کلیم عاجز تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو ۔ ڈاکٹر کلیم عاجز

فاتح

لائبریرین
میرے ہی لہو پر گزر اوقات کرو ہو
مجھ سے ہی امیروں کی طرح بات کرو ہو

دن ایک ستم، ایک ستم رات کرو ہو
وہ دوست ہو، دشمن کو بھی تم مات کرو ہو

ہم خاک نشیں، تم سخن آرائے سرِ بام
پاس آ کے ملو، دُور سے کیا بات کرو ہو

ہم کو جو ملا ہے وہ تمھیں سے تو ملا ہے
ہم اور بھُلا دیں تمھیں، کیا بات کرو ہو

یوں تو ہمیں منہ پھیر کے دیکھو بھی نہیں ہو
جب وقت پڑے ہے تو مدارات کرو ہو

دامن پہ کوئی چھینٹ نہ خنجر پہ کوئی داغ
تم قتل کرو ہو کہ کرامات کرو ہو


بکنے بھی دو عاجزؔ کو جو بولے ہے، بکے ہے
دیوانہ ہے، دیوانے سے کیا بات کرو ہو

(ڈاکٹر کلیم عاجز)
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ واہ! کیا خوبصورت غزل ہے۔ میں آج تک اس شعر کو اساتذہ میں سے کسی کا سمجھتا رہا ۔ زبان کا کیا خوبصورت استعمال ہے۔ شکریہ فاتح صاحب!
 

فاتح

لائبریرین
ڈاکٹر کلیم اعجاز بہار کے رہنےو الے ہیں اور انھیں عصرِ حاضر کا میرؔ بھی کہا جاتا ہے۔
1947 میں ان کا پورا خاندان باقی تمام گاؤں والوں سمیت قتل کر دیا گیا تھا اور وہی کرب ان کی تمام شاعری میں بولتا ہے۔
 

ابن جمال

محفلین
شکریہ فاتح صاحب
دیکھئے کیابات ہوئی ۔کلیم عاجز کے کلام کے مجموعے ہمارے پاس اورغزلیں آپ شیئر کئے جارہے ہیں:)
 

فاتح

لائبریرین
برادرم وارث، اعجاز صاحب، ط طالب صاحب اور کاشفی صاحب آپ سب کی پذیرائی پر ممنون ہوں۔
 

عینی شاہ

محفلین
تم پہنچ گئی ہو یہاں بھی۔۔۔ شاباش ہاہاہاہا
یہ لو ویلکم بھی ہو گیا۔ :laughing:
یہاں انگریزی نہیں چلے گی۔
ھی ھی ھی ۔۔۔اور کیا بہت سے لوگوں کی دمانڈ تھی نا ۔۔۔۔:p اور اپ یہاں ویلکم نہیں ادھر کرین ۔۔۔اچھا :p کہوئی وعلکم نہی ھوا ۔۔۔۔ ابھی تو چلے گی نا انگرایزی ابھی تو میں نہی ہوں نا (y)
 

فاتح

لائبریرین
ھی ھی ھی ۔۔۔ اور کیا بہت سے لوگوں کی دمانڈ تھی نا ۔۔۔ ۔:p اور اپ یہاں ویلکم نہیں ادھر کرین ۔۔۔ اچھا :p کہوئی وعلکم نہی ھوا ۔۔۔ ۔ ابھی تو چلے گی نا انگرایزی ابھی تو میں نہی ہوں نا (y)
اب اتنے دن ہو گئے ہیں یہاں اس لیے نئی نہیں رہیں تم پرانی ہو گئی ہو۔۔۔ :laughing:
ویلکم کہاں کرنا ہے؟ لنک دو
 

راشد اشرف

محفلین
abhi-sun-lo-mujh-say-kaleem-aajiz-city-prints-new-dehli-1992.jpg
 
Top