گپ شپ کارنر 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لیپ ٹاپ ایک تو جریر بُک سٹور پر ہر قسم کے موجود ہیں، دوسرا ہر بڑے مول مثلاً کارفور، بندہ، ہثیم وغیرہ میں بھی موجود ہیں۔
 

میم نون

محفلین
ششماد بھائی کیا بنایا پھر کمپیوٹر کا؟، کیا خرید لیا ہے یا ابھی انتظار کر رہے ہیں؟

ویسے اگر آپ یورپ سے خریدیں تو کیا آپکو اندازہ ہے کہ کسٹمز اور ٹرانسپورٹ میں کتنا خرچہ آجاتا ہے آپکے لیئے؟
 

شمشاد

لائبریرین
نوید بھائی آج کہہ دوں گا۔
یورپ والے تو ڈاک کے ہی کتنے زیادہ پیسے لے لیں گے۔ کسٹم تو خیر یہاں کوئی نہیں ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
لیں جی۔۔۔۔۔۔۔یہاں تو میرے مطلب کی گفتگو ہورہی ہے۔۔۔۔میرا لیپ ٹاپ بھی دو تین دن تک آرہا ہے۔۔۔۔۔مجھے ملتان میں کسی اچھے سگنل والے براڈ بینڈ کنیکشن کی انفارمیشن اگر کوئی رکھتے ہوں تو دے دیں۔۔۔۔۔۔پی ٹی سی ایل کی یو ایس بی سگنل تو لاہور میں بھی مرحوم ہوجاتے ہیں۔۔۔ملتان میں تو پھر ان کا اللہ حافظ ہے۔
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،

بھائی یہ ملتان و گردونواح کے محفلین کدھر گئے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
فورا محفل میں حاضری دیں !!!!!!!!

میں تو اس سلسلے میں کچھ مدد نہیں کر سکتا :(

ویسے پاکستان کا تو پتہ نہیں ہے، لیکن یہاں پر انٹرنیٹ کنکشن کے لیئے مجھے جو کمپنی سب سے زیادہ اچھی لگی ہے وہ یوں کہہ لیں کہ یہاں کی پی ٹی سی ایل ہے۔
 

وجی

لائبریرین
پی ٹی ایس ایل کا ڈی ایس ایل کنکشن لے لیں
اب تو 2 ایم بی پندرہ سو روپے میں مل رہا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
میں آج نیا لیپ ٹاپ لے آیا ہوں۔ اس میں ونڈوز 7 ہوم ورژن پہلے سے تھا۔ آن کیا تو وہ انسٹال ہونا شروع ہو گئی۔
 

امن ایمان

محفلین
السلامُ علیکم،

بھائی یہ ملتان و گردونواح کے محفلین کدھر گئے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
فورا محفل میں حاضری دیں !!!!!!!!

میں تو اس سلسلے میں کچھ مدد نہیں کر سکتا :(

ویسے پاکستان کا تو پتہ نہیں ہے، لیکن یہاں پر انٹرنیٹ کنکشن کے لیئے مجھے جو کمپنی سب سے زیادہ اچھی لگی ہے وہ یوں کہہ لیں کہ یہاں کی پی ٹی سی ایل ہے۔


نوید بہت شکریہ۔۔۔۔پی ٹی سی ایل کا مجھے میرے کزن نے بھی مشورہ دیا ہے۔۔۔میرا خیال ہے انہی سے رابطہ کرنا پڑے گا۔


وجی۔۔۔۔۔اب یہی کرنا پڑے گا۔۔۔۔پاکستان میں کوئی بھی کام تجربے کے بغیر کیا جائے تو الٹا ہئ پڑتا ہے اکثر۔۔۔کزن یہاں کی آئی ایس پی کمپنی ایوا کی یو ایس بی لے کرآئے ۔۔لاہور میں رہ کر نو سگنل۔۔۔۔اس لیے میں نے یہاں لکھا تھا کہ کوئی پہلے سے استمعال کررہا ہو تو مجھے آسانی رہے گی۔
 

میم نون

محفلین
ابھی کرواتا ہوں۔ ذرا اٹھ کر باورچی خانے میں جائیں اور ایک چمچ چینی کھا کر آئیں۔

ایسے ہی تھوڑی ہوتا ہے۔
ہمارے حصے کا کیک لیکر ہمارے بھتیجے بھتیجیوں کو کھلائیں، اور اگر انکو کوئی اور چیز پسند ہو تو وہ بھی لے کے دیں، اور ثبوت کے طور پر کیک کی تصویر یہاں لگائیں، پھر ہی جان چھوٹے گی :grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top