غلطیاں

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
میں کافی عرصے کے بعد پھر سے ایک ٹاپک کے ساتھ :)
وہ کہتے ہیں نا کہ انسان غلطیوں کا پتلا ہے سو ہم سے کافی غلطیاں اکثر نا چاہتے ہوئے اور کچھ بے ساختہ ہو جاتی ہیں تو بس ہم سب نے انہی غلطیوں کا ذکر یہاں کرنا ہے
اور ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ آپ سے کون کون سے ٹائپنگ مسٹیکس (mistakes) ہمیشہ ہوتی ہیں :)
 
تعبیر

محفلین
سب سے پہلے میں ہی جواب دیتی ہوں
مجھ سے ہمیشہ ہمیشہ دروازے پر لکھا ہوتا ہے نا اندر یا باہر یا پش پل تو غلطی اکثر ہو جاتی ہے میں پش کو پل کر دیتی ہوں اور پل کو پش کافی شرمندگی بھی ہوتی ہے :noxxx: اگر کوئی اور آ رہا ہوتا ہے تو اکثر وہ مدد کر دیتا ہے
اور دوسری غلطی اکثر یہ ہوتی ہے کہ مجھے دائیں بائیں کا کبھی پتہ نہین چلتا یہی غلطی میں نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں بھی کی تھی :noxxx:

ٹائپنگ مسٹیکس تو بے تحاشہ ہیں (اف) لیکن کچھ ہی بتا دیتی ہوں

جیسے میں اکثر
ث کی جگہ ٹ کر دیتی ہوں
گ کی جگہ غ
و کو اکثر ع
ں غنا کو اکثر ن
و کو بھی ا
غ کے بجائے ض
 
اپیا رانی کے زرخیز دماغ میں اور جانے کتنے آئڈیاز ہیں ابھی۔ :)

ہم سے محفل میں کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ اقتباس کے بجائے تدوین کا بٹن دب جاتا ہے۔ اتفاق سے ایڈمن ہونے کے ناطے ہر کسی کے پیغام میں تدوین کر سکتے ہیں۔ لہٰذا غلطی کا احساس ہوتے ہی کینسل کرنا پڑتا ہے۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
بہت اچھا موضوع
آپ کی دونوں اغلاط کا میں بھی اکثر شکار ہو جاتا ہوں، ڈرائیونگ کے دوران رہنمائی پہ اکثر یہ غلطی ہو جاتی ہے اور پورا ورٹ ختم، پھر یو ٹرن لیں اور پش پل پہ نہ پوچھیں
اور اردو میں تو بے تحاشا، کئی بار پڑھ کے بھی غلط پوسٹ ہو جاتا ہے
 
امن ایمان

محفلین
ہممممممممم میری تو املاء کی غلطیاں ہوتی ہے۔۔۔جیسے کہ آپ کو نہیں پتہ میں کتنا خوش ہوں :noxxx:۔۔۔اور انگلش میں ہیلپنگ ورب کھا جاتی ہوں :(
 
پاکستان میں گاڑی رائٹ ھینڈ ھے اور اسے بائیں ہاتھ چلانا پڑتا ھے۔ لیکن چونکھ مشرق وسطی میں ڈرائیونگ لیفٹ ھینڈ ھے اس لئے اگر کبھی درطرفہ چھوٹی سڑک پر گاڑی چلانی پڑے تو اکثر دماغ کو دائیں رکھو۔۔۔ دائیں رکھو ۔۔ یاد دلانا پڑتا ھے۔ لیکن پھر بھی ایک دو دفعہ غلطی سے گاڑی بائیں چلا دی۔ شکر ھے جلدی یاد آنے سے بچت ھو گئی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اشفاق بھائی آپ دو آنکھوں والی ھ کا بےتحاشا استعمال کر رہے ہیں۔ :) گول ہ انگریزی کے حرف او‘ o ‘پر ہے۔ اسے بھی استعمال کر کے دیکھیں۔
 
میم نون

:confused: ان دونوں میں کیا فرق ہے؟
 
اشفاق بھائی آپ دو آنکھوں والی ھ کا بےتحاشا استعمال کر رہے ہیں۔ :) گول ہ انگریزی کے حرف او‘ o ‘پر ہے۔ اسے بھی استعمال کر کے دیکھیں۔

شمشاد بھائي دراصل ميرا اردو کي بورڈ شاہکار ﴿يعني جو ڈيفالٹ استعمال ہو رہا ہے﴾ سے ذرا مختلف ہے۔ آفس ميں چونکہ اردو انسٹال نہيں اسلئے ھ کا استعمال زيادہ ہو رہا ہے۔ کوشش کرتا ہوں اسے ٹھيک کرنے کي۔

:confused: ان دونوں میں کیا فرق ہے؟
بھائي جان فرق يہ ہے کہ پاکستان اور برطانيہ ميں گاڑي کو بائيں ہاتھ رکھ کر چللانا پڑتا ہے اور مشرق وسطي اور امريکہ وغيرہ ميں گاڑي کو دائيں ہاتھ رکھ کر چلانا پڑتا ہے۔ اميد ہے فرق سمجھ آگيا ہو گا۔
 
لیکن اوپر تو آپ کہہ رہے تھے کہ مشرق وسطی میں ڈرائیونگ لیفٹ ہینڈ ہے، اور یہاں کہہ رہے ہیں کہ دائیں ہاتھ ہے :confused:

---------------------
آپکی بات کی سمجھ آ گئی تھی صرف مزاقا بولا تھا :grin:
 
مشرق وسطیٰ میں ڈرائیونگ دائیں ہاتھ ہی چلاتے ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
ویسے میرے ساتھ تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا لیکن رمضان کے مہینے میں روزےکے دوران بھول کے کھانے پینے کے واقعات بڑے مزیدار ہوتے ہیں۔ میں نے اپنے ایک کزن کو ایک ہی دن دو مرتبہ پکڑا تھا ایک مرتبہ مٹھائی کھاتے ہوئے اور ایک مرتبہ پانی پیتے ہوئے، دونوں مرتبہ موصوف نے فرمایا کہ وہ بھول گئے تھے کہ ان کا روزہ ہے :)
 
ظفری

لائبریرین
مجھ سے تو اکثر مسلسل ایک ہی غلطی ہوتی ہے ۔ واٹس ایپ پر جب کوئی خاتون میرا نام پوچھتیں ہیں تو ہمیشہ میں " سرتاج " ٹائپ کردیتا ہوں ۔:praying:
 
Top