بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل

ایہ ہے آرمگدون ايك يہودی کے نقطہ نظر سے۔ اسلامى مصادر ذرا مختلف رائے رکھتے ہیں۔
بر سبيل تذكرہ بنى اسرائيل كى گم شدہ اقوام كا ذكر قرآن عظيم اور متفق عليہ احاديث ميں بھی آیا ہے۔
قرآن كريم ميں مذكور اصحاب سبت :
[ARABIC]وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِينَ اعْتَدَوْا مِنكُمْ فِي السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُونُوا قِرَدَةً خَاسِئِينَ فَجَعَلْنَاهَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ [/ARABIC]
اور یقیناً تمہیں ان لوگوں کا علم بھی ہے جو تم میں سے ہفتہ کے بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے بھی کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ (٦٥) اسے ہم نے اگلوں پچھلوں کے لئے عبرت کا سبب بنا دیا اور پرہیزگاروں کے لئے وعﻆ ونصیحت کا" القرآن سورة البقرة آيت 65،66
اور حديث شريف ميں مذكور :
[ARABIC]فقدت أمة من بني إسرائيل ، لا يدري ما فعلت . ولا أراها إلا الفأر . ( متفق عليه) [/ARABIC]
"بني اسرائيل كى ايك قوم گم ہو گئی ( اور دوسرى روايات ميں ہے مسخ كر كے جانور بنا دى گئی) اور ميرا خيال ہے کہ وہ چوہے ہیں۔"
بندروں اور چوہوں كى انسانوں سے مشابہت كا جواب آپ كو سائنس بہتر طور پر ديتى ہے۔
اور سائنسدان چوہوں پر تجربات كيوں كرتے ہیں ۔ پہلا جواب: http://www.quora.com/Why-do-scientists-prefer-to-experiment-on-mice-and-rats
 
حماد

محفلین
اگر پٹھانوں کا شجرہ نسب یہودیوں سے جا ملتا ہے تو یہ پٹھانوں کیلئے مقام فخر ہے یا مقام شرم ؟
 
پارس علی

محفلین
یہودیوں اور پٹھانوں میں بہت سی باتیں مشترک ہیں
دونوں سود کھاتے ہیں۔
نسلی طور پر دونوں اپنے آپ کو دنیا کی بہترین قوم تصور کرتے ہیں۔
دونوں سرخ و سپید رنگت رکھتے ہیں۔
ٹوپی پہنتے ہیں۔
مذہبی طور پر سخت ہیں۔
اس کے علاوہ بھی کئی چیزیں مشترک ہیں۔
یوٹیوب پر نیٹ پر اس قسم کا مواد مل جاتا ہے جس میں بنی اسرائیل سے ان کا تعلق بنتا دکھائی دیتاہے
اگر میں غلط ہوں تو براہ کرم تصحیح کردیجئے گا۔
 
سارے پٹھان سود نہیں کھاتے۔
تمام یہود سرخ و سپید نہیں نہ ہی تمام سرخ و سفید یہود ہیں
تمام مذہبی یہود نہیں نہ ہی تمام یہود مذہبی ہیں۔ بلکہ میرے خیال میں تمام یہود مذہبی نہیں۔
 
سویدا

محفلین
ویسے مولانا مناظر احسن گیلانی کی رائے بھی پیش کی گئی ویڈیو کے مطابق ہے
 
حماد

محفلین
ہم ذاتی طور پر کسی قسم کی نسبی کمتری یا برتری کے قائل نہیں اس لئے اس پر رائے زنی کرنا ہمارے لئے عبث ہے۔

میں بھی اسی خیال کا ملک ہوں . لیکن ہمارے معاشرے میں نسبی لحاظ سے درجہ بندی کی تو جاتی ہے . اب جیسے سید ذات کو ہی لے لیجئے . حلا نکہ کسی بھی شخص کا کردار ہی وجہ عزت و ذلت ہونا چاہئیے .
 
میں بھی اسی خیال کا ملک ہوں . لیکن ہمارے معاشرے میں نسبی لحاظ سے درجہ بندی کی تو جاتی ہے . اب جیسے سید ذات کو ہی لے لیجئے . حلا نکہ کسی بھی شخص کا کردار ہی وجہ عزت و ذلت ہونا چاہئیے .

