ایم ایس ورڈ کی پریشانی

انتہا

محفلین
ایم ایس ورڈ کی فائل میں صفحہ نمبر کیسے لگائے جاتے ہیں۔
ہم لینڈ سکیپ صفحے پر کالم بنا کر ہر صفحہ پر دو صفحے بناتے ہیں، لیکن جب پیج نمبر انسرٹ کرتے ہیں تو وہ درمیان میں ظاہر ہوتا ہے۔ دونوں صفحات کے لیے الگ الگ ظاہر نہیں ہوتا۔ اس کا کیا طریقہ ہے۔ ماہرین سے توجہ کی درخواست ہے۔
 
arifkarim

معطل
عام سائز پر کتاب بنا کر پی ڈی ایف کی مدد سے لینڈ اسکیپ میں پرنٹ کر لیں۔ ایک صفحہ پر دو صفحات آجائیں گے۔ آزمودہ نسخہ ہے!
 
شمشاد

لائبریرین
آپ Page Setup میں جائیں، وہاں سے Margins میں جائیں، Margins میں آپ کو چار options ملیں گی، Margins, Orientation, Pages and Preview پھر آپ Pages کے نیچے Multiple Pages کے سامنے Normal لکھا ہوا ہے۔ اس کو اسکرول کر کے Book Fold کا انتخاب کر لیں۔ امید ہے اس سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
 
arifkarim

معطل
مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔

ڈاکومنٹ کو عام Portrait سیٹنگ کیساتھ پی ڈی ایف بنا کر کھولیں اور وہاں پرنٹ باکس میں ان آپشنز کیساتھ پرنٹ کر لیں:
b274.gif
اصل:
http://arifkarim.no/Public/ٹیسٹ پیج.pdf
http://arifkarim.no/Public/ٹیسٹ پیج کاپی.pdf
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
میں تو صرف یہ کہنے آیا ہوں کہ جب بھی میری اس تھریڈ کے عنوان پر نظر پڑتی ہے تو مجھے لگتا ہے کہ "ایم ایس ورڈ کی انتہا کی پریشانی" لکھا ہوا ہے۔ :cool:
 
نعیم سعید

محفلین
جی نبیل بھائی! آپ اس غلطی میں بھی واقعی درست سمجھ رہے ہیں، مزید یہ کہ یہ پریشانی صرف ’انتہا‘ کے لیے نہیں بلکہ ہم سب کے لیے بھی ہے۔

انتہا!
’ورڈ‘ میں ماسٹر پیج کی سہولیات کافی اچھی ہونے کے باوجود کچھ محدود ہیں، اور جو سوال آپ نے کیا ہے ابھی تک مجھے بھی ’ورڈ‘ میں اس کا کوئی حل نہیں مل سکا۔ جب کہ ’ان پیج‘ میں ایسا کرنا ممکن ہے۔ شاید ’انڈیزائن‘ میں بھی ممکن ہو، کبھی تجربہ نہیں کیا۔
جو ترکیب شمشاد بھائی نے بتائی ہے میرے خیال سے وہ بھی کافی نہیں ہے۔ ڈبل پیج نمبر لگانے کا مسئلہ پھر بھی برقرار ہی رہتا ہے۔
فی الحال بہتر حل یہی ہے کہ ورڈ پر تو فائل سنگل پیج پر ہی بنائیں اور پھر اس کی پی ڈی ایف بنا کر اپنی ضرورت کے مطابق پرنٹ نکال لیں۔ جیسا کہ اوپر عارف بھائی نے سمجھایا ہے۔
البتہ ایک اہم بات کہ اگر آپ نے اپنی ورڈ فائل کو بڑے سائز (مثلاً A4) کے پیج پر بنایا ہے اور مارجن سیٹ کر کے مطلوبہ سائز حاصل کیا ہے تو چاروں جانب اضافی خالی جگہ کو پی ڈی ایف فائل میں سے ختم کرنا ضروری ہوگا، اسے ختم کرنے کے لیے پی ڈی ایف ایکروبیٹ یا کوئی بھی پی ڈی ایف ایڈیٹر ہونا ضروری ہے، محض ریڈر سے کام نہیں چلے گا۔ یہ اضافی اسپیس (Crop) کے ذریعہ ختم کی جائے گی۔ تب جا کر آپ اپنی ضرورت کا پرنٹ نکل سکے گا۔ اس کے بغیر ممکن نہیں۔
فی الحال تو میں بھی اسی جگاڑ سے اپنا کام چلا رہا ہوں، اگر کسی ساتھی کو اس سے بہتر حل معلوم ہو تو ضرور یہاں شیئر کریں۔
 
