فائرفاکس 4 کا اجراء

محمداحمد

لائبریرین
میں نے اجرا والے دن ہی ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا، اچھا ہے لیکن

ایک تو ٹیب والا مسئلہ ہے کہ ٹیب اوپر چلے گئے ہیں لیکن زیادہ مسئلہ یہ ہے کہ کسی لنک پر رائٹ کلک کرکے ویب سائٹ نئے ٹیب پر کھولنے کا آپشن پہلے دوسرے نمبر پر تھا اب پہلے پر آگیا ہے۔ یہ انہوں نے اچھی تبدیلی کی ہے لیکن عادت کی وجہ سے میرے سارے نئے لنک دوسری ونڈوز میں کھلتے ہیں جنہیں میں بند کرکے پھر کھولتا ہوں جب تک نئے ترتیب کی عادت نہ ہو یہ پریشانی رہے گی۔ :)
 

محمد سعد

محفلین
کوئی مسعلہ ہے ضرور،

میرے پاس بھی جہاں پر زیر زبر لفظ کے درمان آتی ہے وہاں سے لفظ علیحدہ ہو جاتا ہے۔

جیسے کہ یہاں

مبَلّغ

یہ ایسے نظر آ رہا ہے: مبَ لّ غ

یہ مسئلہ میرے ساتھ (لینکس پر) تاہوما کے نسخہ 3.14 میں ہوا تھا، لیکن 5.06 پر اپڈیٹ کرنے سے حل ہو گیا۔ اس کے علاوہ کسی اور فانٹ میں ایسا مسئلہ نظر نہیں آیا۔
 

محمد سعد

محفلین
ابھی ابھی اپ ڈیٹ کی ہے
اور جو چیز اچھی لگی ہے وہ ہے: کسی بھی ٹیکسٹ بکس کو ری سائز کرنے کی سہولت
جبکہ جو چیز بہت بری لگی ہے وہ ہے: ٹیب کو سب سے اوپر لے جانا، ٹیب کی سہولت ہی یہ ہوتی ہے کہ آسانی سے ایک صفحے سے دوسرے پر چلے جائیں، لیکن اب ٹیب پر جانے سے پہلے مختلف بارز کے اوپر سے گزرنا پڑتا ہے، بہت ہی برا لگا مجھے تو۔
بعض دوست یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ کنٹرول+ٹیب سے کام کر لو، لیکن مجھے اسکی عادت نہیں اور اکثر جب صرف نیٹ گردی کرتا ہوں تو صرف ماؤس استعمال کرتا ہوں، کیبورڈ کو پاس نہیں رکھتا۔
بہر حال آہستہ آہستہ اسے کسٹمائز کر لوں گا، فی الحال تو ہوم پیج کا بٹن ایڈریس بار کے بائیں جانب کیا ہے، کہاں دائیں جانب لے گئے تھے اسے :mad:

یہ تو کچھ ویسی ہی شکایات ہیں جیسی ونڈوز سے نئے نئے لینکس پر آنے والوں کو ہوتی ہیں۔ یعنی نئے ماحول کی شکایت۔ :grin:
آپ کی شکایت کا حل آسان ہے۔
View -> Toolbars -> Tabs on Top
اس کو غیر فعال کر دیں تو حلیہ واپس پہلے جیسا ہو جائے گا جیسا آپ چاہتے ہیں۔
:)
 

محمد سعد

محفلین
فائرفاکس 4 میں میرا مشاہدہ رہا ہے کہ کسی آر ٹی ایل ویب پیج کے انٹرنل آر ٹی ایل ایلیمینٹ میں اسکرول بار بائیں جانب ظاہر ہوتا ہے حالانکہ پورے پیج کا اسکرول بار اب بھی دائیں جانب ہی نظر آتا ہے۔ بہر کیف اس کیفیت کی پوری طرح ٹیسٹنگ نہیں کی ہے اس لئے مزید وثوق سے کچھ کہہ پانا ابھی مشکل ہے۔

اس کی بَگ رپورٹ کسی نے ارسال کی؟
 

میم نون

محفلین
یہ مسئلہ میرے ساتھ (لینکس پر) تاہوما کے نسخہ 3.14 میں ہوا تھا، لیکن 5.06 پر اپڈیٹ کرنے سے حل ہو گیا۔ اس کے علاوہ کسی اور فانٹ میں ایسا مسئلہ نظر نہیں آیا۔

اچھا اسے بھی کر کے دیکھتا ہوں ;)

یہ تو کچھ ویسی ہی شکایات ہیں جیسی ونڈوز سے نئے نئے لینکس پر آنے والوں کو ہوتی ہیں۔ یعنی نئے ماحول کی شکایت۔ :grin:
آپ کی شکایت کا حل آسان ہے۔
View -> Toolbars -> Tabs on Top
اس کو غیر فعال کر دیں تو حلیہ واپس پہلے جیسا ہو جائے گا جیسا آپ چاہتے ہیں۔
:)