ہم جس معاشرے کا حوالہ دیتے ہیں وہ اپنی تمام تر خوبیوں اور قباحتوں سمیت ہمیں ہمارے آبا و اجداد سے بطور میراث ملا ہے۔ کیا ہم اسے من و عن آئندہ نسلوں کے لئے چھوڑ جائیں تاکہ وہ بھی یہی بات دہرائیں جو ہم دہرا رہے ہیں؟ :)
 
dxbgraphics

محفلین
ویسے یہودی یہ بھی کہتے ہیں کہ مسیح دجال نجات دہندہ ہے۔
اسے بھی مان لینا چاہیئے؟؟
 
ظفری

لائبریرین
اگر پٹھانوں کا شجرہ نسب یہودیوں سے جا ملتا ہے تو یہ پٹھانوں کیلئے مقام فخر ہے یا مقام شرم ؟
ماشاء اللہ بڑی معلوماتی بحث جاری ہے ۔
میں اپنی ناقص معلومات کے مطابق صرف اتنا عرض کرنا چاہوں گا کہ سارے یہودی بنی اسرائیل سے تعلق رکھتے ہیں مگر سارے بنی اسرائیل یہودی نہیں ہیں ۔ مجھے اب یہ نہیں پتا کہ کس کس مائنڈ سیٹ اپ کے لوگ یہاں ، بنی اسرائیل کے ایک ” گمشدہ ” قبیلے کو کسی مذہب ( یہود ) سے کن بنیادوں پر جوڑ رہے ہیں ۔ ؟
 
ساجد

میں بھی یہی لکھنے والا تھا لیکن آپ بازی لے گئے۔
کوئی یہ یقین سے کہہ سکتا ہے کہ صرف پٹھان ہی سود خور ہیں؟۔
کیا صرف پٹھان ہی سرخ و سپید ہیں؟۔
کیا صرف پٹھان ہی احساس برتری کا شکار ہیں؟ عربوں کے بارے میں راوی کیا کہتا ہے؟۔
کیا صرف پٹھان ہی ٹوپی پہنتے ہیں؟
میری رائے میں اس قسم کی باتوں پہ بحث کرنا بے کار ہے۔ بات بات پہ مذہب کا حوالہ دینے والے اس قسم کی بحوث میں پڑ کر مذہب کی کون سی خدمت کر رہے ہیں؟۔ کیا بھول گئے کہ ایک مسلمان (خواہ کتنا ہی بے عمل ہو) پر اس قسم کی بات منطبق کرنے کی شریعت اسلامیہ میں کس قدر ممانعت ہے؟۔
اور سب سے اہم یہ کہ کسی فرد یا گروہ کی اصلاح کا یہی بہتر طریقہ ہے؟۔
اللہ ہمارے حال پہ رحم فرمائے۔
 
ساجد

محفلین
اگر پٹھانوں کا شجرہ نسب یہودیوں سے جا ملتا ہے تو یہ پٹھانوں کیلئے مقام فخر ہے یا مقام شرم ؟
برصغیر میں اسلام کی اشاعت باقاعدہ طور پہ 712 عیسوی میں ہوئی جب کہ اس وقت عرب میں اسلام کاظہور ہوئے 101 برس بیت چکے تھے۔ گویا کہ مسلمان ہونے سے قبل ہمارے اجداد کسی آسمانی مذہب کے بھی پیروکار نہ تھے۔ دوسروں کے شجرے کھولتے کھولتے ہم اپنا سب کچھ بھول گئے۔ اس بات پہ بابا بُلھے شاہ کا کلام شدت سے یاد آ رہا ہے۔
نہ میں شیعہ نہ میں سنی نہ موسی نہ فرعون
بُلھیا کی جاناں میں کون
 
ساجد

محفلین
ظفری بھائی ، جب ہمارا بچپن تھا تو پاکستان کے ہر شہر کی دیواروں پہ دو نعرے نظر آیا کرتے تھے۔ چونکہ یہ بھٹو صاحب کے عروج کا زمانہ تھا اور ان کے مخالفین بھی پوری شدت سے مزاحمت کرتے دکھائے دیتے تھے۔
پہلا نعرہ کچھ یوں ہوتا :
سرخ ہے سرخ ہے ایشیا سرخ ہے
اور فریق ثانی یوں نعرہ لکھتا :
سبز ہے سبز ہے ایشیا سبز ہے
وہ سرخی اور سبزی تو وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑ گئی لیکن محفل پہ بھی اس سرخی اور سبزی کی رونقیں اب کمزور پڑ چکی ہیں۔ اب "سرخ رُو" منتظمین تو نظر آتے ہیں لیکن "سر سبز " ماڈریٹرز عنقا ہوتے جا رہے ہیں۔ بہت دنوں بعد آپ تشریف لائے تو آپ کا سبز رنگ دیکھ کر ہمیں ساون کے اندھے کی طرح ہر طرف ہرا ہی ہرا نظر آیا۔ آپ کی تحاریر چونکہ چشم کشا ہوتی ہیں اس لئیے صرف آئیے ہی نہیں بلکہ ہماری آنکھیں کھلی رکھنے کے لئیے کچھ لکھا بھی کیجئیے۔ورنہ یہاں ساون کے اندھوں کی بہتات ہو جائے گی۔:)
 
Top