اردو محفل کے اکیاون ہیرو

امن ایمان

محفلین
سعود بھائی اتنا قیمتی تھریڈ۔۔میری نظر ابھی اس پر گئی ہے۔۔۔نورالعین اب میرے بال ہاتھ میں پکڑے ہوئے ہے۔۔۔۔میں جلدی فرصت میں پڑھ کر جواب لکھتی ہوں۔
 

امن ایمان

محفلین
سعود بھائی زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سچی۔ میں نے اسے قیمتی دھاگہ کہا۔۔۔بالکل ٹھیک کہا۔۔۔سعود بھائی میں جانتی ہوں گو کہ آپ نے ساری پوسٹ ایک نشست میں لکھی مگر اس کے پیچھے کتنی محنت ہوگی مجھے اسکا اندازہ ہے۔۔۔۔کسی ایک ممبر کو اول سے آخر تک پڑھنا اور پھر اس کو چند لائنوں میں مکمل بیان کرنا۔۔۔۔۔۔۔۔بہت مشکل کام ہے۔

میرا خیال ہے آپ شمشاد چاء سے مشورے کے بعد اس پوسٹ پر کیے جانے والے تبصرے الگ دھاگے میں منتقل کردیں۔۔۔اوراس دھاگے کو آئندہ آنے والے اراکین کے کارناموں سمیت اپ ڈیٹ کرتے رہیں۔

اور آپ نے میرے لیے جو تعریفی کلمات لکھے میں اُس کے لیے آپ کی بہت شکرگزار ہوں۔
 
بٹیا رانی شاید اس دن کوئی روح حلول کر گئی تھی ہم میں ورنہ ہم کہاں اور کہاں یہ لکھنے لکھانے کا فن۔ اس کے بعد کئی بار کوشش کی کہ محفل کے اکیاون ہیرو قسط دوم لکھ سکوں۔ ابھی نئے پرانے اراکین کی ایک طویل قطار ہے۔ :)

اگر مزید محفلین کے لئے کچھ لکھ سکا تو اس کو ایک اور انداز سے پیش کرنے کا ارادہ ہے مستقبل میں۔ دیکھتے ہیں کہ یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ :)
 
السلام علیکم،

او ہو اس موضوع بارے تو مجھے ابھی پتا چلا۔ ابن سعید بھائی اتنی لمبی غیر حاضری کے باوجود مجھے یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔
 
السلام علیکم،

او ہو اس موضوع بارے تو مجھے ابھی پتا چلا۔ ابن سعید بھائی اتنی لمبی غیر حاضری کے باوجود مجھے یاد رکھنے کا بہت بہت شکریہ۔

کاشف بھائی کیسی باتیں کر رہے ہیں آپ؟ بھلا کوئی اپنے احباب کو بھولتا ہے؟ وقت کی گرد اگر ان کے خد و خال کو دھندلا کر دے تو بات اور ہے پر ابھی آپ کی غیر حاضری کی مدت اتنی طویل بھی نہیں ہوئی تھی۔ ویسے وقت ملا کرے تو محفل آجایا کریں، اچھا لگتا ہے۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم ابن سعید جی
سدا خوش ہنستے مسکراتے رہیں آمین
اردو محفل کی اتنی بلند پایہ شخصیات کے درمیان اپنا نام پا کر بے اختیار محترم عزیز امین جی کے لیے دل سے دعا نکلی کہ ان کی ضد پر محفل اردو میں متحرک ہوتے محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا کے اردو کی ترویج بارے عزاٰیم اور کوششوں سے آگاہ ہوا ۔ اور اردو لاٰٰیبریری کا رکن بنتے اتنی بلند پایہ ہستیوں کے ساتھ کھڑا ہونے کا شرف حاصل کیا ۔
اردو محفل کو علم کی شمع سے روشن کرنے والی سب ہستیاں میرے لیٰے استاد کا درجہ رکھتی ہیں ۔ اردو محفل پر روشن ان شمعوں کے نور سےاپنے ذہن و علم کو بہت سنوارا ہے ۔ بالخصوص محترم ظفری جی ۔ محترم طالوت جی ۔ محترم عارف کریم جی ۔ محترم با ذوق جی ۔ محترم زیک جی ۔ محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا ۔ محترمہ فرحت کیانی بہنا ۔ محترمہ بوچھی (اپیاجی ) محترمہ تعبیر بہنا ۔ محترمہ خوشی جی ۔ محترمہ امن ایمان ۔ محترمہ جیہ بہنا جی کی تحریروں اور تبصروں سے بہت علم حاصل کیا ۔
محترم عزیز امین جی آپ کا بہت شکریہ
اللہ تعالی اراکین اردو محفل کو سدا اپنے حفظ و ایمان میں رکھتے ہنستے مسکراتے تقسیم علم کی توفیق سے نوازتا رہے آمین ۔ اور سدا مہکتی رہے یہ محفل اردو ۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں، نایاب بھائی کی آمد ہوئی ہے۔ خوش آمدید جناب۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھایی
فاٰر فوکس نے مسلہ حل کر دیا ہے ۔
شکر گزار ہوں آپ کا ۔
آپ نے توجہ سے نوازا اور محترم نبیل جی نے مشورہ دیا ۔
سو آج حاضری دے لی ۔
سدا خوش رہیں اور آسانیاں تقسیم کرتے رہیں آمین
 

