حکومت پاکستان کا جی میل ، یا ہو ، ہاٹ میل کے ساتھ یو ٹیوب کو بند کرنے کی دھمکی

فخرنوید

محفلین
حکومت پاکستان نے انٹرپول سے درخواست کی ہے کہ دہشت گردی اور دیگر جرائم سے نمٹنے کے لئے حکومت کو جی میل ، یاہو ، ہاٹ میل کی معلومات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کی جائے۔اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے پاکستانی عدالتوں کے حکم نامے بھی پیش کئے گئے ہیں۔
ایکسپرس ٹرائیبون کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں رحمان ملک نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب حکومت کی مدد نہیں کر رہے۔

ویڈیو اور خط کی تفصیل درج ذیل ربط پر دیکھیں۔
مزید تفصیل: انسداد دہشتگردی : حکومت پاکستان کا جی میل ، یا ہو ، ہاٹ میل کے ساتھ یو ٹیوب کو بند کرنے کی دھمکی
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔

کیا پاکستان کی حکومت ایسا کر سکتی ہے ؟

والسلام
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔ امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔

کیا پاکستان کی حکومت ایسا کر سکتی ہے ؟

والسلام

پاکستان کی حکومت وہ کچھ کر سکتی ہے بلکہ کر رہی ہے جو آج تک کسی ملک میں نہیں ہوا تو یہ سب بند کرنا اس کے لیے کیا مشکل ہے؟
 

سندس راجہ

محفلین
جس ملک میں بجلی بند ، گیس بند، پانی بند، 2 روپے روٹی والے تندور بند ، ٹرینیں بند ، سی این جی بند ہو سکتی ہے تو وہاں یہ کس کھیت کی مولی ہیں
 

اظفر

محفلین
عجیب احمقانہ حرکت ہے ۔ یوں تو دنیا کی ساری سایٹس اور سافٹ ویرز ایک ایک کر کے بند کرنے پڑیں گے۔
 

اظفر

محفلین
وہ تو ٹھیک ہے لیکن پھر پیر مظہر الحق صاحب اسمبلی کے اجلاس میں بیٹھ کر فرح خان کا شو کیسے دیکھیں گے :grin::grin:
 

شمشاد

لائبریرین
پھر وہ کسی اور کا لائیو شو دیکھ لیا کریں گے۔ باہر سے نہیں سہی اسمبلی کے اندر سے ہی سہی۔
 
Top