وہ پاس رہیں یا دور رہیں - فلم: بڑی بہن 1949

کاشفی

محفلین
وہ پاس رہیں یا دور رہیں
نظروں میں سمائے رہتے ہیں
اتنا تو بتا دے کوئی ہمیں
کیا پیار اسی کو کہتے ہیں

وہ پاس رہیں یا دور رہیں
نظروں میں سمائے رہتے ہیں
اتنا تو بتا دے کوئی ہمیں
کیا پیار اسی کو کہتے ہیں

چھوٹی سی بات محبت کی
چھوٹی سی بات محبت کی
اور وہ بھی کہی نہیں جاتی
کچھ وہ شرمائے رہتے ہیں
کچھ ہم شرمائےرہتے ہیں

وہ پاس رہیں یا دور رہیں
نظروں میں سمائے رہتے ہیں
اتنا تو بتا دے کوئی ہمیں
کیا پیار اسی کو کہتے ہیں

ملنے کی گھڑیاں چھوٹی ہیں
ملنے کی گھڑیاں چھوٹی ہیں
اور رات جُدائی کی لمبی
جب ساری دنیا سوتی ہے
ہم تارے گنتے رہتے ہیں

وہ پاس رہیں یا دور رہیں
نظروں میں سمائے رہتے ہیں
اتنا تو بتا دے کوئی ہمیں
کیا پیار اسی کو کہتے ہیں​

[youtube][/youtube]​
 
Top