کون ہے جو محفل میں آیا - 47

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
بہت خوب :)
پھر تو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا:)
یہ کیمبل پور کس جگہ پر واقع ہے؟
خاکسار خود یہاں سیکھنے آیا ھے
کیمبل پور شہنشاہ اکبر کے بنوائے قلعے اٹک بنارس سے تقریبا 20 کلومیٹر جنوب میں آباد ایک شہر نماقصبہ ھے،جسے 1904 میں برطانوی حکومت نے بطور چھاونی آباد کیا، اٹک بنارس وہ مقام ھے جہاں دریائے سندھ اور دریائے کابل ایسے ملتے ھیں کہ بَیْنَھُمَا بَرْزَخ لَّا یَبْغِیٰنِ کی تفسیر پیش کرتے ھیں ایک طرف سندھ کا سبز پانی اور دوسری طرف کابل کا مٹیالا پانی دور تک ایک لمبی لکیر بناتے ھوئے جاتے ھیں لیکن آپس میں مدغم نہیں ھوتے۔ یہیں وہ مقام بھی ھے جہاں سے خوارزم شاہ گھوڑے سمیت ایک جست میں دریا عبور کر گیا اور چنگیز خان دیکھتا رہ گیا، یہیں سے سکندراعظم ھندوستان وارد ھوا
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن کیمبل پور کا نام تو کب کا تبدیل ہو کر اٹک کہلاتا ہے۔
کیمبل غالباً انگریز فوج کا ایک جنرل تھا جس کے نام پر اس شہر کو آباد کیا گیا تھا۔
 

ماوراء

محفلین
الحمد للہ ہم بھی بخیر ہیں اور کل ہی امتحانات سے فارغ ہوئے ہیں۔ آپ اپنے بلاگ کو بھی تھوڑی سی توجہ دیں بٹیا رانی۔ اور محفل بھی آیا کریں زیادہ نہ سہی تو روز آنہ ایک چکر ہی لگا لیا کریں تھوڑی دیر کے لئے۔ :)
امید ہے امتحان اچھے ہوئے ہوں گے۔ بھیا میں کوشش کروں گی، بلاگ اور محفل کو وقت دینے کی، لیکن سچ بتاؤں تو فارغ وقت کی بہت کمی ہے آجکل۔:noxxx:
 

ماوراء

محفلین
خوش آمدید، آج کیسے بھول پڑیں۔ کیسی ہو اور کہاں ہو؟
شکریہ شمشاد بھائی، آپ کیسے ہیں؟ بھابھی کیسی ہیں؟ میرا سلام دیجیے گا۔
بس کچھ فارغ وقت ملا تھا تو سوچا محفل کا چکر لگا آؤں۔ میں بالکل ٹھیک ہوں،مزے میں ہوں۔ اور تین ماہ پہلے پاکستان سے واپس آ گئی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
تمہارا سلام پہنچا دوں گا۔ ہم سب اچھے ہیں۔

صاحب بھی ساتھ ہی آئے ہیں کہ ابھی اکیلی ہی واپس آئی ہو؟
 

شمشاد

لائبریرین
امید ہے امتحان اچھے ہوئے ہوں گے۔ بھیا میں کوشش کروں گی، بلاگ اور محفل کو وقت دینے کی، لیکن سچ بتاؤں تو فارغ وقت کی بہت کمی ہے آجکل۔:noxxx:

الحمد للہ امتحانات اچھے ہوئے۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کی خوشگوار مستقبل کے لئے آپ کے ساتھ ہیں۔ بہت بہت خوش رہیں بٹیا رانی۔ :)
 
ارے ارے ماوراء صاحبہ بھی محفل پر تشریف لے آئی ہیں میرے پیچھے پیچھے۔ خوش آمدید ایک مرتبہ پھر :)

آگے پیچھے ہی سہی، محفل کے دو بہت ہی معزز اور سلجھے ہوئے ارکان محفل کو رونق بخش رہے ہیں۔ اتنہائی خوشی کی بات ہے۔ :)
 

میم نون

محفلین
آسلامُ علیکم،

ماشاءاللہ کافی رونق لگی ہوئی ہے محفل میں تو، میں تو اکثر آتا ہوں اور صرف پڑھکر ہی چلا جاتا ہوں۔
 

میم نون

محفلین
بھئی آپ لکھ کر بھی جایا کریں۔ محض پڑھنے تو کئی لوگ آتے رہتے ہیں۔ :)
ابن سعید بھائی آجکل وقت بہت کم ہے تو کوشش ہوتی ہے کی اردو کو زیادہ سے زیادہ پڑھ سکوں، ادھراتنی میٹھی زبان کو پڑھنا بہت کم ملتا ہے ناں۔ انشاءاللہ فروری کے بعد وقت زیادہ ہو گا تو کوشش کروں گا زیادہ حصہ لینے کی۔
اور ویسے بھی مجھےاردو اتنی خاص نہیں لکھنی آتی اسلیئے بہت دیر لگتی ہے۔


نوید بھائی یہ آسلام کیا نئی اِملا ہے؟ صحیح السلامُ علیکم ہوتا ہے۔

شمشاد بھائی بہت شکریہ درستگی کرنے کا، اصل میں ٹائپنگ میں غلطی ہو گئی تھی۔
 

شمشاد

لائبریرین
نوید بھائی آپ کی اُردو تو مجھ سے بھی زیادہ خراب ہے۔ آپ مجھ سے ٹیوشن پڑھا کریں۔ فیس میں خاص رعایت کر دوں گا۔
 
یعنی کہ ہم غیر معزز اور الجھے ہوئے لوگ ہیں:)

اب اگر آپ خود کے بارے میں یہی رائے رکھتے ہیں تو ہم کیا مدد کر سکتے ہیں۔ :)

مذاق بر طرف، فہیم بھائی کسی کی تعریف سے دوسرے کی تحقیر مشروط ہوتی ہے کیا؟ کیا ان کے معزز ہونے سے آپ کی عزت کو کوئی خطرہ لاحق ہے؟ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top