آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمداحمد

لائبریرین
بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے لئے میں تو آج ہمدرد نونہال جون 2010 کے خاص نمبر کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ بڑے مزے مزے کی کہانیاں ہیں اس میں۔ سچ میں آپ بھی خریدیے! ساتھ میں ایک چھوٹی سی کہانیوں کی کتاب بھی تحفہ میں ملے گی!:)

نونہال میرا بھی پسندیدہ رسالہ رہا ہے اور اب بھی جب ملتا ہے تو پورا پڑھ لیتا ہوں۔
 

قمراحمد

محفلین
میں آج کل، کُلیات احمد فراز “شہرِ سخن آراستہ ہے“ اور کُلیات “محسن نقوی“ کا مطالعہ کررہا ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ایک کتاب "ہندوستان کے مشہور افسانے" کے نام سے ملی ہے جسے حسن رضا صاحب نے مرتب کیا ہے، وہی پڑھ رہا ہوں آج کل۔
 

ابو لبابہ

محفلین
میں ان دنوں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مطالعہ کر رہاہوں۔ مختلف کتب زیر مطالعہ رہیں۔ کچھ ختم کر چکا ہوں اور کچھ باقی ہیں۔ ان سب کا تعارف پیش کروں گا لیکن پہلے اس حوالے سے ایک تمہید باندھنا ضروری سمجھتا ہوں تا کہ کتب سیرت کی تالیف و تصنیف کا ایک جامع پس منظر بھی واضح ہو جائے۔۔۔


تمہید

الحمد للہ یہ شرف صرف امت محمدیہ علی صاحبہا الف الف صلوة و الف الف تحیة کو حاصل ہے کہ وہ اپنے پیغمبر کے ہر قول اور ہر فعل کو متصل اور مسلسل سند کے ساتھ پیش کرتی ہے، یہی اور صرف یہی ایک امت ہے کہ اپنے نبی سے متصل ہے۔مولف کتاب نے اس مختصر سیرت میں جہاں صحت ماخذ اور روایات کے معتبر اور مستند ہونے کا التزام کیا ہے وہاں سرار و حکم کا بھی کچھ اہتمام کیا ہے جو انشاءاللہ العزز نافع اور مفید ہوگا۔ جس طرح غیر مستند اور غیر معتبر روایات سے پرہیزکیا گیا ہے ، بالکل اسی طرح کسی ڈاکٹر یا فلاسفر یا کسی یورپی مستشرق سے گھبرا کر نہ کسی روایت کو چھپایا ہے اور نہ ہی کسی حدیث میں ان کی خاطر سے کوئی تاویل کی ہے، اور نہ راویوں پر جرح کر کے اس حدیث کو غیر معتبر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس طرح سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کایہ مختصر مجموعہ حضرات محدثین کے علمی سرمایہ اور ذخیرہ کا ترجمان ہے ، مولف نے جو حضرات محدثین کے یک کمترین خادم اور غلام ہے ،نے محدثین حضرات کے علمی جواہرات اور موتیوں کو سلیقہ اور ترتیب دے کر علم کے شائقین کے سامنے پیش کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اے پروردگار عالم تو ناچیز مولف کی اس ناچیز خدمت کو قبول فرما اور مولف ، ناشرین، اور اشاعت میں تعاون کرنے والے حضرات کے حق میں اس کو خیر جاری اور توشہ آخرت بنا۔آآ
 

سویدا

محفلین
ولف نے جو حضرات محدثین کے یک کمترین خادم اور غلام ہے ،نے محدثین حضرات کے علمی جواہرات اور موتیوں کو سلیقہ اور ترتیب دے کر علم کے شائقین کے سامنے پیش کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اے پروردگار عالم تو ناچیز مولف کی اس ناچیز خدمت کو قبول فرما اور مولف ، ناشرین، اور اشاعت میں تعاون کرنے والے حضرات کے حق میں اس کو خیر جاری اور توشہ آخرت بنا۔آآ

کتاب کا نام لیکھ دیتے تو بہتر ہوتا
 

ابو لبابہ

محفلین
ہادی عالم
مولانا ولی رازی
(اردو میں سیرت کی پہلی غیر منقوط کتاب)
سیرت ایوارڈ یافتہ از حکومت پاکستان

سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک ادا اور حیاتطیبہ کے ایک ایک واقعہ کو رہتی دنیا تک محفوظ کرنے کے لیے بلا مبالغہ ہزار ہا مصنفین نے مختلف زبانوں میں کتابیں تحریر کی ہیں اور جس دیوانہ وار محنت اور عقل کو حیران کردینے والی کوششیں اس امت نے کی ہیں وہ بذات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاایک معجزہ ہے۔محترم ولی رازی صاحب کی زیر نظر کتاب “ہادی عالم”اپنی شان انفرادیت کا ایک عجیب شاہکار ہے۔یعنی سیرت طیبہ پر تقریبا چار سو صفحات پر مشتمل اس کتاب میں منقوط حرف کہیں نہیں آیا۔اس ادبی شان کے ساتھ یہ التزام بھی رکھا گیا ہے کہ تمام واقعات مستند کتابوں سے لیے گئے ہیں۔ مختصر یہ کہ یہ تالیف سیرت طیبہ کی ایک گراں قدر خدمت ہے اور اردو زبان و ادب کے لئے تو ایک ایسے شاہکار کی حیثیت رکھتی ہے جس پر اردو زبان بلا شبہ فخر کر سکتی ہے۔
 

ابو لبابہ

محفلین
حضرات سے درخواست ہے کہ اپنی زیر مطالعہ کتب پر تبصرہ یا ان کا تعارف بھی پیش کریں تا کہ دیگر افراد بھی اس کے بارے میں جان سکیں۔
شکریہ
 

ابو لبابہ

محفلین
نیا نیا تجربہ ہے لکھنے کا جناب سویدا صاحب ۔ اس لئے غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں۔
نشان دہی کا بہت بہت شکریہ
امید ہے کہ آئندہ بھی نشان دہی فرماتے رہیں گے۔
الف نظامی صاحب کا بھی دلی شکریہ
 

سویدا

محفلین
میری عجیب عادت ہے ایک ہی کتاب مستقل نہیں پڑھ سکتا سو آج کل تین ، چار کتابیں ایک ساتھ شروع کیں ہوئیں ہیں جن میں سرفہرست قرآن اور علم از ڈاکٹر رفیع الدین مرحوم،ڈاکٹر حمید اللہ مرحوم کی سیرت پر لکھی ہوئیں انگریزی اور فرانسیسی کتابیں جن
کا اردو ترجمہ خالدپرویز صاحب نے کیا ہے
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کیا بات ہے؟
کوئی اس کے رو لز ہی نہیں بدلتا۔ ایک سے ہی ہیں بورنگ:cool:
مینو پہلے ہی پتا لگ جاندا اے اگے کی بنے گا:)
فیر کی فائدہ؟
میں تو ٹائم پاس کے لئے پڑھتی ہوں:)
 

جیہ

لائبریرین
میں کافی عرصے سے پہلے سے موجود کتابوں کو دوبارہ/سہ بارہ پڑھ رہی ہوں۔ کل البتہ میرزا ادیب کا ناول "لمحوں کی راکھ" خریدا۔ ابھی پڑھنا شروع کیا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
کیا بات ہے؟
کوئی اس کے رو لز ہی نہیں بدلتا۔ ایک سے ہی ہیں بورنگ:cool:
مینو پہلے ہی پتا لگ جاندا اے اگے کی بنے گا:)
فیر کی فائدہ؟
میں تو ٹائم پاس کے لئے پڑھتی ہوں:)

مظہر کلیم صاحب کی پڑھ رہی تھیں کیا؟
کبھی ابن صفی (مرحوم) کی پڑھنا۔
 

فہیم

لائبریرین
میں کافی عرصے سے پہلے سے موجود کتابوں کو دوبارہ/سہ بارہ پڑھ رہی ہوں۔ کل البتہ میرزا ادیب کا ناول "لمحوں کی راکھ" خریدا۔ ابھی پڑھنا شروع کیا ہے۔

نام سے معلوم ہوتا ہے کوئی رومانوی ٹائپ ناول ہے۔
اور رومانوی یعنی بوررررررررررررر:noxxx:
 

جیہ

لائبریرین
ابھی تو 50 ہی صفحات پڑھے ہیں۔ لگتا تو رومانی نہیں۔

ویسے بور لوگوں کو ہی رومانیت بور لگتی ہے :p
 

ابو لبابہ

محفلین
رومانوی کو بور کہنا ظاہر کرتا ہے کہ موصوف رومانس سے خآر کھائے بیٹھے ہیں یا پھر اس کے پس پردہ کوئی اور کہانی ضرور ہے۔۔۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
مگر فہیم تو پکے عاشق ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔












آئینے کے :)
 
Top