcc = jQuery.noConflict(true);
	jqcc.fn.UrduEditor.defaults.EditorFont = 'Jameel Noori Nastaleeq';
    jqcc.fn.UrduEditor.defaults.LineBreak = false;
    jqcc(document).ready(function () {
        <vb:if condition="THIS_SCRIPT == 'newthread'">
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); 
            jqcc('#subject').UrduEditor("14px"); 
            jqcc('#tagpopup_ctrl').UrduEditor("14px"); 
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'newreply'" />
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); 
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");    
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'showthread'" />
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_QR_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_QR_textarea').UrduEditor("18px");
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'member'" />
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_QR_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_QR_textarea').UrduEditor("18px");              
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'editpost'" />
            jqcc("input[name='reason']").UrduEditor("14px"); 
            jqcc('#titlefield').UrduEditor("14px"); 
            jqcc('#editreason').UrduEditor("14px"); 
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");            
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'profile'" />
            jqcc('#buddylist_add_txt').UrduEditor("14px"); 
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'private'" />            
            jqcc('#pmrecips_ctrl').UrduEditor("14px"); 
            jqcc('#bccpmrecips_ctrl').UrduEditor("14px"); 
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); 
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");            
            jqcc('#vB_Editor_QR_textarea').UrduEditor("18px"); 
            jqcc('#searchuser_ctrl').UrduEditor("14px"); 
            jqcc('#searchtitle').UrduEditor("14px"); 
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'blog'" />
            jqcc('#quicksearch_blog_text').UrduEditor("14px");        
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'blog_post'" />
            jqcc("input[name='title']").UrduEditor("14px"); 
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");         
            jqcc('#tag_input').UrduEditor("14px"); 
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'blog_report'" />
            jqcc("textarea[name='reason']").UrduEditor("16px"); 
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'report'" />
            jqcc('#message').UrduEditor("14px"); 
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'content'" />
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); 
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px"); 
            jqcc('#html_title').UrduEditor("14px"); 
            jqcc("textarea[name='description']").UrduEditor("16px"); 
            jqcc('#keywords').UrduEditor("14px"); 
            jqcc("input[name='title']").UrduEditor("14px"); 
			jqcc('#cms_node_title').UrduEditor("14px"); 
			jqcc('#cms_node_title').UrduEditor("14px"); 
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'infraction'" />
            jqcc('#title').UrduEditor("14px"); 
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px");   
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'entry'" />
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_QR_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_QR_textarea').UrduEditor("18px");       
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'group'" />
            jqcc('#groupname').UrduEditor("14px"); 
            jqcc('#groupdesc').UrduEditor("16px"); 
            jqcc("input[name='Subject']").UrduEditor("14px"); 
            jqcc(this).UrduEditor.writeKeyboard(jqcc('#vB_Editor_001_textarea'));
            jqcc('#vB_Editor_001_textarea').UrduEditor("18px"); 
            jqcc('#message').UrduEditor("14px"); 
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'group_inlinemod'" />
            jqcc("input[name='deletereason']").UrduEditor("14px");       
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'album'" />
            jqcc('#ititle').UrduEditor("14px"); 
            jqcc('#idesc').UrduEditor("14px");        
        <vb:elseif condition="THIS_SCRIPT == 'register'" />
            jqcc('#regusername').UrduEditor("14px");         
        </vb:if>
        
        jqcc('#navbar_username').UrduEditor("12px");        
		jqcc("input[name='query']").UrduEditor("13px"); 
        jqcc("input[name='q']").UrduEditor("14px");
        jqcc('#userfield_txt').UrduEditor("14px"); 
        jqcc('#tag_add_input').UrduEditor("14px"); 
        jqcc('#vb_login_username').UrduEditor("14px");       
    });
</script>

3۔ editor_content.css ٹیمپلیٹ کے آخر میں ذیل کا کوڈ شامل کریں
HTML:
body.forum {
    font: 18px 'Jameel Noori Nastaleeq';
    direction:rtl;
}
body.content {
    font: 18px 'Jameel Noori Nastaleeq';
    direction:rtl;
}

سادہ سے وزی وگ ایڈیٹر (اور واپس) میں سوئچ کرنا

اس بات کو نوٹ کریں کہ اگر آپ پوسٹ پیج پر پیغامات کی تدوین کے ایڈیٹر کا موڈ وزی وگ یا سادہ ایڈیٹر میں سوئچ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اپنے یوزر پروفائل میں جا کر سیٹنگز تبدیل کرنا ہوں گی۔ وزی وگ ایڈیٹر کے استعمال کے دوران براہ راست سادہ ایڈیٹر میں سوئچ کرنے پر اردو ایڈیٹر فعال نہیں ہوگا۔