ساجد

محفلین
مابدولت محفل گردی کرتے اس طرف آ نکلے تو گویا احساس بہار سے سرشار ہوئے بنا رہ نہ سکے۔ ابن سعید کے اس کام کو شاہی تحریر کا درجہ دیا جاتا ہے ۔ چونکہ یہ تحریر (بقول محرر) "نیم" غنودگی کے عالم میں منصہ شہود پر آئی اس لئیے ہدایت کی جاتی ہے کہ آیندہ تحریر کی تحریک پیدا ہو تو "نیم" کو جگا لیا کریں بلکہ نیم کی بجائے بیری کے پیڑ کا انتخاب کیا جائے تو مناسب رہے گا۔
ہم ممنون ہیں ان صاحب مغز کے کہ جنہوں نے اس قدر مغز ماری کر کے یہ تحریر تخلیق کی۔
 

شمشاد

لائبریرین
“مابدولت“ کی ذرہ نوازی ہے جو اپنی سلطنت کے اس کونے پر نظر فرمائی اور ان ذروں کو رونق بخشی۔ آئندہ تحریر لکھنے پر آپ کے احکامات پر بلا چون و چرا عمل کروایا جائے گا۔

اجازت ہو تو دربار برخواست کرنے کا اعلان کروا دوں۔
 

ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ، دربار برخواست کرنے کے لئیے اب آپ کو تکلیف کرنے کی ضرورت نہیں ۔لوڈ شیڈنگ یہ کام ہر آدھ گھنٹے بعد بڑی ذمہ داری سے سر انجام دیتی ہے۔ :mad:
 
مابدولت محفل گردی کرتے اس طرف آ نکلے تو گویا احساس بہار سے سرشار ہوئے بنا رہ نہ سکے۔ ابن سعید کے اس کام کو شاہی تحریر کا درجہ دیا جاتا ہے ۔ چونکہ یہ تحریر (بقول محرر) "نیم" غنودگی کے عالم میں منصہ شہود پر آئی اس لئیے ہدایت کی جاتی ہے کہ آیندہ تحریر کی تحریک پیدا ہو تو "نیم" کو جگا لیا کریں بلکہ نیم کی بجائے بیری کے پیڑ کا انتخاب کیا جائے تو مناسب رہے گا۔
ہم ممنون ہیں ان صاحب مغز کے کہ جنہوں نے اس قدر مغز ماری کر کے یہ تحریر تخلیق کی۔

نیم کا قصہ یوں ہے کہ ایک حکیم تھے جو نیم سے علاج فرماتے تھے اور نیم کی پتیاں کھلا کھلا کر کئی امراض اور مریضوں سے اس جہان کو پاک کیا۔ تب سے محاورہ بغیر کسی محور کے گردش میں ہے کہ نیم حکیم خطرہ جان۔ بیری سے کون بیر مول لے؟ بالی ووڈ کی ایک اداکارہ نے وارنگ دے رکھی ہے کہ کوئی ان کی بیری کے بیر نہ توڑے ورنہ کوئی کانٹا چبھ جائے گا۔ اور حرف آخر سے پہلے والا حرف یہ کہ اتنی مغز ماری کی کہ مغز ہی ماری گئی۔ :)
 

ساجد

محفلین
اجی حضرت ، دل باغ باغ ہو گیا آپ کی بذلہ سنجی پہ۔ کیا کاٹ دار لکھتے ہیں آپ۔ واللہ اس سے قبل آپ کی یہ خفتہ و خفیہ صلاحیت ہم پہ وا نہ تھی۔ یہ کہنا بالکل بجا ہو گا کہ آپ محفل کے آل راؤنڈر ہیں۔ آپ کے شگفتہ انداز تخاطب اور حد درجہ معتدل اسلوب تحریر کے ہم دیوانے تو تھے ہی اب مزاح نگاری میں بھی آپ کو استاذ مانتے ہیں۔
بالی وڈ تو شاید اس لئیے اسم با مسمی ہے کہ وہاں بالیاں اور بالی عمر والیاں بہتات سے پائی جاتی ہیں۔البتہ بیر اور بیریاں پنجاب ہی کی اچھی لگتی ہیں۔اور بالی وڈ کی جس فنکارہ نے کانٹے کی دھمکی دے کر بیروں سے دور رہنے کی وارننگ سب سے پہلے دی تھی وہ شاید کان میں پہننے والا "کانٹا" ہو گا۔
مغز ہوتا ہی اس لئیے ہے کہ اسے مال مفت کی طرح خرچ کیا جائے ورنہ اس کے زنگ آلود ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ برصغیر میں مغز کی کبھی کمی نہیں رہی۔ یہاں تو والدین اور اساتذہ کا مغز چاٹ کر بھی بات نہ بنے تو جانوروں کا مغز تک کھا نے کے لئیے دستیاب ہوتا ہے۔
بہت ساری نیک تمنائیں ابن سعید کے ساتھ ہیں ، میری اور محفل کے دیگر اراکین کی بھی۔
 
Top