نعیم سعید

محفلین
تو کیا پی ڈی ایف میں صفحات کے درست نمبر خود بخود لگ جائیں گے؟

جی ہاں اگر ’ورڈ‘ میں درست جگہ پر صفحات کے نمبر لگائے گئے ہوں گے تو ضرور لگ جائیں گے۔ دراصل یہ تو وہی صفحات کے نمبر ہوں گے جو ’ورڈ‘ میں سیٹ کیے گئے ہوں گے۔
 
arifkarim

معطل
البتہ ایک اہم بات کہ اگر آپ نے اپنی ورڈ فائل کو بڑے سائز (مثلاً A4) کے پیج پر بنایا ہے اور مارجن سیٹ کر کے مطلوبہ سائز حاصل کیا ہے تو چاروں جانب اضافی خالی جگہ کو پی ڈی ایف فائل میں سے ختم کرنا ضروری ہوگا، اسے ختم کرنے کے لیے پی ڈی ایف ایکروبیٹ یا کوئی بھی پی ڈی ایف ایڈیٹر ہونا ضروری ہے، محض ریڈر سے کام نہیں چلے گا۔ یہ اضافی اسپیس (Crop) کے ذریعہ ختم کی جائے گی۔ تب جا کر آپ اپنی ضرورت کا پرنٹ نکل سکے گا۔ اس کے بغیر ممکن نہیں۔
فی الحال تو میں بھی اسی جگاڑ سے اپنا کام چلا رہا ہوں، اگر کسی ساتھی کو اس سے بہتر حل معلوم ہو تو ضرور یہاں شیئر کریں۔
میرے خیال میں ورڈ کے اندر تمام مارجینز 0 کر دینے سے آپکو کراپ فنکشن کی ضرورت نہیں پڑے گی، ماسوائے جب بارڈر 2 بارڈر پرنٹ نکالنا مقصود ہو؛
b275.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

انتہا

محفلین
اصل میں میں نے پوری کتاب لینڈ اسکیپ پر بنا کر سیٹ کر لی ہے۔ اس میں کچھ ٹف امیجز بھی شامل ہیں۔ اب مذکورہ بالا طریقہ جو عارف بھائی نے بتایا ہے، اس کے لیے نئی فائل بنا کر کاپی پیسٹ کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کتاب کی سیٹنگ آؤٹ ہو رہی ہے۔ پھر بھی کوشش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو نبیل انتہائی بھائی سمیت جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
ورڈ پر کام کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیا کریں کہ یہ کوئی خاص پبلشنگ سافٹوئیر نہیں، محض ورڈ پراسیسر اور منی پبلشنگ ٹول ہے۔ امید ہے آپکا کام تمام ہو جائے گا۔
 
ijaz1976

محفلین
ایم ایس ورڈ کی فائل میں صفحہ نمبر کیسے لگائے جاتے ہیں۔
ہم لینڈ سکیپ صفحے پر کالم بنا کر ہر صفحہ پر دو صفحے بناتے ہیں، لیکن جب پیج نمبر انسرٹ کرتے ہیں تو وہ درمیان میں ظاہر ہوتا ہے۔ دونوں صفحات کے لیے الگ الگ ظاہر نہیں ہوتا۔ اس کا کیا طریقہ ہے۔ ماہرین سے توجہ کی درخواست ہے۔
انتہا بھائی انتہائی معذرت کہ دیر کے ساتھ ریپلائی کیا ہے لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ ایسا ممکن ہے:)
دوسرے لفظوں میں جیسا کہ انپیج کے ایک لینڈ سکیپ صفحے کو دو کالم میں تقسیم کرکے ہر ایک کالم پر علیحدہ پیج نمبرز لگائے جاتے ہیں یعنی ایک صفحہ دو صفحات میں تقسیم ہوجاتا ہے بالکل اسی طرح ایم ایس ورڈ میں بھی ایک صفحے کو دو کالم میں تقسیم کرکے ان پر علیحدہ علیحدہ پیج نمبرز لگائے جاسکتے ہیں۔
جلد ہی طریقہ شیئر کرتا ہوں۔
بس تھوڑا سا انتظار
 
ijaz1976

محفلین
انتہا بھائی السلام علیکم!
فی الحال میں نے ایک پیج دو کالم اور پیج نمبرز کے ساتھ ورڈ 2003 میں بنا کر اپ لوڈ کردیا ہے، اس لنک سے ڈائونلوڈ کرکے آپ کام چلا سکتے ہیں، باقی طریقہ کار بھی جلد ہی شیئر کرنے کی کوشش کروں گا۔
لنک یہ ہے:
ایک لینڈ سکیپ لیگل سائز صفحہ دو کالم اور دونوں کالم علیحدہ علیحدہ پیج نمبرز کے ساتھ
والسلام
 
ijaz1976

محفلین
اصل میں میں نے پوری کتاب لینڈ اسکیپ پر بنا کر سیٹ کر لی ہے۔ اس میں کچھ ٹف امیجز بھی شامل ہیں۔ اب مذکورہ بالا طریقہ جو عارف بھائی نے بتایا ہے، اس کے لیے نئی فائل بنا کر کاپی پیسٹ کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کتاب کی سیٹنگ آؤٹ ہو رہی ہے۔ پھر بھی کوشش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو نبیل انتہائی بھائی سمیت جزائے خیر عطا فرمائے۔

جو طریقہ کار میں نے بیان کیا ہے اس میں آپ کو تمام مواد نئی فائل میں پیسٹ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ یہ طریقہ پہلے سے بنی بنائی فائلز پر بھی کام کرتا ہے۔
آزمائش شرط ہے۔
والسلام
اعجاز احمد
 
انتہا

محفلین
بہت بہت شکریہ اعجاز بھائی۔ آزمائش کی شرط پر آپ سو فیصد پورے اترے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
Top