چھٹی سالگرہ ایک کھیل چھٹی سالگرہ کے موقع پر

جس نے خود کو پہچانا، اس نے اپنے رب کو پہچانا
(من عرف نفسہ فقد عرف ربہ)

میری معلومات کے مطابق یہ حضرت علی کا قول ہے۔ دوست تصحیح فرما سکتے ہیں۔

اس كى نسبت خليفہ راشد چہارم حضرت على رضي اللہ عنہ كى طرف درست نہیں۔ يہ كسى صوفى كا قول ہے۔ موضوع احاديث كى كتب میں اس كا حوالہ يہاں ملاحظہ فرما سكتے ہیں۔
 
طلب علم كى راہ پر نكلنے والے كے ليے اللہ تعالى جنت كى راہ آسان كر ديتا ہے۔
من سلك طريقا يلتمس فيه علما سهل الله له طريقا الى الجنة ۔

فرمان رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
علم تلوار سے بھی زیادہ طاقتور ہے اس لیے علم کو ملک میں بڑھائیں تو کوئی آپ کو شکست نہیں دے سکتا ۔

(قائد اعظم محمد علی جناح)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
غصہ کرنے کا مطلب ہے کہ ہم دوسروں کی غلطیوں کا انتقام اپنے آپ سے لیتے ہیں ۔ یہ کتنی حیرت انگیز اور مضحکہ خیز بات ہے۔

(الیگزینڈر پوپ)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قلم اٹھانے سے پہلے اتنا پڑھو کہ علم چھلکنے لگے ۔ اس وقت قلم اٹھاؤ گے تو تمھارے لکھے پر کوئی دوسرا قلم نہ اٹھا سکے گا ۔

سید سلمان ندوی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کوشش کرو کہ تم دنیا میں رہو ، دنیا تم میں نہ رہے کیونکہ کشتی جب تک پانی میں رہتی ہے خوب تیرتی ہے ، جب پانی کشتی میں آ جاتا ہے تو وہ ڈوب جاتی ہے ۔

(حضرت علی ابن ابیطالب)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ جاہلوں کا طریقہ ہے کہ بات کرتے وقت جب ان سے کوئی بات دلیل سے ثابت نہیں ہوتی تو جھگڑا شروع کر دیتے ہیں۔

(شیخ سعدی)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
پہلوان وہ شخص نہیں جو لوگوں کو پچھاڑ دے بلکہ پہلوان وہ شخص ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس کو قابو میں رکھے ۔

(حدیثِ نبوی)

بعض جگہوں پر اقوال علی ابن ابی طالب میں لکھا دیکھا ہے ۔
 
Top