چھٹی سالگرہ ایک کھیل چھٹی سالگرہ کے موقع پر

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹمٹماتے بلب بے وقعت ہیں اگر محض نمود و نمائش کا وسیلہ بنیں جبکہ عین اسی وقت کوئی ایسا گوشہ تاریک پڑا ہوجہاں روشنی کی شدت سے ضرورت ہو۔

(خیال : شگفتہ)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جس طرح شبنم کے قطرے مرجھائے ہوئے پھول کو تازگی بخشتے ہیں ، اسی طرح اچھے الفاظ مایوس دلوں کو روشنی بخشتے ہیں۔

(حضرت امام حسین)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حصولِ علم کے لیے جو شخص مشکلات کا متحمل نہیں ہو سکتا ، اسے جہل کی سختیاں عمر بھر برداشت کرنی پڑتی ہیں۔

(ارسطو)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
روز آئینے میں اپنا چہرہ دیکھا کرو ، اگر چہرہ بُرا لگے تو اچھے کام زیادہ کرو کہ یہ سب سے بڑی خوبصورتی ہے۔

(ارسطو)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سب سے پہلے کھانا خوش رنگ ہونا چاہیے کہ آنکھوں کو بھائے ۔ ۔ ۔ پھر خوش ذائقہ ہو کہ زبان کو پسند آئے اور اس کے بعد خوش اثر ہو کہ جسم کو تقویت پہنچائے۔

(چینی کہاوت)
 
Top