اصل میں شکائیت اس لئیے ہے کہ اچھی بھلی عادت پڑی ہوتی ہے تو پھر اسے بدلنے کی کیا ضرورت؟
اس سے نہ تو فنکشنیلٹی میں کوئی بہتری آتی ہے نہ ہی کوئی اور فائدہ حاصل ہوتا ہے، پھر ایسے ہی بے تکے انداز میں کچھ بھی کر دیتے ہیں۔
اور میں کلک کے معاملے میں بڑا کنجوس ہوں، اور یہ ہیں کہ فالتو کلک کرواتے رہنے پر تلے ہوئے ہیں :rolleyes:

:grin:
 

mfdarvesh

محفلین
میرے پاس تو فانٹ کا مسئلہ حل نہیں ہورہاہے، اب میں کیا کروں، کیا ان کو نکال کے دوبارہ فل انسٹال کر دوں
 

میم نون

محفلین
میرے پاس تو فانٹ کا مسئلہ حل نہیں ہورہاہے، اب میں کیا کروں، کیا ان کو نکال کے دوبارہ فل انسٹال کر دوں

کیا آپ نے تاہوما فانٹ کو اپ ڈیٹ کر کہ دیکھا ہے؟ (جیسا کہ سعد بھائی نے بتایا)
میں نے تو ابھی چیک نہیں کیا وقت ہی نہیں ملا، شائد کل کروں۔

ایک مسئلہ اور ہے اور وہ ہے کہ یہ والا نیا ورژن ریم بہت استعمال کر رہا ہے، میرا کمپوٹر تو بہت آہستہ ہو گیا ہے :(



:eek:
 

مکی

معطل
کیا آپ نے تاہوما فانٹ کو اپ ڈیٹ کر کہ دیکھا ہے؟ (جیسا کہ سعد بھائی نے بتایا)
میں نے تو ابھی چیک نہیں کیا وقت ہی نہیں ملا، شائد کل کروں۔

ایک مسئلہ اور ہے اور وہ ہے کہ یہ والا نیا ورژن ریم بہت استعمال کر رہا ہے، میرا کمپوٹر تو بہت آہستہ ہو گیا ہے :(



:eek:

کوڈ:
sudo apt-get purge windows

:grin:
 

میم نون

محفلین
ہا ہا ہا
:laugh: :laugh: :laugh:

ویسے میں اس ہفتے کو ہی اپنے لیپ ٹاپ کے لئیے نئی ہارڈڈسک لے کر آیا ہوں، اور اسپر اوبنٹو انسٹال کرنے کا ارادہ ہے :grin:
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ جی مسئلہ حل ہوگیا ہے، فائر فاکس دوبارہ انسٹال کیا ہے اور فانٹ بھی دوبارہ ڈالا ہے اب ٹھیک ہو گیا ہے، میرے پاس بھی ریم 153 ایم بی استعمال ہو رہی ہے
 

میم نون

محفلین
ہیں، یہ تو بہت کم ہے، میرے پاس تو ڈھائی سو ایم بی سے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
اسکا کوئی حل ڈھونڈنا ہی پڑے گا
 

میم نون

محفلین
جی میں نے صرف تین ٹیب کھولے ہوئے تھے۔

لیکن اس میں گڑبڑ ضرور ہے، میں اب کام پر ہوں اور یہاں پر 5 ٹیب کھول کر بھی 150 ایم بی استعمال ہو رہی ہے۔

میں رات کو سوچ رہا تھا کہ دوبارہ سے انسٹال کروں لیکن وقت ہی نہ ملا، اب کل اسے دوبارہ انسٹال کر کے دیکھوں کہ آیا کوئی فرق پڑتا ہے یا نہیں۔
ویسے دوبارہ انسٹال کرنے سے پہلے تمام ایڈآنز کو ڈس ایبل کر کے دیکھوں گا، ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسا اضافیہ ہو جو کہ اس نئے ورژن کے ساتھ زیادہ ریم استعمال کر رہا ہے۔
 

زہیر

محفلین
میں نے انسٹال کرکے دیکھا ہے ویسے آپس کی بات ہے بالکل پسند نہیں آیا کچھ حرکتیں اکسپلورر سے ملتی جلتی لگ رہی ہیں جیسے نیا صفحہ کھولتے ہوئے ہنگ ہوجانا وغیرہ۔
 

میم نون

محفلین
جی پچھلے ورژن کی نسبت زیادہ ریسورسز استعمال کرتا ہے، اور جس کا میری طرح پرانا کمپیوٹر ہے اسکی تو مت مار دیتا ہے :eek:
 
Top