میرا بلاگ اور ای میل آئی ڈیز، فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔

میرا بلاگ اور ای میل آئی ڈیز، فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ لہذا اب اکاؤنٹس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
جس نے بھی مجھ فیس بک اکاؤنٹ پر ایڈ کیا ہوا وہ سب میری آئی ڈی بلاک کردیں۔
 
میرافیس بک اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ لہذا ایڈمن صاحب میری اردو محفل آئی ڈی کا فیس بک سے ربط ختم کردیں۔ مجھ سے ختم نہیں ہورہا ہے۔
 
اگر آپ نے مجھے فیس بک پر ایڈ کیا ہوا تو آپ میری پروفائل کو بلاک کردیں اور اس کی رپورٹ بھی کردیں کیونکہ میرا اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے اور آپ دوسرے لوگوں کو بھی بتادیں۔

لنک
 

dxbgraphics

محفلین
یار کسی نے مزاق کیا ہوگا ۔ پیج فشنگ کے ذریعے آپ کا پاسورڈ حاصل کیا ہوگا۔ اور شاید آپ کے تمام اکاونٹ کا پاسورڈ ایک ہی ہوگا تو دیگر بھی چینج کر دیئے ہونگے۔
پیج فشنگ ایک جعلی میل کا صفحہ ہوتا ہے جس سامنے والا آپ کو بھیجتا ہے اور اس میں mailer php میں کمانڈ فیکس ہوتی ہے کہ جو بھی آپ یوزر اور پاسورڈ کے خانے میں ٹائپ کرینگے انٹر دباتے ہی وہ ٹیکسٹ سامنے والے کے میل میں چلا جاتا ہے۔ پیج فشنگ کے ذریعے اب تک سینکڑوں بداخلاقوں کو یاہو چیٹ رومز میں ان کے اکاونٹس سے محروم کروا چکا ہوں۔ کبھی کبھی دوستوں کے ساتھ بھی ازراہ مزاق ان کے پاسورڈ ان کو بتا دیتا ہوں۔ لیکن ہیکنگ اس سے بہت مختلف ہے اور وہ جتنا ہم سوچتے ہیں اتنا آسان نہیں ہوتا۔ بحرل حال پیج فشنگ میں اب تک yahoo, msn, facebook, my space, gmail, oal وغیرہ سب کے ریڈی میڈ پیج نیٹ پر بآسانی مل جاتے ہیں اور ان میں تھوڑی سی تبدیلی کر کے یعنی اپنا ای میل فکس کر کے کوئی بھی آپ کا پاسورڈ بآسانی ہتھیا سکتا ہے۔ لہذا خبردار رہیئے ۔ اورمیسنجر یا میل میں کسی بھی لنک کو دبانے سے پہلے یا پریس کرنے کے بعد ایڈریس بار میں اس کی نوعیت ضرور چیک کر لیں کہ وہ متعلقہ ڈومین ہی کی لنک ہے یا کسی فری ویب ہوسٹنگ کی لنک ہے۔ دوسرا میسنجر میں کسی سے تصاویر کا تبادلہ نہ کریں۔ ادھر کسی نے تصویر بھیجی اور آپ نے کلک کیا اُدھر آپ کی تمام معلومات سرور پر اپ لوڈ ہوجاتی ہیں۔ تصویر کے ساتھ سرور فائل لنک کرنے کے لئے prorate استعمال کیاجاتا ہے
 
یار کسی نے مزاق کیا ہوگا ۔ پیج فشنگ کے ذریعے آپ کا پاسورڈ حاصل کیا ہوگا۔ اور شاید آپ کے تمام اکاونٹ کا پاسورڈ ایک ہی ہوگا تو دیگر بھی چینج کر دیئے ہونگے۔

بھائی کیا بتاؤ ۔۔۔۔اس وقت تو مجھے رونا آرہاہے۔بلاگ اور فیس بک اکاؤنٹ کی خیر ہے مگر میری یاہواورایم ایس این آئی ڈیز میں میرے اہم روابط سیو ہیں۔ اب وہ اوپن نہیں ہو رہی ہے۔ :confused: ظالم نے ای میل آئی ڈیز کی اکاؤنٹ سیٹنگز بھی تبدیل کر دی ہیں جس کی وجہ سے اب پاسورڈ ریکوری بھی نہیں ہورہی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
فری اکاونٹ کا کوئی حل نہیں ہوتا۔ البتہ paid اکاونٹ میں آپ کو چند منٹوں میں اپنے اکاونٹ تک دوبارہ رسائی فراہم کر دی جاتی ہے۔
 

