مبارکباد سال 2011: یومِ آزادی پاکستان مبارک باد

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

یومِ آزادی پاکستان ہم سب کو مبارک باد !


اللہ تعالٰی پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہمیں اپنی آزادی کو درک کرنے
اور اس کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

نوٹ: (مجھے آج کے دن کے حوالے سے نیا تہنیتی دھاگہ دکھائی نہیں دیا اگر نیا سلسلہ آغاز ہو چکا ہے تو اسے ضم کر دیں۔)
 

الف عین

لائبریرین
میری جانب سے بھی تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مسرتیں مبارک ہوں۔ احمد ندیم قاسمی کی دعا کے ساتھ۔۔۔ خدا کرے کہ۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
dehelvi صاحب ، شمشاد بھائی ، اعجاز انکل ، خیر مبارک ! متشکرم
شمشاد بھائی ، آپ یوم آزادی بچپن میں کیسے منایا کرتے تھے اور اب کس طرح ؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہم سب بچے جھنڈیاں لگایا کرتے تھے اور بڑے بڑے جھنڈے گھروں پر لگایا کرتے تھے۔

اب یہ کام میرا بیٹا کرتا ہے اور میں یہاں محب وطن پاکستانیوں کو مبارک باد کے پیغام بھیجتا ہوں۔
 

dehelvi

محفلین
کچھ ایسا ہی شوق بلکہ والہانہ جذبہ میرا بھی تھا بچپن میں، یکم اگست سے ہی اپنی جیب خرچ کو جھنڈیوں کی خریداری کے لئے مختص کررکھا تھا۔ پھر آٹھ دس دن میں جس قدر جھنڈیاں خریدنا ممکن ہوتا انہیں جوڑ جوڑ کر یوم آزادی سے ایک ہفتہ قبل ہی گھر کو سجادیتے تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا تو اٹھنا بیٹھنا ہی اردو بازار میں ہوتا تھا۔ یہ بازار اگست کے شروع سے ہی 14 اگست کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔
میں تو بہت زیادہ جھنڈیاں لاتا تھا اور قسم قسم کے روشنیوں والا بیج اور اسٹکر اور ڈھیر سارے بچوں میں بانٹا کرتا تھا۔
 
Top