گوگل انڈروایڈ میں اردو پڑھنے میں دشواری

زہیر

محفلین
السلام علیکم
دوستوں تمام کوششوں کی ناکامی کے بعد اردو ویب کی عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کرنے کا خواہشمند ہوں۔
گزشتہ دنوں سامسونگ کمپنی کا گلیکسی ٹیب لےنے کا اتفاق ہوا جس میں اوایس گوگل انڈروآئڈ انسٹال ہے۔بہت ہی پر امید ہوکر یہ لیا تھا کہ گوگل کی پروڈکٹ ہے لازمی اردو عربی کی اس میں سپورٹ ہوگی خیر لینے کے بعد پتہ چلا کہ یہ محض میرا خیال تھا کیونکہ اس میں دائیں سے بائیں لکھنے یا پڑھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔۔۔۔
آپ حضرات میری آخری امید ہیں برائے مہربانی میری مدد فرمائیں تاکہ میں اپنے محبوب زبان عربی ، اردو اس پر پڑھ سکوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہمیں آپ کی مدد کرکے خوشی ہوتی لیکن بدقسمتی سے یہ مسئلہ اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم اور سمارٹ فون مینوفیکچرر لیول کا ہے۔ میری معلومات کے مطابق ابھی تک اس کا کوئی حل فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ کوئی اور ماہر اس پر بہتر روشنی ڈال سکیں گے۔
 
بھائی اس لنک پر عربی کا طریقہ کچھ لکھا ہوا تو ہے اگر اسی طریقہ کو اردو کے لئے استعمال کیا جائے تو؟
 
مکی

معطل
فی الحال عربی کی سپورٹ صرف اتنی ہے:

androidarabic21160258.jpg

شنید ہے کہ اگلے نسخے یا نسخوں میں عربی کی سپورٹ بہتر کردی جائے گی، ویسے اگر اینڈرائیڈ کی الگ سے تنصیب ممکن ہو تو اس کے اردو نسخے کے بارے میں غور کیا جاسکتا ہے... :rolleyes:
 
مکی

معطل
مکی بھائی، اینڈرائڈ کو ورچوئل باکس میں انسٹال کیا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ اسے لائیو اینڈرائڈ کے ذریعے عام پی سی پر بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔

وہ تو ٹھیک ہے نبیل بھائی لیکن پی سی پر اس کی حیثیت کیا ہے؟ اگر نیٹ بک ہے تو اس سے اچھا تو میرے خیال میں ابنٹو کا یونٹی ہے، البتہ موبائل فونز میں اس کی حیثیت مسلمہ ہے، اگر جن موبائل فونز میں یہ پہلے سے نصب آتا ہے اس کا کوئی مخصوص نسخہ دوبارہ نصب کیا جاسکے تو پھر معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے.. اس طرح زبیر صاحب کا مسئلہ بڑی آسانی سے حل ہوجاتا..
 
زہیر

محفلین
السلام علیکم
الحمد للہ مسئلہ حل ہوگیا :grin: تلاش کرتے کرتے میں اس لنک پے مجھے فائلیں مل گئی اور اس لنک سے مجھے ویڈیو مل گئی جس میں طریقہ کار تھا عربی سپورٹ کا۔ یہ فارم عرب کا ہے تو ساری باتیں عربی ہی میں لکھی ہوئی ہیں لیکن امید ہے کہ تصاویر کی مدد سے اندازہ ہوجائیگا۔
عربی کیبورڈ بھی ہے اور عربی کی برکت سے اردو بھی ویب پے آسانی سے پڑھی جا سکتی ہے۔ مجھے اپنے ٹیبلیٹ کا سکرین شارٹ لینا نہیں آتا ورنہ آپ حضرات کو ضرور دیکھاتا۔
جزاک اللہ خیرا کہ آپ احباب نے اپنا قیمتی وقت میرے لئے صرف کیا۔
 
زہیر

محفلین
مکی بھائی مجھے حل مل گیا ہے براے مہربانی آپ بھی اسے دیکھ لیں۔ دوسرے لنک میں موبائل فون کا بھی حل ہے۔
 
عمار عاصی

محفلین
السلام علیکم
الحمد للہ مسئلہ حل ہوگیا :grin: تلاش کرتے کرتے میں اس لنک پے مجھے فائلیں مل گئی اور اس لنک سے مجھے ویڈیو مل گئی جس میں طریقہ کار تھا عربی سپورٹ کا۔ یہ فارم عرب کا ہے تو ساری باتیں عربی ہی میں لکھی ہوئی ہیں لیکن امید ہے کہ تصاویر کی مدد سے اندازہ ہوجائیگا۔
عربی کیبورڈ بھی ہے اور عربی کی برکت سے اردو بھی ویب پے آسانی سے پڑھی جا سکتی ہے۔ مجھے اپنے ٹیبلیٹ کا سکرین شارٹ لینا نہیں آتا ورنہ آپ حضرات کو ضرور دیکھاتا۔
جزاک اللہ خیرا کہ آپ احباب نے اپنا قیمتی وقت میرے لئے صرف کیا۔

زہیر، اس حل سے متعلق کچھ تفصیل بیان کریں۔ جہاں تک میں سمجھ پایا ہوں یہ ایک کسٹم روم ہے جس میں عربی سپورٹ پہلے سے انسٹال ہے۔ اور صرف سامسنگ کی ڈیوائسز کے لیے ہے۔
 
Top