اردو ٹرانسلیٹر گلاسری

سلیم احمد

محفلین
سٹار ڈکشنری کے ساتھ ایک ایڈیٹر بھی نظر آیا ہے کیا اس کے ساتھ کوئی نئی فائل بنا کر امپورٹ کی جاسکتی ہے کیا کسی نے اس سہولت کو استعمال کیا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ اپنی ڈکشنری میں مزید الفاظ کا اضافہ یا الفاظ کے مزید معانی درج کرنے کے لئے۔
 
دوست

محفلین
میں نے تو اس فائل کو بہتر بنانے کے لیے اور نئے الفاظ معانی شامل کرنے کے لیے سی شارپ میں ایک اطلاقیہ لکھ لیا ہے۔ چونکہ ترجمہ کرتے ہوئے دو چار الفاظ مل ہی جاتے ہیں نئے جن کے لیے انٹرنیٹ سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔
 
اطلاقیہ لکھنے سے مراد گولڈن ڈکشنری کے لئے یا اردو ٹرانسلیٹر گلاسری کے لئے
 
دوست

محفلین
جی میں نے تو ٹیکسٹ فائل میں ہی نئی لائن شامل کرنے کے لیے چار لائنوں کا کوڈ لکھا ہے۔ ترجمہ کرتے ہوئے لفظ نہ ملے تو نیٹ سے معانی دیکھ کر شامل کرتا جاتا ہوں۔
 
سلیم احمد

محفلین
جی میں نے تو ٹیکسٹ فائل میں ہی نئی لائن شامل کرنے کے لیے چار لائنوں کا کوڈ لکھا ہے۔ ترجمہ کرتے ہوئے لفظ نہ ملے تو نیٹ سے معانی دیکھ کر شامل کرتا جاتا ہوں۔
میں نے آپ کی اس سادہ ٹیکسٹ فائل کو سٹار ڈکشنری کے فارمیٹ میں بدل دیا ہے ۔
اس لغت میں الفاظ کی کُل تعداد 116339 ہے..
اور موج کریں ;)
مکی بھائی کیا آپ نے اس ٹیکسٹ فائل کو کسی ٹول کے ذریعہ کنورٹ کیا ہے یا آپ نے بھی کوئی اطلاقیہ لکھا تھا۔
کیا اس طرح کا کوئی اطلاقیہ مل سکتا ہے جو کہ کسی ٹیکسٹ فائل سے الفاظ لے کر ڈکشنری کی فائل میں اضافہ کرتا جائے یا ہر دفعہ پہلے ٹیکسٹ فائل میں نئے الفاظ لکھے جائیں اور پھر نئے سرے سے فارمیٹ بدل کر ڈکشنری کی ڈائریکٹری میں کاپی کردی جائے۔ یا کوئی آسان حل ممکن ہو۔
 
سلیم احمد

محفلین
اردو لغت

کیاکسی کے پاس اردو لغت کے لئے ڈیٹا موجود ہے ۔ اردو الفاظ کے معانی کے ساتھ جیسا کہ کرلپ والوں کے ویب سائٹ پر دستیاب تھا۔
http://www.crulp.org/oud/
کرلپ کی اردو لغت کا ڈیٹا میں گولڈن ڈکشنری کے لئے استعمال کرنا چاہتا تھا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین

دائرہ معارف علوم کے عنوان تلے جو تھریڈ چل رہا ہے اس میں "ہیکر" صاحب نے ذکر کیا تھا کہ انہوں نے یہ ڈکشنری ڈاؤن لوڈ کر لی تھی اور اس کی غلطیاں بھی درست کر دی تھیں نہیر انہوں نے یہی ڈکشنری دائرہ معارف العلم میں شامل کی ہے ۔۔ میں نے شاید ان سے گزارش بھی کی تھی کہ کیا وہ یہ ڈکشنری ڈیسک ٹاپ اطلاقیہ کے لیے فراہم کر سکتے ہیں تو انہوں نے اس بات کا کوئی جواب نہ دیا ۔ ۔ ۔ نتیجہ کے طور پر ہم بھی خاموش ہو گئے
تاہم میں ایک ایسی فائل پیش مہیا کر سکتا ہوں جس میں اردو سے اردو تو نہیں
لیکن
اردو ۔ ۔ ۔ انگریزی ۔ ۔ ۔ ۔ فارسی
ڈیٹا موجود ہے اگر آپ اس کو پراسیس کر لیں تو بہت خوب
نیز یہ بتایئے گا کہ کیا یہ گولڈن ڈکشنری ۔ ۔ ۔ ۔ مفت ہے یا کوئی کمرشل سافٹ ویئر ہے ۔ ۔ ۔ اگر کمرشل ہے تو پھر اس کے لیے کام کرنے کی بجائے
اردو ویب لغت اطلاقیہ میں اس ڈیٹا کو شامل کرنا زیادہ مناسب رہے گا
 
