آنحضرت(ص) بطور معلم

میر انیس

لائبریرین
مجھے ایک جگہ تقریر میں موضوع ملا ہے “آنحضرت بطور معلم“ پر مجھ کو کہیں سے بھی اسکا مواد نہیں مل سکا ابھی تک جبکہ دن کافی کم رہ گئے ہیں سوائے چند باتوں کہ جن میں آنحضرت(ص)کےبارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے نے مسجد نبوی میں دروس ارشاد فرمائے تھے انکی بھی تفصیل کہیں نہیں ملی۔ یا حضرت علی(ع) کے انکے بارے میں کہے ہوئے چند جملے ہیں جیسے آنحضرت(ص) نے مجھکو علم اسطرح سکھایا جیسے کوئی پرندہ اپنے بچوں کو کھانا کھلاتا ہے یا یہ کہ آنحضرت(ص) نے مجھ کو علم کے ہزار باب تعلیم فرمائے۔ اسکے علاوہ اگر کسی بھائی یا بہن کے پاس کوئی مواد ہو تو براہِ کرم یہاں شیئر کرلیں۔یا اگر کوئی کتاب ایسی ہو جس میں موضوع ہی یہ ہو آنحضرت(ص) بطور معلم ۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
حضور ﷺ بطور استاذ و مربی/ عبد الفتاح ابوغدہ/ مترجم مولانا شمس الحق ندوی/ مجلس نشریات اسلام، کراچی۔ ۲۰۰۳ء/ ۱۹۶ص
حضور ﷺ بطورِ معلم/ عبد الفتاح ابوغدہ/ مترجم مولوی خبیب/ درخواستی کتب خانہ، کراچی۔ ۲۰۰۳ء/ ۲۵۶ص
 

میر انیس

لائبریرین
بہت بہت شکریہ ابو ثمامہ صاحب۔ میں نے یہ کتاب اپنی طرف کافی ڈھونڈی پر اب تک نہیں ملی۔ اگر آپ مجھ کو درخواستی کتب خانہ کا پتہ بتادیں تو ایک اور مہر بانی ہوگی
 
Top