اردو ایڈیٹر کی کسٹمائزیشن

بالا کی ہدایات پر عمل کرنے کے بعد آپ کی فورم کے متعلقہ سٹائل کے ٹیکسٹ ایریاز میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ اپلائی ہوگا۔ اگر آپ کسی اور سٹائل میں کوئی اور فونٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو headinclude ٹیمپلیٹ میں ذیل کے کوڈ میں ترمیم کی ضرورت پیش آئے گی۔

HTML:
jqcc.fn.UrduEditor.defaults.EditorFont = 'Jameel Noori Nastaleeq';

اگر آپ وزی وگ ایڈیٹر استعمال کر رہے ہیں تو editor_content.css ٹیمپلیٹ میں شامل کردہ کوڈ میں ترمیم کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
Attachments

  • vb416_urdueditor.zip
    27 KB · مناظر: 54

m.imran

محفلین
اگر آپ وزی وگ ایڈیٹر استعمال کر رہے ہیں تو editor_content.css ٹیمپلیٹ میں شامل کردہ کوڈ میں ترمیم کی ضرورت پیش آئے گی۔

بھائی اس کی آپ نے تفصیل بیان نہیں کی۔۔۔۔۔۔میں وزی وگ ایڈیٹر استعمال کر رہے ہوں لیکن یہ ورک نہیں کر رہا۔ باقی ہر جگہ پر اردو ٹھیک ورک کرتی ہے لیکن ایڈیٹر میں نہ ہی اردو لکھتے وقت بیک گروانڈ گرین ہوتا ہے اور نہ ہی اردو رائٹ سائیڈ سے لکھ سکتے ہے لیفٹ سائیٹ سے اردو ٹائپ ہوتی ہے میں نے فونٹ بھی ایڈ کیا ہے لیکن وہ بھی ورک نہیں کر رہا باقی ہر جگہ پر جمیعل نوری نستعلق سے لکھ جاتا ہے لیکن ایڈیٹر میں لکھتے وقت نہیں ہوتا۔ بھائی کچھ اور تفصیل بتا دے آپ کی بہت مہربانی ہو گئی ۔شکریہ اینڈ رپلائی می
 
m.imran

محفلین
بھائی میں کچھ حد تو کامیاب ہو گیا ہوں لیکن 2 باتیں ابھی بھی نہیں ہو رہی ہے ایک تو اردو ٹائپ کرتے وقت ایڈیٹر کے ساتھ اردو اور انگلش والا آپشن نہیں آتا جس سے سلیکٹ کر کے ہم اردو انگلش کر سکے باقی ہر جگہ پر آتا ہے تھریڈ بناتے وقت ٹائیٹل کے ساتھ بھی آتا ہے لیکن ایڈیٹر کی باڈی میں نہیں آتا۔ دوسرا بھائی اردو لکھتے وقت رنگ گرین نہیں ہوتا۔ میں نے تمام ایڈیٹر باری باری ٹرائی کر لیا ہے۔ تیسری اور آخری بات بھائی جیسے آپ کے ہے جب اردو میں ٹیکسٹ لکھتے ہے تو یہ رائیٹ سے لیفٹ ہی پوسٹ ہوتا ہے لیکن میرے ساتھ ایسا ہو رہا ہے کی جب ٹائپ کرتے ہے تو وہ تو رائیٹ سے لیفٹ ہوتا ہے لیکن جب پوسٹ یا تھریڈ کو سبمنٹ کرتے ہے تو وہ لیفٹ پر چلا جاتا ہے۔ اس کا کیا حل ہے۔ بس بھائی ان کے بارے میں تفصیل بتا دے آپ کی بہت مہربانی ہو گئی۔ اور بھائی آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ شکریہ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
 
ایڈیٹر کا رنگ سبز اس لیے نہیں ہو رہا کیونکہ آپ وزی وگ ایڈیٹر استعمال کر رہے ہیں۔ وزی وگ موڈ میں علیحدہ انگریزی اردو والے کنٹرول دستیاب نہیں ہیں۔ البتہ آپ کنٹرول+سپیس پریس کرکے لینگویج موڈ سوئچ کر سکتے ہیں۔ ایڈیٹر رائٹ ٹو لیفٹ ہی لکھے گا لیکن سبمٹ ہونے کے بعد متن کیسے ظاہر ہوتا ہے، اس کا انحصار فورم کے سٹائل پر ہے۔ آپ کو اپنی فورم کے سٹائل کو کسٹمائز کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
تو بھائی پھر کس ایڈیٹر موڈ میں گرین رنگ شو ہو گا۔ میں نے سب استعال کر کے دیکھے لیے ہے۔ آپ نے جو سکرین شاٹ دیا تھا اس میں تو گرین کلر شو ہر رہا ہے۔ اور انگلش اردو والا بھی شو ہر رہا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ کو رنگ سے دلچسپی ہے یا اردو لکھنے سے؟
سبز رنگ والا ایڈیٹر استعمال کرنے کے لیے اپنی پروفائل سیٹنگ میں جا کر سٹینڈرڈ ایڈیٹر منتخب کر لیں۔
 