عثمان

محفلین
پیج فشنگ کے ذریعے اب تک سینکڑوں بداخلاقوں کو یاہو چیٹ رومز میں ان کے اکاونٹس سے محروم کروا چکا ہوں۔ کبھی کبھی دوستوں کے ساتھ بھی ازراہ مزاق ان کے پاسورڈ ان کو بتا دیتا ہوں۔

مطلب کہ صدیق صاحب کے ساتھ جھگڑا خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔ کیا معلوم کہ آپ کی فہرست ملامتیہ میں کون کون شامل ہے۔ :nailbiting:
 

dxbgraphics

محفلین
آپ کی عمر کا تو اندازہ نہیں لیکن میرے چھوٹے بھائی کا بھی عثمان نام ہے لہذا فہرست ملامتیہ میں آپ نہیں ہیں۔ اور خطرہ تو تب ہو جب میں آپ کو کوئی لنک بھیجوں اور آپ اس پر کلک کر کے سائن ان ہوں
 

dxbgraphics

محفلین
اور ویسے بھی پیج فشنگ بچوں کا کھیل ہے اور آسان ہے ۔ پروفیشنل ہیکنگ آج بھی بہت ہی مشکل اور ناممکنات کے قریب ہے۔ چھوٹی سی باریکی بھی آپ کی ہفتوں کی محنت ضائع کر دیتی ہے۔ اسی لیئے ہیکنگ کی طرف رحجان فی الحال بلکل نہیں۔
 

عثمان

محفلین
آپ کی عمر کا تو اندازہ نہیں لیکن میرے چھوٹے بھائی کا بھی عثمان نام ہے لہذا فہرست ملامتیہ میں آپ نہیں ہیں۔ اور خطرہ تو تب ہو جب میں آپ کو کوئی لنک بھیجوں اور آپ اس پر کلک کر کے سائن ان ہوں

آپ کے بلاگ پر آپ کا تعارف پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ جہاں آپ کی عمر بھی لکھی ہے۔
میں آپ سے چند برس چھوٹا ہوں۔ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ فہرست ملامتیہ میں شامل نہیں۔ :)
 

dxbgraphics

محفلین
آپ کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے وہ بھی تبھی ممکن ہے جب آپ کے پاس ہیک کرنے والے کا رابطہ ہو۔ آپ اس سے سیدھے سیدھے گذارش کر سکتے ہیں کہ آپ کو پاسورڈ دیدے۔یا تو آپ کو آن لائن کوئی چائینیز ہیکر ہی ڈھونڈنا پڑے گا۔
 

گرائیں

محفلین
فرحان دانش سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے میں ان سے یہ کہنا چاہوں گا کہ پاسورڈ اتنا آسان نہیں رکھنا چاہئے کہ فورا ہی بوجھ لیا جائے۔ اگر میں فرحان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کرتا تو میرے ذہن میں مندرجہ ذیل کمبینیشنز آتیں

جئے الطاف
متحدہ
کراچی
مہاجرفورس
فرحان دانش
اے پی ایم ایس او
حق پرست
پتنگ
انقلاب
انقلابی بلاگ
پاکستان
اردو لور
لیاقت آباد
ناظم آباد
چاکیواڑہ

وغیرہ وغیرہ

واضح رہے کہ یہ کام میں نے نہیں کیا۔ اور فرحان ، اگر دوسرے اکاؤنٹ بناؤ تو سب کے پاسورڈ مختلف رکھنا۔ کم از یہ الفاظ نہ ہوں۔ پھر آخری مرتبہ جس دوست نے آپ کو کوئی "تصویر میسنجر پہ دی، یا کوئی "دلچسپ " وڈیو دیکھنے کو کہا، اسی سے کہئے ، شائد وہ آپ کی مشکل آسان کر کے آپ کو آپ کے اکاونٹ واپس دے دے۔
 
Top