مزید دو اردو فورمز

گوگل پرسرچ کے دوران دو نئے اردو فورمز سے آشنائی حاصل ہوئی ہے۔ راوبط میں‌ بھی اسے ایڈ کردیا ہے۔ ایک فورم ہدیہ کے نام سے ہے۔ جو کہ اسلام کے متعلق ہے جبکہ دوسرے آلمگیرین فورم کا لے آوٹ اردو ہے۔ لیکن اس میں رومن اردو پر انحصار زیادہ ہے۔

http://www.hadaaya.com/forum/

http://www.alamgirian.net/forum/
 

دوست

محفلین
ہدایہ فورم تو پردیسی بھائی کا ہے ایک بار ڈھا کر دوبارہ تعمیر کیا گیاہے۔یہ عالمگیرین پہلی بار دیکھا ہے انتہائی بھونڈی شکل میں ابھی اردو شامل کی ہے انھوں نے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہاب، یار یہ عالمگیرین والوں نے ترجمہ تو یہاں والا ہی استعمال کیا ہے لیکن فورم کا حلیہ کیوں بگاڑ دیا ہے انہوں نے؟
 
جواب

یار اس میں ان لوگوں‌کا قصور نہیں۔ ناتجربہ کاری سے ایسا ہوجاتا ہے۔ بے چاروں‌نے نیا ٹیم پلیٹ استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ ان کو یہ معلوم نہیں کی ٹیمپلیٹ انسٹال کرنے کے بعد اردو کے حوالے سے کئی چینجز کرنی پڑتی ہیں۔ میں نے ایک ٹیسٹ فورم اپ لوڈ کیا تھا۔ اور اُس میں بھی نیا ٹمپلیٹ انسٹال کرنے کے بعد ایسا ہی ہوا۔ بہت کوشش کے بعد اس کی یہ شکل بن سکی۔ مندرجہ زیل لنک ملاحظہ کریں

www.wahab.myfreewebs.net
 

دوست

محفلین
آپ نے تو ساری رنگ آمیزی ہی بدل ڈالی۔ کالے رنگ میں کچھ ڈرامائی سا تاثر ابھرتا ہے میرے خیال میں۔
 

زیک

مسافر
میں نے پاکستانی کے اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی نصب کرنے سے متعلق سوال یہاں منتقل کر دیئے ہیں۔
 

منہاجین

محفلین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
یار اس میں ان لوگوں‌کا قصور نہیں۔ ناتجربہ کاری سے ایسا ہوجاتا ہے۔ بے چاروں‌نے نیا ٹیم پلیٹ استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔ جبکہ ان کو یہ معلوم نہیں کی ٹیمپلیٹ انسٹال کرنے کے بعد اردو کے حوالے سے کئی چینجز کرنی پڑتی ہیں۔

یونیکوڈ چوپالوں کے لئے الگ الگ کئی دھاگوں میں بات چل رہی ہے، اس لئے یہاں بھی اطلاعا عرض ہے کہ یونیکوڈ اردو چوپالوں میں سب سلور کی بجائے کوئی دوسرا تھیم استعمال کرنے کے حوالے سے ایک پیغام یہاں شائع کیا ہے۔ ملاحظہ کر لیجئے گا۔
 
Top