m.imran

محفلین
آپ کو رنگ سے دلچسپی ہے یا اردو لکھنے سے؟
سبز رنگ والا ایڈیٹر استعمال کرنے کے لیے اپنی پروفائل سیٹنگ میں جا کر سٹینڈرڈ ایڈیٹر منتخب کر لیں۔

بھائی وہ بھی کر چکا ہوں لیکن سٹینڈرڈ ایڈیٹر منتخب کرنے سے اردو ٹائیپ ہی نہیں ہوتی۔ صرف انگلش لکھی جاتی ہے میں نے شارٹ کی بھی استمعال کی تھی۔ لیکن ایڈیٹر میں اردو نہیں آ رہی اوپر ٹائیٹل میں تو اردو آ رہی ہے۔ میں آپ کو پی ایم کر رہا ہوں پلیز وہ چیک کر کے رپلائی کر دیجئے گا۔ شکریہ
 
m.imran

محفلین
نبیل بھائی ایک اور بات دیکھنے میں آئی ہے یہ فائر فوکس کے علاوہ کسی اور بروازر پر ورک نہیں کرتا۔ میں نے سب میں چیک کیا ہے۔ بس فائرفوکس میں ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے۔ جو میں نے اوپر بیان کر دیا ہے۔شکریہ
 
سپہ سالار

محفلین
السلام علیکم،
نبیل بھائی میرے پاس تو صرف فائرفاکس میں ہی کام کر رہا ہے اور وہ بھی صرف وزی وگ میں۔ اس کے علاوہ نہ ہی فائر فاکس میں کام کر رہا ہے اور نہ ہی کروم میں، بھائی آپ میری کچھ راہنمائی کر سکتے ہیں؟
نوٹ: میں نے وی بی 4.1.5 کو لوکل ہوسٹ پے انسٹال کرکے چیک کیا ہے۔ اور آپریٹنگ سسٹم ونڈوز سیون ہے۔
شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو ایڈیٹر ویسے تو تمام براؤزرز میں کام کرتاہے۔ البتہ پیغامات والے ایڈیٹر میں شاید کوئی بگ ہے جس کی وجہ سے یہ صرف وزی وگ موڈ میں کام کر رہا ہے۔ وقت ملتے ہی اس کو ٹھیک کرکے اپڈیٹ فراہم کرتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے سی کے ایڈیٹر کے پلگ ان میں کچھ تبدیلی کرکے زپ فائل دوبارہ اپلوڈ کی ہے۔ فورم پر اس موڈ کو اپڈیٹ کرنے کے لیے محض فائلوں کو اپلوڈ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی! اللہ آپ کو خوش رکھے جزاکم اللہ خیرا۔ ۔ ۔ آپ نے ہمارے مسئلہ کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہوئے اس کو حل کیا یہ آپ کا بڑا پن ہے
ابھی ٹرائی کرتا ہوں۔ ۔ ۔والسلام
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ میرے پاس تو صرف وزی وگ ایڈیٹر میں کام کر رہا ہے وہ بھی صرف پیغام کے باکس میں
عنوان ۔ ۔ ۔ ۔ تلاش۔ ۔ ۔ ۔ لاگ ان
وغیرہ سب میں خاموش ہے
:(
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ میرے پاس تو صرف وزی وگ ایڈیٹر میں کام کر رہا ہے وہ بھی صرف پیغام کے باکس میں
عنوان ۔ ۔ ۔ ۔ تلاش۔ ۔ ۔ ۔ لاگ ان
وغیرہ سب میں خاموش ہے
:(

شاکرالقادری صاحب، کیا آپ نے headinclude اور editor_content.css ٹیمپلیٹس میں درکارترامیم کی ہیں؟
 
m.imran

محفلین
نبیل بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ اب یہ ورک کر رہا ہے۔ جتنی بھی تعریف کی جائے بھائی کم ہے۔ آپ نے ہمارا درانیہ مسئلہ حل کر دیا۔ اب یہ گوگل کروم پر بھی ورک کر رہا ہے۔ بہت بہت شکریہ بھائی۔
 
Top