بیت بازی سے لطف اٹھائیں (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
یوں تو وہ میری رگِ جاں سے بھی تھے نزدیک تر
آنسوؤں کی دھند میں لیکن نہ پہچانے گئے
(خاطر غزنوی)
 

شمشاد

لائبریرین
یہی کرو گے کہ اب ہم سے تم ملو گے نہیں
جو بات دل نے کہی تھی اُسے سنو گے نہیں
(خالد شریف)
 

کاشفی

محفلین
نہ آئے گا کوئی ، نہ بیٹھے گا کوئی
اگر آپ کا رنگِ محفل یہی ہے

خدا نے بنایا ، بتوں نے بگاڑا
نہ کعبہ، نہ بُت خانہ، وہ دل یہی ہے

(داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
 

شمشاد

لائبریرین
تمھارا نام لکھنے کی اجازت چھن گئی جب سے،
کوئی بھی لفظ لکھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتیں ہیں۔

جب تم الف کی بجائے ت سے لکھو گی تو آنکھیں تو بھیگنی ہی ہیں ۔
----------------------------------------
نہ راہزن، نہ کسی رہنما نے لوٹ لیا
ادائے عشق کو رسمِ وفا نے لوٹ لیا
(جگر مراد آبادی)
 

کاشفی

محفلین
اس نے کی دل سے وفا تم نے نہ کی
تم سے پھر اچھا تمہارا غم رہا

(سید شرف الدین یاس ٹونکی)
 

شمشاد

لائبریرین
اے دیدہ ورو اس ذلت سے کو قسمت کا لکھا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیاء صر صر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا
(حبیب جالب)
 

کاشفی

محفلین
ایک مدّت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیں
اور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں

(رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
نہ اب خودی کا پتہ ہے نہ بیخودی کا جگر
ہر ایک لطف کو لطفِ خدا نے لوٹ لیا
(جگر مراد آبادی)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top