مکی

معطل
مکی بھائی کیا آپ نے اس ٹیکسٹ فائل کو کسی ٹول کے ذریعہ کنورٹ کیا ہے یا آپ نے بھی کوئی اطلاقیہ لکھا تھا۔
کیا اس طرح کا کوئی اطلاقیہ مل سکتا ہے جو کہ کسی ٹیکسٹ فائل سے الفاظ لے کر ڈکشنری کی فائل میں اضافہ کرتا جائے یا ہر دفعہ پہلے ٹیکسٹ فائل میں نئے الفاظ لکھے جائیں اور پھر نئے سرے سے فارمیٹ بدل کر ڈکشنری کی ڈائریکٹری میں کاپی کردی جائے۔ یا کوئی آسان حل ممکن ہو۔

میں نے کوئی اطلاقیہ نہیں لکھا، لینکس میں اس کام کے لیے ایک کمانڈ لائن ٹول موجود ہے جسے عاشقانِ ٹرمنل dictconv کہتے ہیں، رہا آپ کے دوسرے سوال کا جواب تو نئی انٹریاں ہر بار کمپائل کرنی پڑیں گی..
 
مکی

معطل
دائرہ معارف علوم کے عنوان تلے جو تھریڈ چل رہا ہے اس میں "ہیکر" صاحب نے ذکر کیا تھا کہ انہوں نے یہ ڈکشنری ڈاؤن لوڈ کر لی تھی اور اس کی غلطیاں بھی درست کر دی تھیں نہیر انہوں نے یہی ڈکشنری دائرہ معارف العلم میں شامل کی ہے ۔۔ میں نے شاید ان سے گزارش بھی کی تھی کہ کیا وہ یہ ڈکشنری ڈیسک ٹاپ اطلاقیہ کے لیے فراہم کر سکتے ہیں تو انہوں نے اس بات کا کوئی جواب نہ دیا ۔ ۔ ۔ نتیجہ کے طور پر ہم بھی خاموش ہو گئے
تاہم میں ایک ایسی فائل پیش مہیا کر سکتا ہوں جس میں اردو سے اردو تو نہیں
لیکن
اردو ۔ ۔ ۔ انگریزی ۔ ۔ ۔ ۔ فارسی
ڈیٹا موجود ہے اگر آپ اس کو پراسیس کر لیں تو بہت خوب
نیز یہ بتایئے گا کہ کیا یہ گولڈن ڈکشنری ۔ ۔ ۔ ۔ مفت ہے یا کوئی کمرشل سافٹ ویئر ہے ۔ ۔ ۔ اگر کمرشل ہے تو پھر اس کے لیے کام کرنے کی بجائے
اردو ویب لغت اطلاقیہ میں اس ڈیٹا کو شامل کرنا زیادہ مناسب رہے گا

سٹار ڈکشنری ایک مفت اور آزاد اطلاقیہ ہے، اگر آپ مذکورہ فائل فراہم کردیں تو خاکسار اپنی سی کوشش کر سکتا ہے :)
 
hackerspk

محفلین
السلام علیکم، آج سلیم احمد کا پیغام پڑھا جس میں انھوں نے مجھ سے اردو لغت کے مواد کی فراہمی کے لیے کہا ہے۔ میں اس بارے میں ابھی ہاں یا نہ میں جواب دینے سے قاصر ہوں کیونکہ مجھے لغت کو آگے کسے کو دینے کی اجازت نہیں ہے۔ لیکن اردو کے وسیع تر مفاد کے لیے ایسا نہ کرنا خیانت تصور کرتا ہوں۔ میں ان شاء اللہ مقتدرہ کے صدر نشیں جناب انوار صاحب سے ملاقات کر کے ان کو اس دھاگے کی تفصیل عرض کروں گا۔ (شاید کے بہار آئے) وہ ایک نہایت علم دوست شخصیت ہیں لیکن ہر بندے کی کچھ نہ کچھ مجبوریاں بہرحال ہیں ہمیں ان کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے۔ شاکر بھائی میں نے آپ کا پیغام نہیں پڑھا (میری کوتاہی ہے) ورنہ آپ کو نہ جواب دے کر میں نے اپنی عاقبت خراب کرنی تھی۔ :grin:
 
