گھر کے کمپیوٹر پر

عین عین

لائبریرین
ماہرینِ محفل !
گھر کے ممپیوٹر پر سائٹ اوپن کرنے کے بعد جب لاگ ان ہونے جا رہا ہوں تو وہاں کلمہ عبور کے خانے میں اردو کی جگہ انگلش ٹائپ ہو رہی ہے۔ اس مسےلے سے نجات دلوائیں تا کہ میں گھر سے لاگ ان ہو سکوں
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
عین عین بھیا کلمہ عبور یعنی پاسورڈ میں تو ورڈز نظر ہی نہیں آتے آپ اپنا پاسورڈ لگائیں تو اس کی جگہ ڈوٹس نظر آتے ہیں ۔
 

ابو کاشان

محفلین
عین عین بھائی! اگر آپ کا کلمہ عبور بھی اردو میں ہے تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ یوزر نیم میں اردو لکھی جاتی ہے اسی میں کلمہ عبور بھی لکھ لیں پھر اسے کاپی یا کٹ کر کے کلمہ عبور کے خانے میں پیسٹ کر لیں، کام بن جائے گا۔ سمجھے؟
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
لیکن کاشان بھیا کلمہ عبور اردو میں ہو یا انگریزی میں ہم نے تو الفاظ ٹائپ کرنے ہوتے ہیں ۔
میرے خیال میں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔
 

ابو کاشان

محفلین
ہو سکتا ہے ان کے کمپیوٹر میں اردو انسٹال نہ ہو۔ اس صورت میں تو ایسا ممکن نہیں۔
یاد رہے کمپیوٹر میں اردو انسٹال نہ ہونے کی صورت میں اردو محفل تو پورے طور پر کام کرتی ہے (جیسے میں ابھی بغیر اردو انسٹال کیئے کام کر رہا ہوں۔) لیکن کلمہ عبور کے خانہ میں مندرجہ بالا صورت میں ہی لکھنا پڑے گا، ورنہ سائٹ میں داخل کیسے ہونگے۔
بہر حال یہ میرا طریقہ ہے اس پر اصرار نہیں ہے۔
 

عین عین

لائبریرین
افففففففف یہ مشورے !! ارے بھائی کلمہ عبور چھوڑو ، یوزر نیم میں انگریزی ٹائپ ہو رہی ہے ۔ عین عین نہیں لکھ پا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو وردو سب انسٹال ہے۔ ابھی چند روز پہلے ہی گھر سے لاگ ان ہوا تھا میں۔
 
برادرم عین عین آپ غالباً فائرفاکس اور انٹرنیٹ ایکسپلورر کے علاوہ کوئی براؤزر استعمال کر رہے ہیں۔ حالیہ اردو ایڈیٹر صرف انھیں دونوں براؤزرس میں کام کرتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شاید جاوا سکرپٹ فعال نہیں ہے، انٹر نیٹ اکپلورر کی سیٹنگ میں دیکھیں، کہیں ایسا آپشن ہو گا۔
 
Top