اپنی دوکان نیٹ پر چلائیں

asakpke

محفلین
پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل سے آپ چھوٹے کاروبار کے نظام کو چلا سکتے ہیں۔

مثلا گاہک، چیزیں، سپلائر اور ملازمین کے ریکارڈ میں نیا انداج، تبدیلی، خاتمہ یا تلاش کی جا سکتی ہے۔

چیزوں کی وصولی اور فروخت کی جا سکتی ہے۔

مختلف رپورٹس گرافیکل اور لکھائی کی صورت میں دیکھی جا سکتی ہیں۔

اسکا ڈیمو یا مثال اس ربط پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اس کو ونڈوز پر استعمال کرنے کے لیے ویمپ وغیرہ کی موجودگی ضروری ہے۔

پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل 10.7 کی انسٹالیشن کا طریقہ
ونڈوز پر ویمپ کی دستیابی چیک کر لیں یا اسکو انسٹال کر لیں۔
پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل کو اتار کر کشید کر لیں۔
کشید شدہ فولڈر کو ویمپ کے ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو فولڈر میں ڈال دیں۔
پی ایچ پی مائی ایڈمن کو چلاتے ہوئے ایک نئی ڈیٹا بیس بنائیں۔
پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل کے ڈیٹا بیس فولڈر میں ڈیٹا بیس فائل کو نئی ڈیٹا بیس میں امپورٹ کریں۔
پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل کے اپلیکیشن فولڈر کے اندر کنفگ فولڈر میں ڈیٹا بیس نامی فائل کی فالتو ایکسٹنشن (ڈاٹ ٹی ایم پی ایل) ختم کر دیں۔
اور اس فائل میں ڈیٹا بیس کی معلومات دے دیں مثلا ہوسٹ اور یوزر کا نام، پاسورڈ، اور ڈیٹا بیس کا نام دیں جو آپ نے نئی بنائی تھی۔
ویمپ کو چلائیں۔
ویب براؤزر کھولیں اور لوکل ہوسٹ سلیش کشید شدہ فولڈر کا نام لکھیں۔
پی ایچ پی پوائنٹ آف سیل کا طے شدہ یوزر کا نام admin اور پاسورڈ pointofsale ہے
 

بلال

محفلین
بہت شکریہ asakpke صاحب۔ یہ سی ایم ایس دیکھنے میں تو کافی اچھا لگ رہا ہے۔ مزید تفصیل سے چیک کر کے ہی کچھ بتایا جا سکتا ہے۔
شریک محفل کرنے کا بہت شکریہ۔
 

dehelvi

محفلین
واقعی! اب تو میرا بھی ارادہ ہوگیا ہے شمشاد بھائی کے ساتھ مل کر ایک دکان کھولنے کا۔:)
کیوں شمشاد آپ کا کیا خیال ہے؟
 
Top