جناب من! اردو کے ساتھ پاکستان کے مقتدر اداروں اور صاحبان اقتدار نے جو کچھ کیا ہے وہ دل کے پھپھولے جلانے کے لیے کافی ہے۔ ۔ ۔ ۔
بہر حال ہم اس بہار کے انتظار میں رہیں گے
:grin:
میں نے جس ڈکشنری کا ذکر کیا ہے اس کو یہاں سے اتارا جا سکتا ہے
اب اس کو گولڈن اور سٹار ڈکشنری کے لیے
تیار ہونا چاہیئے
 
لیجیے قبلہ القلم انگریزی تا اردو/فارسی لغت برائے سٹار اور گولڈن ڈکشنری تیار ہے :)

الفاظ کی تعداد بغیر کسی نقصان کے: 15648
 
Attachments

  • Alqalam-English-to-Urdu-and-Persian-Dictionary.zip
    717.3 KB · مناظر: 56

شاکرالقادری

لائبریرین
ایسا بھی انشأ اللہ ہو جائے گا فی الحال تو یہ فرمائش ہے کہ آپ اسی ڈیٹا سے دو الگ الگ ڈکشنریاں بنائیں
ایک تو آپ نے بنا دی اور ایک ڈکشنری
اردو۔ ۔ ۔ ۔ فارسی
فارسی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اردو
بنائیں یہ میری ذاتی فرمائش ہے

اردو محاورات اور ان کے متبادل انگریزی محاورات کی ایک لسٹ میں فراہم کر سکتا ہوں جس میں چار سے پانچ ہزار تک کی تعاد میں اردو محاوروں کے انگریزی متبادلات موجود ہیں
اس کے علاوہ اردو سے اردو ڈکشنری کے لیے کام ہورہا ہے پہلے مرحلہ میں محاورات کو ہی لیا گیا ہے الف ۔ ۔ ۔ الف مد آ ۔ ۔ ۔ اور ب کی پٹیوں پر کام ہو چکا ہے باقی پر کام ہو رہا ہے یہ کام مکمل ہوگا تو پیش کرونگا (دراصل یہ کام ہم القلم آن لائن اردو لغت کے لیے کر رہے ہیں)
 
لیجیے قبلہ آپ کی یہ فرمائش بھی پوری کیے دیتے ہیں :)

دونوں میں الفاظ کی تعداد حسبِ سابق 15648 ہے یعنی کوئی خسارہ نہیں ;)

محاوروں والی فہرست بھی فراہم کردیں شاید اسے بھی انجام تک پہنچایا جاسکے.. اردو سے اردو لغت کی مجھے بھی بڑی خواہش ہے مگر ابھی زیر تکمیل جو ہے کیا کیجیے.. جب ہوجائے گی تب اسے بھی دیکھ لیں گے..
 
Attachments

  • Alqalam-Urdu-to-Persian-Dictionary.zip
    586 KB · مناظر: 34
  • Alqalam-Persian-to-Urdu-Dictionary.zip
    558.3 KB · مناظر: 33

دوست

محفلین
اللہ کرے کوئی اچھی کلیکشن بن جائے اردو لغات کی۔ انگریزی سے اردو بھی اور اردو سے اردو بھی۔ ایک عرصے سے اس کی تمنا ہے۔ سب سے زیادہ جامع لغت جو آنلائن موجود ہے وہ اردو انگلش ڈکشنری ڈاٹ آرگ والوں کی ہے۔ کوئی تین لاکھ الفاظ و تراکیب ہیں ان کے پاس۔ وہ بھی کلین ٹچ، کرلپ سے اخذ کی ہوئی لگتی ہے لیکن اس وقت جامع ترین وہی ہے۔ اس کے مقابلے کی آفلائن لغت بننی چاہیے۔ میرے پاس مقتدرہ کی انگریزی اردو لغت اب بھی پڑی ہے۔ اور اب بھی خواہش ہے کہ اس کو ٹائپ کرنے کا سلسلہ بن جائے تو سارے دلدّر دور ہو جائیں اردو لغت تلاشنے والوں کے۔
 
دوست بھائی ! آپ اومیگا ٹی استعمال کر رہے ہیں اور مترجم بھی ہیں ، ہم پیٹی بند ہیں لیکن اب میں اس میدان کو خیر باد کہہ چکا ہوں پھر بھی اپنے آپ کو اس میدان سے کسی حد تک آگاہ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

میں نے ایک دوسرے فورم پر ، اومیگا ٹی کا لنک اس غرض سے رکھاتھا کہ اس کے استعمال کےمتعلق کسی کے پاس درست معلومات ہوں تو شیر کرے ۔

لیکن کسی کو اس کے بارے میں معلوم نہ ہونے کی وجہ سے وہ سوال ابھی تک ویسے پڑا ہے ۔

مجھ سے وہاں پوچھا بھی گیا تھا لیکن میں نے صاف بتادیا کہ میں اس سے زیادہ آگاہی نہیں رکھتا ۔ وہ سوال و جواب یہاں رکھتا ہوں تاکہ آپ اندازہ لگاسکیں :

ایک بھائی نے پوچھا: ذرا اس سافٹ وئر کے بارے میں مزید بتائیں !

میں : مزید بتانے کے لیے میرے پاس کچھ زیادہ نہیں کیونکہ میرا ترجمہ نگاری کا تجربہ کسی سافٹ ویر کے بغیر ہے ۔

صرف ڈکشنریز( لغات ) اور کمپوزنگ ( ورڈ ، انپیج ) کے سافٹ ویر اس مقصد کے لیے استعمال کرتا ہوں ۔

آزما رہا ہوں اگر کامیابی ہوئی تو شیر کروں گا : ان شاء اللہ

دراصل یہ سافٹ ویر کافی عرصے سے میری نظروں میں تھا ، میں گلوبل سائنس کا دس سال سے ایک خاموش قاری ہوں ، ستمبر 2010ء کے شمارے میں کسی محمد شاکر عزیز صاحب نے " ترجمے میں مددگار سافٹ ویر : اومیگاٹی" کے نام سے ایک تحریر میں اس کا تعارف اور کچھ تفصیل دیا تھا ،

میں نے وہ شمارہ نکالا اور اس کی روشنی میں ڈاونلوڈ کیا لیکن اس تحریر میں کئی جگہوں پر وہ سرسری انداز سے چلے گئے ہیں جن کی وضاحت وہ خود یا اس سافٹ ویر کو استعمال کرنے والا کوئی مترجم کرسکتا ہے ۔

میرا اس کو یہاں رکھنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ اس پر کچھ روشنی ڈالی جاسکے کیونکہ میری مہارت صرف کمپوزنگ اور ترجمہ نگاری تک ہے ، کمپیوٹر اور اس کے متعلقہ مسائل سے مجھے کبھی اتنی دلچسپی نہیں رہی ہے لیکن اب چونکہ زمانہ سپر سانک رفتار سے جارہا ہے اس لیے مجھے بھی یہ خواہش ہے کہ اسے سیکھ لوں اگر چہ ترجمہ نگاری کے میدان کو خیر باد کہہ چکا ہوں لیکن " داشتہ بکار آید "

کوئی اور روشنی ڈال سکے تو زیادہ بہتر ہے ۔

ہاں ایک بات اور کہہ دوں کہ میرے پاس اس کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاونلوڈ کردہ تازہ ترین ورژن OmegaT 2.3.0 update 3 موجود ہے ۔

جبکہ دیاگیا لنک میرے خیال سے پرانے ورژن کا ہے کیونکہ یہ میں نے ٹرانسلیشن ڈائریکٹری ڈاٹ کام سے لیا تھا ۔

پھر میں نے نیٹ پر تلاش کیا تو محفل پر یہ دھاگہ ملا ، جس میں آپ نے کچھ روشنی ڈالی ہے لیکن اس میں مجھے جو مشکلات درپیش ہیں وہ یہ ہیں :

کہ اس میں گلاسریز اور ڈکشنریز کیسی ڈالی جاتی ہیں ؟

کیا اس سافٹ ویر کو ہم عربی اور پشتو کے ٹرانسلیشن کے لیے استعمال کرسکتے ہیں ؟؟
یعنی ماخذ عربی یا پشتو ہو اور ہدف اردو یا بالعکس ؟

اگر کسی زبان کی ڈکشنری اور گلاسری ہمارے پاس موجود نہ ہو جیسے فی الحال پشتو تو اس صورت میں یہ سافٹ ویر ٹرانسلیشن میموری سے سابقہ ترجمہ شدہ مواد دکھاتا ہے ترجمہ میں سہولت کے لیے ؟؟

میں نے اوازِ دوست کے نام سے ایک بلاگ بھی پالیا ہے جو اسی محمد شاکر عزیز کاہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ اور وہ ایک ہی شخصیت ہیں ( اگر میں غلطی پر نہیں ) ۔ میں اس بلاگ سے بھی آپ کو یا انہیں یہ پیغام ارسال کرتا ہوں ۔

اگر آپ راہنمائی کرسکیں تو مہربانی ہوگی ۔
 
Top